پاکستان ٹیلیویژن کے سابق سینئر نیوز ایڈیٹر عثمان غنی میمن کا آج کراچی میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 75 سال تھی ۔آنا للہ وانا الیہ راجعون ۔وہ کچھ عرصے سے پٹیل اسپتال میں زیر علاج تھے ۔عثمان غنی میمن بہت بااخلاق اور نیک فطرت انسان تھے ۔ ان کا شمار میرے دوستوں اور پی ٹی وی کے ساتھیوں میں ہوتا تھا ۔
وہ چار عشروں تک پاکستان ٹیلی ویژن سے بطور ٹی وی جرنلسٹ وابستہ رہے ۔انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو، جنرل ضیاء الحق، میاں نواز شریف اور بینظیر بھٹو اور جنرل پرویز مشرف کی نیوز کوریج کے علاوہ سندھ میں سیلابوں، کراچی کے بم دھماکوں اور دہشت گردی کے دور کی نیوز کوریج کے حوالے سے غیر معمولی شہرت حاصل کرلی تھی ۔وہ پی ٹی وی نیشنل کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے ان 2006 میں ریٹائر ہوئے ۔اس کے بعد انہوں نے وزپاک کے نام سے اپنی ویڈیو نیوز ایجنسی قائم کر لی تھی ۔