عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے تو مستعفی ہوگئے،لیکن وہ کون سا خوف تھا جس نے انہیں وزیر اعظم کو قائل کرنے پر مجبور کیا کہ ان کا استعفیٰ قبول کرلیا جائے؟
عاصم سلیم باجوہ اگر مالی اسکینڈل کی وجہ سے مستعفی ہوئے تو انہوں نے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟
معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا جواز یہ دیا گیا کہ کام کا زیادہ بوجھ ہونے کی وجہ سے وہ عوامی عہدے کو وقت نہیں دے سکتے۔
اس جواز یہ سے ثابت ہوا کہ ان پر جو اپنے عہدے کو ذریعہ بناکر امریکہ اور دیگر ممالک میں دولت بنانے کا الزام ہے،، وہ جھوٹا ہے، اگر یہ الزام جھوٹا ہی تھا تو عاصم باجوہ عدالت میں کیوں نہیں گئے؟ خود پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو عدالت کے کٹھڑے میں کھڑا کرنا معاون خصوصی کا حق تھا، لیکن انہوں نے اس حق کا استعمال کیوں نہیں کیا؟
کیا واقعی عاصم باجوہ کو اپوزیشن کا خوف تھا، جس نے انہیں عوامی عہدے سے مستعفی ہونے پر مجبور کردیا، گوجرانوالہ کے پی ڈی ایم کے جلسے میں ایسا کیا ہونے جا رہا تھا، جس کی اطلاعات پر انہوں نے بڑا فیصلہ کرلیا؟
کیا واقعی عاصم باجوہ کے اصرار پر سرکاری ویب سائٹ پر مشیروں اور معاون خصوصیز کے اثاثے اپ لوڈ کرنے میں دیر کی گئی تھی؟
سی پیک اتھارٹی اور اس کے چیئرمین کی قانونی حیثیت اس وقت کیا ہے؟ پیپلز پارٹی کے کون سے رہنماؤں کے عاصم سلیم باجوہ سے قریبی تعلقات ہیں؟ معاون خصوصی اور مشیران کے اثاثوں کی تفصیلات تین ماہ بعد کیوں ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئیں؟ تین ماہ کے دوران امریکہ میں وہ کون تھا جو اپنے اثاثے واپس کر رہا تھا؟
پاکستان کے قانون کے مطابق ہر شہری کو یہ حق ہے کہ وہ سرکاری عہدیداروں سے ان کو ملنے والی سرکاری مراعات سے زیادہ دولت موجود ہونے کے بارے میں پوچھے، لیکن یہ حق صرف سویلین تک کیوں محدود کردیا گیا ہے، ایسے کیا حالات ہیں کہ اس بارے میں سوال کو بھی قومی سلامتی کے نام سے جوڑدیا جاتاہے؟
ان تمام سوالات کے جوابات جاننے کیلئے لنک کلک کریں اور چینل کو سبسکرائب کریں: