فوج نے آئی جی سندھ کو یرغمال بنانے کی رپورٹ تو جاری کردی لیکن کو بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کو اعتماد میں لیئے بغیر کیوں کیوں قبول کی؟ نواز شریف نے رپورٹ پر جو سوالات اٹھائے کیا ان کے جوابات کے بارے میں پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کو جواب نہیں دینے چاہیئے تھے؟
آئی جی کو یرغمال بناکر مریم نواز کے شوہر کو گرفتار کرانے میں وفاقی حکومت کامیاب تو ہوگئی، لیکن اس سارے معاملے کا سیاسی فائدہ کس کو ہوا ؟ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے قبل وفاقی وزرا جس طرح کا رد عمل دکھارہے تھے، فوج کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد بھی ان کا چلن وہی رہا، نہ ندامت اور نہ ملامت ! اب کہتے ہیں کہ سندھ حکومت ان پولیس افسران کے خلاف کارروائی کرے، جو طویل چھٹیوں پر جارہے تھے، وزرا کا یہ مطالبہ تو تب جائز تھا جب آئی جی سندھ پولیس کو یرغمال بنانے کی بات جھوٹ ثابت ہوتی، لیکن سبھی ایک پیج پر تھے، لیکن صوبے کی مشنری کو بے اثر کرنے کا فائدہ کسی کو بھی نہیں ہوا۔
مریم نواز کے شوہر کی گرفتاری کا مقصد بلاول بھٹو زرداری کو بھی نیچا دکھانا تھا، تو پھر بلاول بھٹو زرداری نے ہی پہلے اس رپورٹ کا خیرمقدم کیوں کیا؟ آخر انہیں اس کی جلدی کیا تھی، کیا وہ اپنی فیس سیونگ چاہتے تھے ؟
مزار قائد کا انتظام تو وفاق کے زیر انتظام چلتا ہے تو اس کے بورڈ نے مقدمہ کیوں درج نہیں کرایا؟
آرمی چیف نے بلاول بھٹو کو آئی جی یرغمال بنانے کے معاملے کی تحقیقات کی یقین دھانی تو کرائی، کیا انہوں نے وزیراعظم کو اس بارے میں آگاہ کیا تھا؟ اگر نہیں کیا تھا تو وہ وزیراعظم کہاں ہے جو کہتا تھا کہ اگر میری مرضی کے بغیر آرمی چیف کوئی کام کرتا تو میں اس کو کھڑے کھڑے فارغ کردیتا۔
ان تمام سوالات کے جواب جاننے کیلئے ویڈیو لنک کو کلک کریں اور سبسکرائب بھی کریں