ADVERTISEMENT
بھنگ اورMarijuana کے فوائد کی اب میڈیکل یکل سائنس بھی قائل ہوتی جارہی ہے، شراب اوربھنگ دونوں نشےفائدے مندہیں اگراعتدال میں استعمال کئے جائیں، مسئلہ وہاں پیداہوتاہےجب کمزور ذہن کا شخص ان کا عادی ہوکرہروقت دھت رہنے لگے۔
ظاہرہے ہرکوئی ایسا نہیں کرتا۔ ہزاروں میں ایک کیس سامنے اتاہے لیکن نام نہاد اخلاقی مصلح اورتبلیغی اس ایک واقعے کولیکرامت مسلمہ کے زوال سے جوڑکر عجیب وغریب ڈراؤنے واقعات سنانا شروع کردیتے ہیں جن کاسرہوتاہے نہ پیر،
نشہ برانہیں ہوتا اگرہفتے میں ایک بارکیاجائے بلکہ اس سے سکون ملتاہے۔
یہ بھی پڑھئے:
ہاں ہیروئن مہلک ہے، یہ بھی بتاتاچلوں کہ ہیروئن نیچرل نشہ نہیں اس لئے یہ مہلک ہے کیونکہ افغان جہاد کو سپانسرڈ کرنے کےلئے جتنے وسائل کی ضرورت تھی ، فارن فنڈنگ کے ذریعے وہ پورےنہیں ہورہے تھے تو جنرل ضیاکی اجازت سے قبائلی علاقوں میں ہیروئن بنانے کی فیکٹریاں لگائی گئیں پھر کیسے پورے پنجاب میں ہیروئن سمگل کی جاتی تھی اورساری دنیا میں اسلامی جہاد اور ہیروئن کے زریعے کس طرح پاکستان کا نام بدنام کیاگیا کچھ تو آپ جانتے ہوں گے اور باقی کہانی پھرسہی، کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ہیروئن نیچرل پراسس سے نہیں بنتی اس لئے مہلک ہے ۔
لیکن بھنگ چرس اور شراب نیچرل پراسس سے صدیوں سے بن رہی ہے ، اس لئے اعتدال میں رہ کراس کااستعمال جسمانی اور زہنی صحت کےلئے فائدے مند ہے۔ دوستو ۔۔۔ اب اپ کو دو طاقتیں ڈرائیں گی ایک تو ہیں ملا لوگ ،دوسرے ہمارے بزرگ ۔ تو چلو میں اپ کو اس بارے تھوڑا سا بریفنگ دوں۔
پہلی بات کرتے ہیں ملا لوگ کی ، تو ان کی خود کوئی طاقت نہی تھی ، یہ ساری جنرل ضیا کی دی ہوئی طاقت پر زندہ ہیں ، اسی پر یہ ملا لوگ اچھلتے ہیں ،اب افغان جہاد ختم ہوچکا ، مال بنایا جاچکا ، افغانی بھی گالی دیتے ہیں لیکن یہ ہم جیسےسیدھے سادے لوگوں پراپنی سیاسی طاقت چھوڑنے کو تیار نہیں ، کیا وقت نہیں اگیا کہ ہم ملا کو واپس ان کے حجرے تک محدود کردیں اور کہہ دیں بس بہت ہوگیا ، تم نمازپڑھا کراپنی دال روٹی چلاؤ ، ہمیں ہماری زندگی جینے دو۔ویسے بھی یہ کون سے عرب ہیں اصل والے مسلمان ، یہ سب نومسلم ملا لوگ ہیں جو پرانی عربی مصنفین کی کتابیں پڑھ کر ہم لوگوں پر مفتے میں رعب جھاڑتے رہتے ہیں، خود عرب ان کو نہیں مانتے۔
دوسری بات ہے ہمارے بزرگوں کی ۔۔۔۔۔۔ تو دوستو۔ مجھے معاف کرنا ، تھوڑی سی جرات سے بات کروں گا اوراپ نے سننی بھی ہے، جو بھائی سن نہیں سکتا وہ چپکے سے نکل جائے اور اگر بدتمیزی کی تو پھر بلاک تو میں نے کرہی دینا ہے ، امید ہے جوشیلے لوگ سمجھ چکے ہوں گے ، تو اب اتا ہوں مطلب کی بات پر کہ بزرگوں کا کوئی خاص ذہن نہیں ہوتا نہ سٹڈٰی ، وہ پی ٹی وی دیکھتے تھےیا پھر پرانی پاکستانی یا انڈین فلمیں جس میں ولن شراب پی کربدمعاشی کرتا ہے یا گن چلاتا ہے اور کڑی چک لیتا ہے ، تو دوستو ایسا حقیقت میں کچھ نہیں، شراب پی کر توبندہ اپنا بیلنس بھی قائم نہیں رکھ سکتا وہ کیا بدمعاشی کرےگا۔ امریکا میں شراب پی کر بندہ روڈ پر پیدل نہیں چلتا کہ کالا کہیں لوٹ نہ لے کہ اب یہ کیا لڑے گا؟
بات طویل ہوگئی، دیکھیں اج نیوجرسی سٹیٹ نے بھی چرس بھنگ کو لیگل کردیا، امریکا میں چرس بھنگ الیگل تھی ، لوگ کینیڈا چلے جاتے تھے ، امریکا میں پولیس چرس رکھنے پر فوری گرفتار کرلیتی تھی لیکن اب میڈیکل سایئنس نے ثابت کردیا ہے کہ چرس اور بھنگ فائدے مند ہے تو یہاں دس سال سے مختلف ریاستوں میں ماہرین کی رائے اور مشاورت کے بعد بتدریج اسے لیگل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
دوستو۔ اپ ہفتے میں ایک بار بھنگ ضرور پئیں، پنجابی زبان میں بات کریں ، ملا کی تو بالکل نہ سنیں ، البتہ جمعے کی نماز ضرور پڑھیں اور نشے کی حالت میں بدمعاشی والی بات پر یقین بالکل نہ کریں کیونکہ یہ فلمی باتیں ہیں۔
بھنگ یا چرس کے میڈیکل فایدے یہ ہیں:
ڈپریشن اور انزائٹی سے نجات دلاتی ہے
یکسوئی پیدا ہوئی ہے
بیماریوں کے خلاف مزاحمت پیدا ہوتی ہے
اور سدا بہار جوانی رہتی ہے