• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home فکر و خیال تاریخ

دل کا اجلا رنگ کا کالا، تصور رضا

تصور جس کے ساتھ بیٹھے خوبصورت یادیں چھوڑیں۔ ساتھ چلےتو راستہ آسان بنایا، کسی کا ہاتھ تھاما تو بچھڑ جانے کا احساس تک نہ ہونے دیا

صوفی نعمان یاور by صوفی نعمان یاور
June 4, 2022
in تاریخ
0
تصور رضا
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)

کسی ڈوبتے کو ہاتھ بڑھا کر باہر نکالنا، مشکل میں پھنسے کو سہارا دینا، زندگی اور موت کی کشمکش میں گھرے انسان کی تپتی پیشانی پر محبت بھرا لمس رکھنا، یہی انسانیت اور دنیا میں آنے کا مقصد ہے، اگر ہم ایسا کچھ نہیں کرتے تو پھر زندگی بے معنی اور فضول ہے، جسے رب کے ہاں کوئی قبولیت نہیں ہے۔

یہ جذبات اور احساسات ایک ایسے شخص کے تھے، جسے بظاہر سماجی تعلقات بنانے والا جنونی کہا جاتا تھا، تصور رضا کا ظاہری رنگ روپ کےبالکل برعکس اندرنہایت اجلا اور صاف تھا، دوسروں کا دکھ ، درد کسی قسم کی تکلیف ہمیشہ مقدم رکھنے والا ابلاغ کی دنیا سے وابستہ رہا،ساتھیوں کے حقوق کے لئے سرگرم تصور رضاکی شخصیت کے کئی پہلو تھے، دیہی پس منظر کے باعث دیسی چیزوں اور رسوم سے متعلق معلومات کاذخیرہ رکھے، دوسروں کو کبھی اپنے مشوروں سےمحروم نہ رہنے دیتے۔

یہ بھی پڑھئے:

طاہر حنفی کی یرغمال خاک، داخلی اور خارجی فضا سے تشکیل پانے والا تخیل

بلوچستان انتخابی نتائج: جماعت اسلامی کی تاریخی کامیابی، چار سوالات تین چیلنجز

وہ چند راز جن کی وجہ سے عمران دھرنا دیے بغیر لوٹ گئے

تصور نے ملک کےسب سے بڑے اشاعتی ادارے میں زیادہ دیر فرائض انجام دیئے، جہاں صحافت سے متعلق سرگرمیوں کے علاوہ لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات اور گہرے رشتے بھی استوار کئے،جسے عام دوستوں کا دوست کہاجاتاہے۔ تعلیمی اہلیت روایتی ضرور تھی، لیکن ذہانت کا درجہ بڑا تھا، انسان کی نفسیات بہت خوب جان لیتے، واقعات اور قصے کہانیاں، گفت وشنید میں جلدآجاتے، جن کے نتیجےمیں اکثر کئی گتھیاں سلجھانےمیں بھی مدد مل جاتی۔

Ad (2024-01-27 16:31:23)

طنزومزاح کی حس بھی خوب تھی، دوست احباب تصور رضا کی صحبت میں کبھی اکتاہٹ محسوس نہ کرتے اور کچھ نہ سوجھ پاتا تو اپنامذاق ہی اڑا لینےمیں کوئی تاخیر نہ کرتے، بات چیت میں دوسرے کو قائل کرنے کیلئےدلائل ہمیشہ موجود ہوتے۔ کسی کا ساتھ دینا ہے، یا اس سے فاصلہ رکھناہے، دونوں صورتوں کے لئے بڑا موثر جواب ہوتا۔کھانےپینے کے معاملات زیربحث رہتے، علاج بالخوراک کی نصیحتیں ماحضر ہوتیں۔ کسی بھی شےکےکھانے کافائدہ اورنقصان بتائے بغیر نہ رہ پاتے۔

