اخبار میں دو خبریں ایسی ہیں اور میں یہ سوچ رہا ہوں کہ ان کا آپس میں کیا تعلق ہے ،جناب بلاول بھٹو زرداری سات روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے اس سے پہلے کہ ہم اگلی خبر تک جائیں مجھے آپ تک یہ اطلاع بھی پہنچانے دیں کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں نوجوان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور ان کو بلاول کی صورت میں کچھ بہتری ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے بلاول کی شخصیت کی جاذبیت جدید تعلیم اور بےنظیر کی جھلک نے ان کو اب ایسا بنا دیا ہے کہ نوجوان ان کو اپنے لیڈر کے طور پر قبول کرنے کے لیے تیار نظر آتے ہیں بلاول کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ بھی نہیں وہ بہت ہی ماہرانہ انداز میں پیپلزپارٹی کی تنظیم نو کر رہے ہیں اور گراونڈ پر کام کرنے والے ورکرز کو میرٹ کی بنیاد پر عہدے دے رہے ہیں پچھلے ہفتے سندھ میں نوجوانوں کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی ذیلی تنظیم کے نام پڑھیں تو تمام عہدے ان نوجوانوں کو دیئے گئے ہیں جو پوسٹرز اور جھنڈے لگاتے تھے گراس روٹ لیول پر کام کرنے والوں کی تقرری اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ اب پارٹی عوامی ہونے جا رہی ہے اب آتے ہیں دوسری خبر کی جانب
گھڑی خدا بخش میں بلاول بھٹو کے امرود باغ میں چوری
اگر دونوں خبروں کو ملا کر پڑھیں تو خبر یوں بنتی ہے کہ بلاول بھٹو امریکہ کے دورے پر روانہ گھڑی خدا بخش میں بلاول کے باغ میں چوری ایسا لگتا ہے کہ چور گھات لگائے بیٹھا تھا کہ ادھر بلاول امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں اور وہ اپنا کام دکھائے اب آخری خبر بلاول ایک بار نہیں 3 بار امریکہ جائیں عمران خان کا کچھ نہیں بگڑے گا شیخ رشید
بات میں وزن لگتا ہے کیونکہ عمران خان کا کچھ بگڑے نہ بگڑے بلاول کے باغ میں چوری ہوگئی اس چوری میں بلاول کے لیے بہت بڑا پیغام ہے کہ ان کو بہتری کا امن کا اور خوشحالی کا سفر گھر سے شروع کرنا ہوگا تاکہ سب کے باغ چوریوں سے محفوظ رہیں