آیئڈا (IDA) طوفان ایک ہزار میل دور لوزیانا اور مسس پی کی جنوبی ریاستوں یعنی ایک ہزار میل دور سے چلا وہ کئی دن تک تباہی پھیلاتا بالاخر آج شام کو نیویارک سے ٹکراگیا۔
شام چھ بجے تک سورہاتھا، نیوز کا کچھ پتہ نہیں ،سات بجے گھر سے نکلا تو بارش شروع ہوچکی ،نیویارک میں ہر ہفتے دو تین دن بارش ہوتی رہتی ہے لہاذا سیریس نہیں لیا، ایک گھنٹے بعد بارش تیز ہونا شروع ہوگئی اور یوں لگا میری کیمری کار کی ونڈ سکرین کے سامنے کسی نے پانی کی چادر تان دی ہے تب بھی میں نے اسے موسلادھار بارش کا ایک حصہ سمجھا ، اتنے دیر میں نیوز لگایئں تو وہ خبردار کررہے تھے کہ ٹورنیڈو آگیا ہے، گھروں میں رہیں ، ایک دوست کی کال آئی کہاں ہو، کہا ہائی وے پر ، بولا فورن گھر واپس پہنچو ، بہت بڑا طوفان ہے، آواز میں تشویش تھی ، حیرانی ہوئی کہ ایسا کون سا طوفان ہے جس کی وجہ سے آج لوگ گھروں میں بند ہورہے ہیں کیونکہ تیز بارشیں یا برفباری نیویارک کی لائف کا ایک حصہ ہیں۔
بہرحال گھر کو واپس چلا تو اتنی تیز بارش ہوئی اور بجلی کڑکتی رہی کہ سامنے کچھ نظر نہیں آرہا تھا چونکہ اس علاقے میں چار دریا بہتے اور بحیرہ اوقیانوس بھی صرف تیس میل کی حدود میں ہےتو سب مل گئے سڑکیں دریا ایک برابر،جو علاقے پہاڑی پر تھے وہ بچ گئے اور باقی طوفان کی زد میں۔
میں Hoboken city میں ایسا پھنساکہ زندگی میں پہلی بار طوفان اور پانی سے دل دہل گیا، یہ شہر بہت امیر طبقے کا ہے، عمران خان کی بہن علیمہ نے بھی سلائی مشین کی کمائی سے اسی شہر میں اپارٹمنٹ خریدا ہے،یہ شہر دریا اور سمندر کے کنارے نشیب میں واقع ہے ، پہاڑوں سے سارا پانی یہاں آرہا تھا، دریا اور سڑکیں ایک،یوں لگ رہاتھا میری کار بھی پانی میں بند ہوجائے گی اور رات طوفان میں گذرے گی لیکن پھر میں ایک ایسی ون وے سڑک پر گاڑی ڈال دی جو دوسری طرف جارہی تھی ، یہ ایک بڑا جرم ہے جس کا نتیجہ یہاں گرفتاری ہے لیکن طوفان گھپ اندھیرا اور پانی، قانون کی خلاف ورزی کرتا ہواایک میل تک ون وے میں الٹ گاڑی چلائی،پھر ایک ایسی سڑک پکڑی جو اونچائی والے علاقے سے گھر جارہی تھی، ایک پاکستانی ریسٹورنٹ کو فون کیا وہ بند کرنے والے تھے لیکن میری رکویسٹ پررک گئے، وہاں سے گرماگرم کباب لئے اور گھر آیا۔
صورتحال یہ ہے کہ تاریخ کی بدترین بارش کے بعد نیویارک میں ایمرجنسی لگادی گئی ہے۔