ملک کی ممتاز سماجی شخصیت محترمہ جنیفر قاضی موسیٰ 11 نومبر 1917 کو آئرلینڈ میں پیدا ہوئیں اور 12 جنوری 2098 کو بلوچستان کے شہر پشین میں ان کا انتقال ہوگیا ۔
انہوں نے 1940 میں اسلام قبول کیا اور آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم قاضی موسیٰ سے شادی کرلی۔ ان کا اسلامی نام جہاں زیبا رکھا گیا ۔
قاضی موسیٰ تحریک پاکستان کے نامور رہنما قاضی عیسیٰ کے بڑے بھائی تھے۔
1956 میں ایک حادثے میں قاضی موسیٰ کے انتقال کے بعد انہوں نے خود کو بلوچستان کے عوام کی خدمت کے لیے وقف کردیا تھا ۔
1970 کے عام انتخابات میں وہ قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی تھیں ۔ انہیں کوئن آف بلوچستان کے لقب سے بھی یاد کیا جاتا تھا ۔ جبکہ بلوچستان کے عوام انہیں محبت اور احترام سے ممی بھی کہا کرتے تھے ۔ ملک کے نامور سفارتکار اشرف جہانگیر قاضی ان کے صاحبزادے ہیں ۔