ADVERTISEMENT
بہت محبت کر لی تم نے لڑکپن میں
بھٹکتے ہو اب بھی کیوں اس بن میں
دیپ تمہاری آنکھوں کے صاف بتاتے ہیں
یہ لطفِ الفت ابھی اور چاہتے ہیں
کیا ایک اعلی عہدے پہ تم فائز نہیں
کسی طور نئی محبت اب جائز نہیں
کیا کیا ہوں گے گھمبیر مسائل پیدا
جب رازِ عشق ہوں گے کچھ ہویدا
دیکھو! سمجھ لو طریقے زمانے کے
ارادے بدل دو پھر دل لگانے کے
بہت محبت کر لی تم نے لڑکپن میں
بھٹکتے ہو اب بھی کیوں اس بن میں