• تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home مخزن ادب

وہ میرا لنگوٹیا، کلیم کہوں اسے یا بابا؟

میری ہر خوشی اور غم میں کلیم موجود رہا۔ کبھی تنہا نہ چھوڑا۔ حوصلہ بڑھانا ہو یا اشک شوئی کرنا، وہ بے محسوس کرائے یہ سب کرجاتا ہے

نعمان یاور صوفی by نعمان یاور صوفی
December 16, 2021
in مخزن ادب
0
وہ میرا لنگوٹیا، کلیم کہوں اسے یا بابا؟
133
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

ماضی کےحوالےتلاش کرنےہوں تو میں کلیم کی سہولت استعمال کرتاہوں۔ جیسےان دنوں گوگل پر سرچ مارکر کچھ بھی ڈھونڈ لیاجاتاہے۔ میری ہر خوشی اورغم میں وہ موجود رہا،کبھی تنہا نہ چھوڑنے دیا۔ میرا لنگوٹیا جس نے نہ کبھی اس رشتے کو ٹوٹنے دیا اور نہ ہی کمزور ہونے دیا۔ یہ تحریر اسی کی یاد میں لکھی گئی ہے۔

٭٭٭٭٭٭٭

میں نے زندگی میں ایسے انسان بہت کم دیکھے جو دوسروں کی ذاتی خامیوں پر معترض نہ ہوں. یا کسی میں کوئی عیب نہ نکالتے ہوں. وہ بھی کچھ ایسا ہی ہے. دوسروں کی مدد کے لیے ہمہ تن گوش و تیار رہتا. وہ پڑھائی میں کوئی زیادہ تیز وطرار تو نہ تھا لیکن ذہانت کئی سے اچھی تھی۔ اس میں زور کلام بھی ایسا تھا اور ہے کہ ملنے والا بے جا کہہ اٹھتا کہ بزرگوں نے کلیم نام کا انتخاب غلط نہیں کیا. میری اس سے رفاقت کو چار دھائیوں سے زائد عرصہ گزرگیا. بچپن کی دوستی کہتے ہیں، ساری زندگی انسان کا تعاقب کرتی ہے. وہ چاہے ذھن کے پردوں تک ہی محدود ہوکر کیوں نہ رہ جائے۔

نئی کلاس میں پہلا دن

1980 کا موسم سرما رخصت ہو رہا تھا. نئی کلاس میں پہلا دن تھا. اگرچہ زیادہ تر پچھلی جماعت کے ساتھی تھے. لیکن بیٹھنے کی ترتیب بدل رہی تھی. تین طالبعلموں کو ایک بینچ پر بیٹھناتھا. کلیم بھی آگیا. میری اور اس کی صحت کا تضاد پوری کلاس کی نگاہوں کا مرکز بن گیا۔ یہ ابتداء تھی اور ہم دوستی کی پٹڑی پر چڑھ گئے اور پھر گاڑی بڑے سبک خرام انداز میں آگے بڑھنے لگی۔

یہ بھی پڑھئے:

سولہ دسمبر: اسلامی تاریخ و ثقافت کے ماہر عزیز احمد کا آج یوم وفات ہے

سولہ دسمبر: جب جنرل نیازی نے بھارت کے سامنے ہتھیار ڈالے

آفتاب اقبال شماری اور پکوڑے کا نظریہ انفرادیت

ہر مسئلے کا حل

دوستوں کے ساتھ ساتھ کسی بھی نئے ملنے والے کا ہمدرد پہلی بار دیکھا۔ بظاہر پڑھائی میں ہماری طرح اوسط درجے کا سٹوڈنٹ مگر دماغ اس قدر تیز کے ہرمسئلے کاحل فوری سامنے رکھ دیتا۔ اس کے اندر ایک انجینئر، ڈاکٹر اورچھوٹا سا سائنسدان اب بھی ویسے کا ویساہے۔ وہ دین کی باتوں میں بھی کچھ نہ کچھ بتا دیتا ہے۔ شاید اس آل راؤنڈ طبیعت کے باعث کسی ایک کام میں مہارت نہ حاصل کرسکا۔ اور یہ کوئی خامی نہیں۔ اچھا ہی ہے کیونکہ ماہر لوگ بھی اکثر مات کھا جاتے اور کئی مواقع پر لاجواب دکھائی دیتےہیں۔

بھلے کی بات

شخصیت کا اہم پہلو اچھی یادداشت ہے، کلیم کو چھوٹےچھوٹے اور بظاہر غیر اہم واقعات بھی کئی سال گزرنے کے بعد یاد ہیں بلکہ ان کی تفصیلات بھی ازبر ہیں۔ کس دوست نےکب کیا بات کی تھی، اس وقت کیا لہجہ تھا اور پھر ردعمل کیا آیا تھا۔

WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

ایک بار کسی دوست کو بڑے موڈ میں کوئی کام کہا اور ساتھ میں منت سماجت کچھ اس انداز میں کی۔ یار! تمھیں زندگی میں دوسری بار پہلا کام کہا ہے۔ وہ بڑے غصے میں تھا۔ محض اتنا سننا تھا کہ وہ مسکرا اٹھا۔ چٹکلے پھینکنا اور لطیفوں کے ساتھ واقعات اس کی پٹاری میں موجود رہتے ہیں۔ مشورہ ویسے بھی ہم لوگ تیار رکھتےہیں۔ وہ کلیم کا مسئلہ نہیں آپ مانگیں یا نہ مانگیں، اس نے بھلے کی بات بتا دینی ہے۔

ہر کام خود کرنے کی عادت یا کہہ لیں،سرشت میں جیسے شامل ہے۔ گاڑی، بائیک، گھر میں الیکٹرانکس کی چیزوں سے لیکر کچھ بھی ٹھیک کرنےباغبانی، قربانی کا جانور ذبح کرنا بھی اس کےبائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔  اتنے زیادہ جسمانی کام کرنے والے کو مزید کسی کھیل کھیلنے کی ضرورت یا خواہش پیدا نہیں ہوتی۔ سکول دور میں صرف ٹیبل ٹینس کھیلی۔ اس کے علاوہ شاید لڈو ہی کھیلی ہوگی۔

صرف اور صرف خیر خواہی

میرے ناقص اندازے کےمطابق میرا یہ لنگوٹیا یعنی کلیم آج پچاس سال کا ہوگیا۔ عورتوں کی طرح وہ بھی ایک دو سال بچانےیا چھپانے کے چکر میں ہولیکن کوئی بات نہیں اللہ تعالیٰ اسےصحت تندرستی دے۔ اور مزید ڈھیروں سال زندگی کےشب و روزدیکھنے نصیب کرے۔

میری یادداشت کافی کمزورہے۔ حتیٰ کہ اس عمر میں کئی لوگوں اور مقامات کے نام تک ذھن میں آگے پیچھے ہوجاتے ہیں۔ ماضی کے حوالے تلاش کرنے ہوں تو میں کلیم کی سہولت استعمال کرتا ہوں۔ ایسے ہی جیسے ان دنوں گوگل پر سرچ مار کر کچھ بھی ڈھونڈلیاجاتاہے۔  اس لنگوٹیا یار کلیم نے مجھےہمیشہ مدد دی حتیٰ کہ کبھی دل کیا کہ گزرے وقت کو دوبارہ یاد کیا جائے تو میں یہی سہارا استعمال کرتا ہوں۔ کچھ حوالے ایسے جن کے بارے میں اسے مختصر جانکاری ہوتی ان پر بھی بڑی تفصیل سے گفتگو کرلیتا ہے۔ کلیم نے زندگی میں گلہ بہت کم کیا ایسا نہیں کسی سے شکوہ نہیں۔ معمول کی شکایتیں ہوں گی لیکن دوسرے کی خیر خواہی ذات کا حصہ رہی۔

بابا

میری نگاہ میں وہ کسی بابےسےکم نہیں۔ جنہیں رب تعالیٰ کی طرف سے یہ ذمہ داری سونپ کربھیجا ہوتا ہے کہ انہوں نے دوسروں کا کوئی بھلا کرنا ہے۔ کسی کی راہ چلتے انگلی پکڑنی ہے۔

دوست اور حلقہ احباب اس کی شخصیت سے نہ صرف متاثرہے بلکہ اس کی خصوصیات کا برملا تذکرہ کئے بغیر نہیں رہتا۔ وہ ہردلعزیزحیثیت اختیار کرگیا۔ کبھی کبھی رشک بھی ہوتا کہ دوستوں میں ایسابھی ہونا چاہیے۔ جس دوسرے کی فکر ہو، اس کےلیے پریشان ہو، کوئی آسانیاں ڈھونڈتا ہو۔

ADVERTISEMENT

میری ہر خوشی اور غم میں وہ موجود رہا۔ کبھی تنہا نہ چھوڑنے دیا۔ حوصلہ بڑھانا ہو یا اشک شوئی کرنا، وہ بے محسوس کرائے یہ سب کرجاتا ہے۔

آج میں 40 سال پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو میرے تعلق اور دوستوں کے حلقے میں کئی لوگ آئے ہوں گے۔ لیکن ان میں رابطے کا دوام شاید چند ایک ہی دے پائے۔ ایک میرا لنگوٹیا دوست اور دوسرا کلیم۔ دوستی کےبندھن کو قائم رکھنے میں بھی کلیم کا حسن طلب رہا۔ جس نے نہ کبھی اس رشتے کو ٹوٹنے دیا اور نہ ہی کمزور ہونے دیا۔ فون کرکے یا اچانک پہنچ کر حیران کردیتا۔ لنگوٹیا ہونے کا حق ادا کر دیا۔