تصور رضا میں وضع داری بھری پڑی تھی، ہمیشہ کھلے دل کا مظاہرہ کیا، حس جمالیت بھی خوب تھی۔

“خوبرویوں سے یاریاں نہ گئیں، دل کی بے اختیاریاں نہ گئیں”ـ کے مصداق جوانی کے قصے قریبی حلقے میں سنادیا کرتے۔ بظاہر کوئی گپ اور گھڑا واقعہ لگتا لیکن وہ تصدیق اور سچائی ثابت کرنے کیلئے قسم تک اٹھالیتے۔ پھر وہ سب کچھ مان لینا ہی بنتا۔

خبر کی دنیا سے متعلق واقعات اور اس سے وابستہ افراد کی کہانیاں بھی تصور کی آرکائیو میں موجود تھیں۔ ٹریڈ یونین اور سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے،ساتھیوں کےحقوق کی خاطر کچھ بھی کر گزرنے کیلئے تیاررہتے۔

بچوں خصوصاً بیٹیوں سے بہت محبت کرتے۔ ان کی تعلیم پر توجہ دیتے اور کامیابی کیلئے دعاگو رہتے۔ ان کی سرگرمیوں کو دوستوں کی محفل میں اکثر زیربحث لاتے۔ حکمران ہوں، یا اخبار مالکان کسی رعایت کے بغیر کارکنوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کر دیتے۔

خطابت کا فن بھی کسی سے کم نہ تھا۔ اس کےجوش شروع ہونے والی تقریر تھمنے کا نام نہ لیتی۔ احباب نے ہمیشہ ان کی باتوں میں کبھی بوریت محسوس نہ کی۔ وہ سنجیدگی کا تسلسل زیادہ برقرار نہ رکھتے،درمیان میں مزاح بھرے جملوں کا بھرپور استعمال کرکے مخاطب کی طبیعت میں تازگی کے تاثرات چھوڑ دیتے۔

تصور جس کے ساتھ بیٹھے خوبصورت یادیں چھوڑیں۔ کسی کے ساتھ چلےتو راستے کی دشواریاں آسان بنادیں اور اگر کسی کا ہاتھ تھاما پھر اسے بچھڑ جانے کا احساس تک نہ ہونے دیا۔ وہ دنیا سے رخصت کیا ہوئے، سب کو اداس کرگئے۔

Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Tags: آوازہتصور رضانعمان یاور
Previous Post

طاہر حنفی کی یرغمال خاک، داخلی اور خارجی فضا سے تشکیل پانے والا تخیل

Next Post

پانچ جون: آج علامہ سیماب اکبر آبادی کا یوم ولادت ہے

صوفی نعمان یاور

صوفی نعمان یاور

نعمان یاور نے تین دہائی پہلے 1989 میں معروف صحافی حسین نقی کی ترغیب پر پنجابی اخبار میں صحافت کا آغازکیا، روزنامہ جنگ میں طویل مدت تک نیوز روم سے وابستہ رہے،رپورٹنگ، فیچر رائٹنگ اور کالم نگاری بھی کی، روزنامہ ایکسپریس کے بانی ارکان میں شامل تھے۔ 2004 سے الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ ہوگئے، آج ٹی وی میں اینکر، رپورٹر اور نیوز ڈیسک کے فرائض انجام دیئے، ایک نیوز چینل میں سنیئر پروڈیوسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں، کالم نگاری کے علاوہ مختلف ویب سائٹس پر بلاگ بھی لکھتے ہیں، زمانہ طالبعلمی میں بائیں بازو کی سیاست کے سرگرم رکن رہے اور 1985 سے 1988 تک پولیٹیکل تھیٹر سے بھی وابستہ رہے۔

Next Post
پانچ جون: آج علامہ سیماب اکبر آبادی کا یوم ولادت ہے

پانچ جون: آج علامہ سیماب اکبر آبادی کا یوم ولادت ہے

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions