ایک طویل بوسے کے بعد
جب ہونٹ الگ ہوئے تو
لازوال ذائقے کو امر کرنے کیلئے
ہم نے اسی لمحے فیصلہ کیا
کورا کاغذ اٹھایا
ہونٹوں کے درمیان رکھ دیا
ایک بار پھر وہ ہی طویل بوسہ !!
جس میں صدیاں لمحے لگتی ہیں
ہم نے بوسہ بھرا کاغذ
دوطرفہ فریم میں بند کردیا تھا
وہ فریم اب بھی کمرے کے درمیان لٹکتا ہے،
جب بھی کمرے میں داخل ہوتی ہوں
تمہارے ہونٹوں پر لگی میرے ہونٹوں کی ہلکی سی لالی دھندلی دکھائی دیتی ہے،
بیڈ پر جب بھی لیٹوں تو
میرے ہونٹوں کا عکس
تمہارا منتظر نظر آتا ہے
میری لپ اسٹک کا رنگ
اس فریم میں
ابھی بھی باقی ہے
تمہارے ہونٹوں کا ذائقہ
ابھی بھی میرے ہونٹوں پر محفوظ ہے،
بلکل ایسے
جیسے دو طرفہ فریم میں اسیر بوسہ
تماری یاد کا زخم تازہ رکھنے کیلئے
میں ہر روز اس فریم سے گرد جھاڑتی ہوں،
تاکہ اس لمحے میں زندہ رہ سکوں
جو تمہارے ساتھ گذر چکا