آن لائن ماہنامہ علم دوست کراچی کا اکتوبر کا شمارہ جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ڈی یف پر یہ جریدہ ہر ماہ مفت جاری کیا جاتا ہے اور اس کا مقصد مطالعہ اور کتاب کلچر کا فروغ ہے۔ اکتوبر کے شمارے میں اکبر الہ آبادی پر سیمینار کی مکمل رپورٹ اور اس میں پڑھے جانے والے مضامین کے علاوہ دہلی یونیورسٹی ، بھارت میں اکبر صدی کے موقع پر تین روزہ تقریبات کی رپورٹ شامل ہے ۔اس کے علاوہ دلچسپ کہانیاں، کتابوں پر تبصرے، مطالعہ اور کتب خانوں پر مضامین اور یادرفتگاں بھی ہے۔ اب سوشل میڈیا پر اس جریدے کی رسائی ڈیڑھ لاکھ افراد تک تجاوز کرگئی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ جس میں کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں کے علاوہ امریکہ ، کینیڈا، یورپ، آسٹریلیا اور مشرق وسطیٰ سمیت ایشیا کے مختلف ملکوں میں مانگ ہے۔