یہی کہوں گا، دوست انسان کی زندگی میں اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہوتاہے اس کےاپنوں کےدرمیان ایک اہم مقام رکھتاہے ۔

Previous Post

سولہ دسمبر: اسلامی تاریخ و ثقافت کے ماہر عزیز احمد کا آج یوم وفات ہے

Next Post

آہ! پروفیسر رئیس علوی بھی چل بسے

نعمان یاور صوفی

نعمان یاور صوفی

نعمان یاور نے تین دہائی پہلے 1989 میں معروف صحافی حسین نقی کی ترغیب پر پنجابی اخبار میں صحافت کا آغازکیا، روزنامہ جنگ میں طویل مدت تک نیوز روم سے وابستہ رہے،رپورٹنگ، فیچر رائٹنگ اور کالم نگاری بھی کی، روزنامہ ایکسپریس کے بانی ارکان میں شامل تھے۔ 2004 سے الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ ہوگئے، آج ٹی وی میں اینکر، رپورٹر اور نیوز ڈیسک کے فرائض انجام دیئے، ایک نیوز چینل میں سنیئر پروڈیوسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں، کالم نگاری کے علاوہ مختلف ویب سائٹس پر بلاگ بھی لکھتے ہیں، زمانہ طالبعلمی میں بائیں بازو کی سیاست کے سرگرم رکن رہے اور 1985 سے 1988 تک پولیٹیکل تھیٹر سے بھی وابستہ رہے۔

Next Post
رئیس علوی

آہ! پروفیسر رئیس علوی بھی چل بسے

محشر خیال

پروفیسر فتح محمد ملک کا آشیان
محشر خیال

پروفیسر فتح محمد ملک کا آشیاں

استحکام پاکستان کے لیے مریم نواز کا نسخہ
محشر خیال

استحکام پاکستان کے لیے مریم نواز کا نسخہ

میڈیا
محشر خیال

پاکستان میں میڈیا کا بحران

بدلتے ہوئے سیاسی موسم میں مریم نواز کی نئی یلغار
محشر خیال

بدلتے ہوئے سیاسی موسم میں مریم نواز کی نئی یلغار

تبادلہ خیال

دہشت گردی
تبادلہ خیال

دہشت گردی کی آڑ میں درندگی

جمہوریت
تبادلہ خیال

پارٹی ٹکٹ اور جمہوریت کی تقدیر

امجد اسلام امجد
تبادلہ خیال

امجد اسلام امجد کے لیے

پرویز مشرف
تبادلہ خیال

مشرف جیسے کرداروں کی برائی کرنا قرآن سے ثابت ہے

ہمارا فیس بک پیج لائق کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

    Categories

    • Aawaza
    • Ads
    • آج کی شخصیت
    • اہم خبریں
    • پاکستان
    • تاریخ
    • تبادلہ خیال
    • تصوف , روحانیت
    • تصویر وطن
    • تفریحات
    • ٹیکنالوجی
    • حرف و حکایت
    • خامہ و خیال
    • خطاطی
    • زراعت
    • زندگی
    • سیاحت
    • شوبز
    • صحت
    • صراط مستقیم
    • عالم تمام
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
    • فکر و خیال
    • کتاب اور صاحب کتاب
    • کھابے، کھاجے
    • کھانا پینا
    • کھیل
    • کھیل
    • کیمرے کی آنکھ سے
    • لٹریچر
    • ماہ صیام
    • محشر خیال
    • مخزن ادب
    • مصوری
    • معیشت
    • مو قلم
    • ورثہ

    About Us

    اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
    • Privacy Policy
    • Urdu news – aawaza
    • ہم سے رابطہ
    • ہمارے بارے میں

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

    No Result
    View All Result
    • تفریحات
      • شوبز
      • کھیل
      • کھانا پینا
      • سیاحت
    • مخزن ادب
      • مخزن ادب
      • کتاب اور صاحب کتاب
    • زندگی
      • زندگی
      • تصوف , روحانیت
      • صحت
    • معیشت
      • معیشت
      • زراعت
      • ٹیکنالوجی
    • فکر و خیال
      • فکر و خیال
      • تاریخ
      • لٹریچر
    • محشر خیال
      • محشر خیال
      • تبادلہ خیال
      • فاروق عادل کے خاکے
      • فاروق عادل کے سفر نامے
    • اہم خبریں
      • تصویر وطن
      • عالم تمام
    • یو ٹیوب چینل
    • صفحہ اوّل

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions