صبح سے شام ہونے کو آرہی تھی مگر بکرا تھا کہ ختم ہونے کو ہی نہیں آرہا تھا دو گھنٹے تو صرف کھال نکالنے میں لگ گئے تھے وہ قصاب کو دیکھے جا رہا تھا اور سوچ رہا تھا کہ اسے کہیں دیکھا ہے آئیے اس قصے کو یہاں چھوڑتے ہیں اور آتے ہیں اس واقعے پر جو ہمارے ساتھ ہوا آٹھ لوگ ایک گائے کبھی یہاں سے سے رسی ڈال رہے ہیں کبھی وہاں سے رسی ڈال رہے ہیں مگر کسی کی سمجھ میں کچھ نہیں آرہا تھا کہ اسے کس طرح قابو کریں اور ابھی تک ہم نے گائے کو جس زنجیر کے ساتھ کھونٹے سے باندھا تھا اسے کھولا نہیں تھا کیونکہ گائے بھاگنے کے لیے تیار تھی بہر حال یہ مسئلہ بھی حل ہوا مگر جب کھال الگ کی جا رہی تھی تو اسکے ساتھ اچھا خاصا گوشت بھی نکل رہا تھا اب مجھے محسوس ہو رہا تھا کہ گائے غلط ہاتھوں میں آگئی ہے پھر کاٹنے والی ٹیم کی جو تفصیلات سامنے آئیں اسے بعد میں بیان کرتے ہیں اور پہلے قصے کی طرف آتے ہیں وہ بکرا کاٹنے والے کو دیکھتا جا رہا تھا اور سوچ رہا تھا کہ اسے کہاں دیکھا ہے اچانک اس کو یاد آیا کہ یہ آدمی تو دو مہینے پہلے چارپائی بننے آیا تھا اور اپنے کام کا ایکسپرٹ تھا مگر ظاہر ہے بکرا کاٹنا اس کا کام نہیں اب آتے ہیں دوسرے قصے کی طرف تفصیلات سے معلوم ہوا ان میں ایک پلمر تھا ایک tiles لگانے کا کام کرتا تھا ایک رنگ بہت اچھا کرتا تھا اور سب اپنی فیلڈ کے ماہر کاریگر تھے مگر ظاہر ہے گائے کے حوالے سے ان کا تجربہ صفر تھا ان دونوں واقعات کو سن کر ہمارے دوست جو کہ ایکسپرٹ تھے ہمیں بتایا کہ ہمارے پاس ایکسپرٹ قصائی آتے ہیں ان کی کو فائنل کرنے میں ہم کئی کئی دن لگاتے ہیں ریفرنس چیک کرتے ہیں تب جا کر ان کو کام دیتے ہیں اور میں اس وقت سوچ رہا تھا کہ کاش ہمارے عوام نے اپنے حکمران چنتے وقت اتنا وقت لگایا ہوتا تو آج کھال بھی بچ جاتی اور گوشت بھی۔