• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home تبادلہ خیال

اسلام آباد، تجاوزات کا راجہ بازار

اسلام آباد کی ہر گلی راول پنڈی کا راجہ بازار بنی ہوئی ہے۔ ہر جگہ تجازاوت ہیں۔ شہر اقتدار میں کوئی پرسان حال نہیں۔قانون منہ چھپائے پھرتا ہے

نعیم فاطمہ علوی by نعیم فاطمہ علوی
January 15, 2022
in تبادلہ خیال
0
راجہ بازار
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)
میری خواہش ہے کہ میرے یہ چند ٹوٹے پھوٹے حروف کوئی حکام بالا تک پہنچا دے ورنہ اسلام آباد کو راجہ بازار بننے سے کوئی روک نہیں سکتا۔
عمران خان نہ سہی، چیف جسٹس تک ہی پہنچا دے۔چلیے وہ بھی نہ سہی چئیرمین سی ڈی اے تک ہی بات پہنچ جائے۔
اور یہ بھی کہ عین نشانے پر جا کر لگے اور یہ فریاد سنی جائے۔
جو مسئلہ میں بیان کرنے جا رہی ہوں، اس کے حل کے لیے زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں بلکہ اسلام آباد سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر شاد و آباد ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاؤن کا چکر لگا لینا ہی کافی ہے۔ بات سمجھ میں آجائے گی کہ کہاں کوئی وارث ہے اور کون لاوارث۔

یہ بھی دیکھئے:

https://youtu.be/f1vM9MRAsG4
کرسی کی بہار تو چند روزہ ہوتی ہے۔مگر جس دھج پر کوئی کرسی نشین ہوتا ہے وہ سج دھج ہی یاد رہ جاتی ہے۔سی۔ڈی۔اے کے سابق چئیرمین لاشاری کے بعد سے اسلام آباد ایسا یتیم ہوا کہ پھر اس کا کوئی پرسان حال نہ رہا۔
گزارش یہ ہے کہ خدارا، اسلام آباد کو راجہ بازار بننے سے بچایا جائے۔
یہ بات تو سمجھ میں آتی ہے کہ ہم اپنے گھر کی چاردیواری تک تو سب ہی مالک ہوتے ہیں۔مگر یہاں کے مکینوں کی حرص حوس اور لالچ ملاحظہ فرمائیے۔ ایک شخص نے گلی میں لان بنا کر گلی کا بیشتر حصہ قبضے میں کیا۔ پھر اس میں محافظ کے نام پر کیبن رکھا۔ پھر کیبن کے ارد گرد سبزے کی دیوار بنائی۔ جب سبزے کی دیوار نے کیبن کو ڈھانپ لیا تو کیبن کے ساتھ ٹوائلٹ بھی بن گیا۔ اب وہ کیبن اچھا خاصا سرونٹ کواٹر بن چکا ہے۔ یہ تو صرف ایک مثال ہے۔

یہ بھی پڑھئے:

