پاٹے خان آٹا 72 روبے کا ایک کلو خرید کر لایا ہوں 5 کلو آٹا 360 روپے کا ملا ہے، پاٹے خان چینی 110 روپے کلو ہے، ٹماٹر 200 کلو ہے انڈے 170 روپے کے 12 مل رہے ہیں، پاٹے خان آپ تو مہان گیانی ہو غیب کی خبریں لاتے ہو انڈے مرغی کے کاروبار پر تو کب سے قوم کو بلارہے ہو لیکن یہ محسن کش قوم آپ کی سنتی ہی نہی آپ تو بھینس بیچتے ہو مرغی پالنے کو کہتے ہو لیکن مرغیاں بھی آپ کی نہی سنتی۔
پاٹے خان آپ وزیراعظم ہو یا خبرنامہ پڑھنے والا نیوز ریڈر، اب اطلاع دے رہےہو کہ ملک میں خوراک کا بحران آنے والا ہے۔ گیس کا بحران آنے والا ہے ہے، آپ کوئی نجومی ہو بھائی آپ کو امپائر کی مہربانی سے وزیراعظم بنایا گیا ہے کنٹینر سے اتر کر ملک کے غریب عوام کے لئے کچھ کرو، خوراک کا بحران آنے کی اطلاع مت دو ،گیس کا بحران آنے کی اطلاع مت دو اس کو حل کرنے کے لئے جدوجہد کرو، جیسی بڑھکین کنٹینر پر کھڑے ہوکر مارتے تھے اور ہینڈسم وزیر اعظم کو دیکھ کر یوتھیے ناچ ناچ کر اپنے گھنگرو توڑدیتے تھے وہ سارے جھوٹ جو بولے تھے اب سچ کرکے دکھائو ،ڈھائی سال میں کوئی ایک کام اس سلیکٹڈ وزیراعظم سے نہ ہوسکا،
70 سال سے منتخب حکومتوں کو مشکوک عدالتی فیصلوں کے ذریعے گھر بھیجا جاتا ہے، منتخب وزیراعظم کو قاتل بناکر پھانسی چڑھادیتے ہیں، ملک و آئیں توڑنے والوں کو قومی پرچم میں لپیٹ کر دفن کرتے ہیں، جس کو عدالت آئین توڑنے پر غداری کے الزام میں سزا سنانے آپ اس عدالت کو غدار قراردے دیتے ہو، غداری کے الزام میں سزا یافتہ مجرم دوبئی میں اپنے محل میں عیش کرتا ہے جو عوام ووٹ سےوزیر اعظم آپ کے سامنے کھڑا ہونے کی جرائت کرے آپ اسے اقامہ پر سزا دلوادیتے ہیں۔
تحریک انصاف کی سلیکٹذ حکومت بن گئی پاٹے خان کی دل کی آرزو پوری ہوگئی، مہربانوں اور امپائر نے لکھنے والوں کو حکم جاری کیا کہ 6 مہینے مثبت رپورٹنگ کریں مطلب یہ تھا کہ 6 مہینے پاٹے خان کو صرف اچھا لکھا جائے، یہ بتایا جائے کہ نجات دہندہ آگیا ہے اب اس ملک میں دودھ شہد کی نہریں بہیں گی،کہا گیا کہ کرگس کو ہما لکھو، ہم نے وہ بھی کیا لیکن اب ڈھائی سال گزرچکا ہے حکومت کی آدمی مدت ختم ہوچکی ہے سلیکٹذ وزیراعظم اور اس کی حکومت امپائر کی مہربانی سے اب تک چل رہی ہے کب تک اس ملک کے غریب عوام کے ساتھ دھوکہ کیا جاتا رہے گا کب تک غریب اسی طرح بھوک سے بلبلاتا رہے گا اور اب تو اس مہنگائی نے متوسط طبقہ کو بھی غریب بنادیا ہے لیکن آپ کو کیا پتہ آپ کے ATM تو موجود ہیں۔