افواج پاکستان ہماری آن ہماری شان اور ہماری جان ہیں۔ ہمارے اور پورے عالم اسلام کے تحفظ کی ضمانت اپنی جانوں کو پاکستان کے نام کرنے والوں کو سلام۔ ہمارے تمام شہدا کو سلام۔ ان تمام بچوں کو سلام جن کے والد نے جام شہادت نوش کیا اور وہ ہمیشہ کی جدائی کے رستے کے مسافر بن گئے۔
اس مقدس ماں کو سلام جس کے بیٹے نے جام شہادت نوش کیا اور پاکستان کی بقا کے لیئے میری اور آپ کی عزت کی حفاظت کے لئے اپنی جان قربان کر دی۔ اپنے بچوں کو یتیم کر دیا اور اپنی بیوی کو بیوہ بنا دیا مگر پاکستان کی ہزاروں لاکھوں سہاگنوں کا سہاگ بچا لیا۔ میرے جوان میری فوج اسکے ہر رینک کا ایک ایک فرد ہمارے لیے مقدس ہے ہمارا پیار ہے۔
یہ بھی پڑھئے:
پاکستان کے شہر، قصبے اور گاؤں کیسے ہیں، ان میں کیا دولت چھپی ہے؟
عمران خان کا تازہ یو ٹرن انھیں کیا دے گا؟
ایک دلت ماہر معاشیات کی آپ بیتی، ہوش ربا واقعات اور تجربات
ہماری فوج کے لیے غلیظ زبان استعمال کرنے والوں کو صرف ایک پیغام ہے کہ ہماری فوج پاکستان آرمی ہمارے دلوں کی دھڑکن ہے۔ ہماری عزت ہے۔ ہماری آن ہے ہماری شان ہے ہماری ماں اور ہماری بہنوں کے سر پر رہنے والے آنچل کا نام پاک فوج ہے اور جو ہاتھ اس آنچل کی طرف بڑھے وہ کاٹ دیئے جائیں گے۔
پاکستان کے عوام اپنی فوج کی دل سے عزت کرتے ہیں اور وہ تمام لوگ جو ہماری پاک آرمی کے لیئے غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں ان کے لیئے صرف یہ پیغام ہے کہ فوج نے اپنا نیا رول چن لیا ہے مگر اسکا مطلب یہ نہیں کہ آپ جو چاہے بکواس کریں اپنی زبانوں کو لگام دیں ورنہ پاکستان کے عوام اپنی فوج کی طرف سے آپ کو جواب دینا جانتے ہیں