خدا کرے یہ نیا سال سب کو راس آئے
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ سب کی جھولیاں مرادوں سے بھر دے ہونٹوں کی مسکان کو دمکتا رکھے
اور ہمارے وجود کو اخلاق کے پھولوں سے مہکتا رکھے
اللہ اس وطن عزیز کو دشمنوں سے محفوظ رکھے اور اپنوں کو اس کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے دعاؤں کے اس تحفے کو آپ سب ساتھیوں کی خدمت میں پیش کرنے کے بعد نئے سال کے لیئے کچھ خواہشات ہیں جو ہم سب مل کر بغیر کسی بجٹ کے پورا کرسکتے ہیں۔
یہ بھی دیکھئے:
اللہ تمام سیاسی جماعتوں کو توفیق دے کہ وہ جلسوں کی اطلاع کے پوسٹر پر یہ بھی تحریر کریں کہ جلسے والی جگہ پر اپنے ریپرز وغیرہ نہ ڈالیں اور کارکنوں اس بات کی تلقین کریں کہ جلسے کے بعد ہر جگہ سے جھنڈے اور بینر ہٹا دیں
عوام یہ عہد کریں کہ وہ بے ڈھنگے انداز میں گاڑیاں پارک نہ کریں گاڑیاں یا جو بھی سواری وہ استعمال کر رہے ہیں اسے قوانین پر عمل کرتے ہوئے استعمال کریں
اللہ کرے کہ ہمارے فٹ پاتھ آزاد ہو جائیں
اللہ کرے میڈیا اینکر جانبدارانہ رویہ نہ اپنائیں۔
یہ بھی پڑھئے:
مسجد گرانے کے متعلق سپریم کورٹ کا حکم نامہ: چند اہم سوالات
آج خوش گو شاعر عزم بہزاد کا یوم پیدائش ہے
وہ دو تباہیاں جو اس منی بجٹ سے فوری طور پر آئیں گی
اللہ کرے کہ ایوان میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان ایک دوسرے کا احترام کریں اور ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے عوام کو درپیش مسائل پر بات کریں
اللہ تعالٰی سب کو شعور کی دولت سے نوازے
میرے عوام شاد رہیں
میرا پاکستان آباد رہے
نہ کوئی رنج کا لمحہ کسی کے پاس آئے
خدا کرے یہ نیا سال سب کو راس آئے