عمران خان حکومت: خاتمے کی راہ میں حائل ایک اور رکاوٹ دور
سلگتا بلوچستان: حساس موضوع پر چشم کشا کالمز کا مجموعہ
چودہ جنوری: آج ممتاز صحافی منہاج برنا کا یوم وفات ہے
آئی ایٹ سیکٹر جہاں میں رہتی ہوں ہر روز کھلی آنکھوں سے ان سب غیر قانونی معاملات کا مشاہدہ کرتی ہوں۔ کڑھتی ہوں اور پھر اپنی بے بسی کا ماتم کرکے خاموش ہو جاتی ہوں۔ میرے جیسے نہ جانے کتنے لوگ روز ان اعصاب شکن واقعات پر کڑھتے ہونگے؟
مگر کیا کریں، یہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔ اسلام آباد کی ہر گلی میں ہر گھر ایسی تجاوزات کا مرتکب ہے۔ سڑکیں چھوٹی ہو گئی ہیں۔ گھروں کے باہر سڑک کے دونوں اطرف گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں جن کے بیچ سے گزرنے کا کام مشاق ڈرائیور ہی کر سکتے ہیں۔ ایسے حالات میں مجھے تو بسا اوقات اپنی گلی کو چھوڑ کر ادھر ادھر کی گلیوں سے راستہ ڈھونڈ کر اپنے گھر آنا پڑتا ہے۔
‏
سلام آباد کے چھوٹے بڑے سب سیکٹر اسوبائی حرص اور لالچ میں مبتلا ہیں۔ ایف ایٹ کی وہ گلی جس میں بابر اعوان جیسا قانون کا محافظ اور حکومت کا ذمہ دار رہتا ہے، وہاں بھی اسی قسم کی  تجاوزات کی انتہا ہے ۔ چار چار کنال کے گھر ہیں مگر گلی میں گاڑی کھڑی کرنے کی جگہ نہیں ہے۔ لان کے نام پر جنگلے بنے ہوئے ہیں ۔بعض لوگوں نے تو اپنے ان لان کو پکی اینٹوں کے حصار میں لیا ہوا ہے۔
کوئی ہے برسر اقتدار ماں کا لال پوچھنے والا، سزا دینے والا؟
آئی نائن کی سڑکیں تو بہت تنگ ہیں۔ ان پر بھی یہی کچھ دکھائی دیتا  ہے۔ اس پر مستزاد یہ کہ سیکورٹی کے نام پر ہی جو چاہتا ہے، بیریئر لگا کر سڑک عام لوگوں کے لیئے بند کر لیتا ہے۔
سڑکوں پر شہریوں نے اپنی مرضی کے مطابق سپیڈ بریکر بنوائے ہوئے ہیں ۔سپیڈ بریکرز کی بھی کوئی حد نہیں کہیں کہیں تو وہ جسم بریکر اور کار بریکر ثابت ہوتے ہیں۔ مریضوں کو گاڑی میں بھی ان پر سے گزرتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے۔ شہر اقتدار میں کوئی پرسان حال نہیں۔ قانون منہ چھپائے پھرتا ہے اور قانون کے محافظ عام لوگوں کی دسترس میں نہیں۔ زندگی مجبور ہے، ایماندار اور شریف لوگ بے بس ہیں اور دیکھتے ہیں کہ ان کا شہر راجہ بازار بنتا جا رہا ہے۔
Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Previous Post

عمران خان حکومت: خاتمے کی راہ میں حائل ایک اور رکاوٹ دور

Next Post

پندرہ جنوری : آج نامور شاعر جناب محسن نقوی کی برسی ہے

نعیم فاطمہ علوی

نعیم فاطمہ علوی

شہر تہذیبوں سے پہچانے جاتے ہیں اور تہذیبیں حسن معاشرت سے۔ حسن معاشرت کو سمجھنا ہو تو مجلسی زندگی میں دیکھئے، زیادہ کہنے کی ضرورت نہیں، محترمہ نعیم فاطمہ علوی اسلام آباد کا تعارف بس اتنا ہی ہے لیکن اتنے سے تعارف میں بھی پاکستان کے دارالحکومت کی خوبصورتی اور پاکستانی حسن اخلاق کی تصویر جگمگاتی دکھائی دیتی ہے۔ کوئی شبہ نہیں کہ ہمارا دیس شاعری کا بحر بے کراں ہے، نعیم فاطمہ علوی اس سمندر میں نثر کا جزیرہ ہیں۔ اچھی نثر لکھتی ہیں اور اچھی نثر کو پسند کرتی ہیں پھر اسی پر بس نہیں کرتیں، نثری نشستیں منعقد کر کے نثر کے فروغ میں حصہ بھی ڈالتی ہیں۔

Next Post
محسن نقوی

پندرہ جنوری : آج نامور شاعر جناب محسن نقوی کی برسی ہے

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions