• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home محشر خیال

بے نظیر بھٹو کی سیاست کس دباؤ کا شکار رہی؟

خود بے نظیر بھٹو نے اعتراف کیا تھا کہ ماں کے بعد میں ستر کلفٹن میں اجنبی ہوجاؤں گی، اس لیے میری اپنی فیملی بھی ہونی چاہئے، شاید اسی سوچ نے بے نظیر کو زرداری کے عقد زوجیت مین انے پر مجبورکردیا

شہزاد ناصر by شہزاد ناصر
December 27, 2020
in محشر خیال
0
بے نظیر بھٹو کی سیاست کس دباؤ کا شکار رہی؟
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)

بے نظیرکی جدوجہد سے ہمیشہ انسپائررہا خصوصن وہ جنگ جو جنرل ضیا کےدورمیں لڑی گئی۔ بے نظیرکے دورجدوجہدمیں طالبعلم تھا تو فرسٹ دورحکومت میں صحافی ۔ ہوش سنبھالنے سے بی بی کی فرسٹ حکومت تک سپورٹررہا، دوستوں کو تھوڑاسا کلئرکردوں کہ سیاست سے دلچسپی طبع افتادکے باعث غیرمعمولی رہی کیونکہ ساتویں اٹھویں جماعت سے باقاعدہ اخبارپڑھنے کا عادی ہوچکا تھا ، اخبارنہ پڑھتا تویوں لگتاکہ دن شروع نہیں ہوا۔
سمجھ چکاتھاکہ جنرل ضیاقوم کو لسانی ، صوبائی اور فرقوں کی بنیادپرلڑوارہا ہے ، جب ایم کیوایم بنی تو خدشے کااظہارکئی پولیٹکل ماینڈڈ لوگوں کوکیالیکن یہ کہہ کرمیری بات رد کردی گئی کہ لونڈا لپاڑاہے ،اسے کیا پتہ ؟
آج بھی سمجھتاہوں کہ بے نظیرکی جدوجہد غیرمعمولی تھی ،جنرل ضیا جیسے کمینے اور میسنے شخص کو ہٹانا ممکن نہ ہوتا اگر بےنظیر کی دس سالہ جدوجہد موجود نہ ہوتی ۔ پی پی کے ساتھ کیاکیا نہ ہوا؟ نصرت بھٹو جیسی عظیم خاتون کو کن کن صدمات اور پریشر سے نہ گذرنا پڑا۔پھر جنرل ضیا نے ہی پی کو ہائی جیک کرنے کےلئے انکلز کو کیسے استعمال کیا، جتوئی کا رول کیا تھا؟ کوثرنیازی کیا گیم کھیل رہا تھا ؟ یہ سب ضیا کے چمچے تھے ۔ اج وہی گیم اسٹبلشمنٹ ن لیگ کے ساتھ کھیل رہی ہے ، کبھی فارورڈ بلاک بنانے تو کبھی ش لیگ کی باتیں ، پنڈی کا ایک شیدا کرتا رہتاہے لیکن تاریخ کا مکا، ان تنخواہ دار لوگوں کے منہ پر کل بھی پڑا اور اج بھی پڑے گا لیکن یہ تین سالہ نوکری کے دوران گند ضرور کرتے رہتے ہیں۔
مجھے بھٹو صاحب اور بی بی سے بے شمار اختلافات ہیں لیکن ان کی جدوجہد، ذہانت ،خوبصورتی ، حاضرجوابی سے اختلاف نہیں، ان خوبیوں سے محبت توکی جاسکتی ہے نفرت نہیں ۔
سمجھتا ہوں کہ بے نظیر کی جدوجہد اور شخصیت جتنی بڑی تھی ، تاریخ میں ان کا شماراس سے بھی بڑی لیڈرمیں ہوتا اگر وہ کچھ غلطیاں نہ کرتیں۔ کل بھی زرداری کو ایک چالاک بندہ سمجھتا تھا اور اج بھی ، بلاول کے بارے میں میری رائے مثبت ہے ، اس کا وژن لگتا ہے ، یوں لگتا ہے کہ مریم نواز اور بلاول کی صورت میں مستقبل میں ایک نیا سیاسی کلچر جنم لے رہا ہے اور شاید ایک نیا پاکستان بھی ۔
بے نظیر جب انقلابی سیاسی جدوجہد سے تبدیل ہوئیں تو میں نے ارشاد احمدحقانی کاایک کالم پڑھا تھا ۔۔ بعنوان بے نظیر عملیت پسند pragmtist ہوچکیں ، تو پھر دیکھا کہ سوشلسٹ پپلیوں کو کھڈے لائن لگادیا گیا ،انقلابی پالیسیز ترک کردی گئیں لیکن سب سے افسوسناک واقعہ زرداری سے شادی کا تھا ، ہوسکتا ہے پنجابی پپلیا سچی بات کا برا مانے کیونکہ وہ ایک تصوراتی دنیا میں ہے لیکن یہ حقیقت تو اب سندھی دانشور بھی مانتا ہے کہ زرداری نے بے نظیرپر اپنی مردانہ جارحیت Male chavunism تو دکھائی تھی اور بیوی کے پرائم منسٹر ہونے کے خوب فائدے اٹھائے ۔
اگر بے نظیر نہ ہوتی تو اسٹبلشمنٹ کچھ قدم پیچھے نہ ہٹتی لیکن جتنے قد کاٹھ کی وہ خاتون یا لیڈر تھیں تو اس سے بڑا مقام بناسکتی تھیں ، شاید نصرت بھٹو کا ان پر بہت دباؤ تھا ، خود بے نظیر نے بھی ایک غیر ملکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ شادی سے پہلے جب میں المرتضی لاڑکانہ یا ستر کلفٹن مقیم ہوتی تو سوچ آتی کہ اب جائیداد تقسیم ہوگی اور ماں کے بعد میں یہاں اجنبی ہوجاؤں گی تو میری اپنی فیملی بھی ہونی چاہئے، شاید اسی سوچ نے بے نظیر کو زرداری کے عقد زوجیت مین انے پر مجبورکردیا ہو۔
چلتے چلتے ، میری بے نظیر سے ملاقات کیسے رہ گئی۔
میں جنگ کراچی میں تھا ، انفارمیشن ڈپارٹمنٹ حکومت پاکستان کے پاس میری انفارمیشن تھی، ٹاپ بندے کا فون ایا، پرائم منسٹر بے نظیر بھٹو اورماڑا نیول بیس کا افتتاح کرنے جارہی ہیں ، اپ کو کراچی سے پی ایم کے جہاز پر بورڈ کیا جایگا، گھر سے پک اپ ہوگا۔
فون پر جب بات ہورہی تھی تو مجھ پر کام کا پریشر بہت زیادہ تھا ، اس لئے میں انکار کردیا ، اگے سے صرف حیرت تھی اور اج میں بھی سوچتا ہوں کہ کیا غلطی کی کہ وقت کی پرائم منسٹر سے ملنے اور اس کے جہاز پر سفر سے انکارکربیٹھا،
لیکن سچی بات یے کہ میں ینگ بھی تھا اور نروس بھی کہ اتنی بڑی شخصیت سے کیسے بات کروں گا؟

Ad (2024-01-27 16:31:23)
Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Tags: آصف علی زرداریبے نظیر بھٹوپیپلز پارٹیجنرل ضیاسوشلزمکوثر نیازی
Previous Post

بے نظیر بھٹو شہید، جب چاندنی نے مٹی کی چادر اوڑھ لی

Next Post

پی ٹی وی کے عثمان غنی میمن انتقال کر گئے

شہزاد ناصر

شہزاد ناصر

Next Post
پی ٹی وی کے عثمان غنی میمن انتقال کر گئے

پی ٹی وی کے عثمان غنی میمن انتقال کر گئے

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions