محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی طے ہوگئی ہے، اس سلسلے میں منگنی کی رسم کیلئے دعوت نامے بھی جاری کردیئے گئے ہیں، منگنی کی رسم ستائیس نومبر کو ہوگی، بلاول ہاؤس کراچی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں ملکی اور غیر ملکی سیاسی شخصیات اور خاندان کے رشتہ دار اور قریبی دوست شریک ہونگے۔
رسم منگنی میں شرکت مشروط ہوگی مہمانوں کے شرکت کے لیے کیا شرائط ہونگی وہ سب دعوت نامے پر درج کردی گئی ہیں، مہمانوں کو موبائل فون کے جانے پر بھی پابندی کیوں لگائی گئی ہے، شرکت سے ایک دن پہلے وہ کون سی رپورٹ ہوگی جو بلاول ہاؤس میل کرکے دی جائے گی؟
بختاور بھٹو زرداری کی منگنی جس خاندان میں ہوئی اس کا تعلق کون سے ملک سے ہے؟ اس خاندان کے کاروبار دنیا کے کون سے ممالک میں ہیں، کیا پی ڈی ایم کی قیادت کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی جائے گی؟