جو بایئڈن کی طرف سے 2 ہزار ڈالر کاچیک۔
اب جبکہ جوبایئڈن کے نئے صدر کے حلف اٹھانے میں پانچ دن باقی ہیں تو گذشتہ رات انھوں نے امریکن قوم کو پہلے سودن کی آؤٹ لائن دیتے ہوئے دوہزار ڈالر فی کس کا ایک عدد چیک جاری کرنے کااعلان کردیا جس کا ہم سارے دوست آپس میں بہت دلچسپی سے ذکرکیاکرتےتھےکہ کیا جوبایئڈن ہماری جیبوں میں دوہزار ڈالر ڈال کر خون کوگرم کرے گا یا معاملہ لمبا لےجائےگا لیکن بایئڈن نے پاور سنبھالنے سے پہلے ہی خوشخبری سنا دی ، ساتھ ہی ہفتہ وار بےروزگاری الاؤنس تین سے بڑھاکرچارسو ڈالر کرنے کااعلان کردیا جو پہلے ملنے والے چھ سو ڈالر فی ہفتہ سے تو کم ہے لیکن بہرحال بہتر ہے یعنی اب فیڈرل امداد 1600 ڈالر ہرماہ اپ کے بینک میں جمع ہوجایا کرے گی نیز سٹیٹ لوکل ان ایمپلائمنٹ بھی جاری رہے گی۔ اس طرح زیادہ تر لوگوں کو سات سو سے ایک ہزار ڈالر ہرہفتے یا چارہزار ڈالر امداد ہر ماہ ملتی رہے گی۔ اہم بات یہ کہ ٹرمپ کے جاری کردہ گیارہ ہفتے کے پیکج کے برعکس اب یہ ستمبر تک ملے گی یعنی آٹھ ماہ مزید لوگ مفت کی روٹیاں توڑیں گے۔
ایک مثال یوں دیتا ہوں کہ میرا ایک فرینڈ جھنگ کا جانگلی ہے ، وہ تین بھایئوں کے ساتھ ایک مکان میں رہتا ہے اور تینوں شادی شدہ ہیں جبکہ تینوں کے پندرہ بچے بھی ہیں ۔
اب تینوں بھایئوں بیویوں کو بارہ ہزار ڈالر اور بچوں کو فی کس ایک ہزار کے حساب سے پندرہ ہزار ڈالر یعنی ایک ہی گھر کو 27 ہزار ڈالر مل گئے اور ان کے ایمپلائمنٹ کے چار ہزار ڈالر فی کس ماہانہ الگ ستمبر تک۔
دیسی کی باچھیں کھلی جارہی تھیں۔ میں نے کہا کہ کافروں کے ملک میں تم ریاست مدینہ والوں کی تو موجیں لگ گئی ہیں لیکن جنت میں پھر بھی تم ہی جاؤ گے اور یہ کافر جہنم میں۔ کہنے لگا یہ تو ہے مینڈھا سوھنا۔
ایک اور اہم بات جوبایئڈن نے یہ کی کہ جو لوگ فوڈ نہیں خریدسکتے۔ ریسٹورنٹس سے ان کو کھانا ملےگا جو معیاری ہوگا یعنی چکن ، سلاد ، سوپ ، سبزی ، ؤغیرہ سب اس میں شامل ہوں گے۔ اس کا مقصد بند ہونے والے ریسٹورنٹس کوچلانا ہے۔ امریکا ریسٹورنٹس اور بارز کا ملک ہے۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ریسٹورنٹس بزنس ملکی معیشت میں نو سوارب ڈالر سائز کا ہے تو یہ ایک اہم قدم ہے کہ لوگوں کو گھر بیٹھے ریسٹورنٹس کے کھانے ملیں گے اور ریسٹورنٹس والے بھی کمائی کریں گے۔
جوبایئڈن نے کم از کم اجرت پندرہ ڈالر کرنے کا بھی اعلان کیا یعنی اگر معمولی سے معمولی جاب بھی کی جائے تو اس کی اجرت پندرہ ڈالر سے نیچے نہیں ہوگی اس سے اوپر جتنی مرضی چلی جائے ، یاد رہے پندرہ ڈالر اجرت چھوٹی موٹی جاب کےلئے ہوتی ہے ۔
پہلے سو دن کےلئے بایئڈن نے کووڈ ویکسین کا جارحانہ پروگرام بنالیا ہے یعنی کہ دس کروڑ امریکنز کو ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کرلیاجائے گا اور یوں کرونا وبا کی کمر توڑ دی جائے گی
یہ تھی 1900 ارب ڈالر کے جو بایئڈن کی چند اجمالی جھلکیاں ۔