• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home فکر و خیال

قدرتی آفات اور قدرت سے جنگ

ہماری بقا صرف ماحول دوستی میں پوشیدہ ہے ماحول دشمنی ہمیں فنا کردے گی بصورت دیگر طبل جنگ بج چکا ہے

ممتاز رضوی by ممتاز رضوی
August 29, 2020
in فکر و خیال
0
قدرتی آفات اور قدرت سے جنگ
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)

باضمیر انسان کسی بھی قیمت پر قابض اور استحصالی قوتوں کو قبول نہیں کرتے،کشمیر سے فلسطین تک ظالم کی مذمت اور مزاحمت  کی حمایت کی جاتی ہے  جس کی بنیادی وجہ مقامی آبادی یر تسلط اور انکے حقوق غصب کرنا ہے۔  آپ فراخدلی سے کسی کو اپنے گھر یا زمین پر جگہ دیں وہ ایسا آباد ہو کہ آپ کی زمین آپ پر  ہی تنگ کردے آپکا ردعمل تنگ آمد بجنگ آمد جیسا ہوگا زرا  سوچیئے ہم زمین اور قدرتی وسائل کا وہی حشر کررہے ہیں جو اسرائیل فلسطین اور بھارت کشمیر کا کررہا ہے اور اب ہمیں قدرتی مزاحمت کا سامنا ہے کراچی میں پےدرپے بارشوں کو دیکھ کر تو یہی خیال آتا ہے  کہ فطرت نے طبل جنگ بجادیا گرین لائن کے نام پر گرینری کے بےدریغ قتل عام ،انڈرپاسز کی آڑ میں شہید ملت روڈ سے سبزہ اکھاڑ پھینکا ،پارک اجاڑ کر پلازے اور کچرہ کنڈیاں بنانے کی سزا بھگتنا پڑے گی یوں لگتا ہے کہ جیسے گجرنالہ تنگ ہوتے ہوتے تنگ آگیا ہو انتظامیہ کی طرح تحریری وارننگ دینے کے بجائے سیدھا ایکشن لیا ،بلڈوزر کے آگے لیٹنے اور شور شرابہ کرنے والے قابضین پانی کے ریلے کے سامنے ٹھہر نہ سکے جانی و مالی نقصان اٹھانے کے بعد پسپا ہوگئے ۔لگتا ہے  لیاری ندی بھی کچرے کا بوجھ سہتے سہتے اکتانے لگی ہو اور سود سمیت ادھار چکانا چاہتی ہے تجاوزات کی بھرمار سے ملیر ندی کا موڈ بھی خراب ہے اب راہ میں جو آیا  تہس نہس ہوجائے گا بےضمیر اور بےحس لوگوں نے ندی نالوں کے ساتھ ساحل پر بھی پلاٹنگ شروع کردی  ندی نالوں کے آگے بےبس افراد  اور انفرااسٹرکچر کو سمندری غضب کا سامنا کرنا پڑا تو کیا ہوگا۔ واضح رہے کہ امریکا جیسے ترقی یافتہ ممالک بھی سمندر سے زمین ہتھیانے میں ناکام رہے ہری کین کترینہ کے ذریعے سمندر نے وہ تمام اراضی دوبارہ ضم کرلی جہاں شاندار رہائشی اور تجارتی عمارتیں تعمیر کی گئی  تھیں ۔ یہ ساری اراضی کسی دور میں سمندر کا حصہ تھی ، ہارپ کے ذریعے عالمی موسم کو غلام بنانے کی کوشش  بری طرح ناکام ہوئی دو ہزار سترہ میں یکے بعد دیگرے  سمندری طوفانوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے ہوش اڑا دئیے تازہ تباہی کیلیفورنیا میں جنگلات کی خوفناک آتشزدگی کی صورت جاری ہے اس سے قبل آسٹریلیا نے آبی ذخائر بچانے کی خاطر ہزاروں اونٹ مار ڈالے اور پھر جنگلات اس بری طرح جھلسے کے پورے ملک کا پانی جھونکنا پڑا دنیا بھر سے مدد لینا پڑی دوسری جانب فطرت کو ستانے کی سزا پوری انسانیت بھگت رہی ہے مزے کی خاطر چینیوں نے چمگادڑر اور پینگولین کی نسل کشی کی جوابی وار میں  دنیا بھر کے  لاکھوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔کورونا کی تباہ کاریاں تاحال جاری ہیں اب پاکستان کی جانب واپس آتے ہیں  اپنے سی ویو پر بھی پانی کو پیچھے دھکیلنے کے جتن جاری ہیں بس جس دن سمندر کا صبر جواب دے گیا اس روز حشر نشر کردے گا ۔ اکتوبر بھی آنے کو ہے جب موٹر ویز پر اسموگ کی اجارہ داری ہوگی  بھٹہ مزدوروں اور مالکان کے کیے کی سزا پوری قوم کو ملے گی ایک بات تو طے ہے کہ تمام تر  ترقی اور ٹیکنالوجی کے باوجود قدرت سے جیتنا ناممکن ہے قدرتی وسائل کی اس چھینا جھپٹی میں ہمارے ہاتھ  سوائے تباہی کے کچھ نہیں آئے گا ۔ ہماری بقا صرف ماحول دوستی میں پوشیدہ ہے ماحول دشمنی ہمیں فنا کردے گی بصورت دیگر طبل جنگ بج چکا ہے۔

Ad (2024-01-27 16:31:23)
Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Previous Post

ہماری دیگ کا پیندا ہلکا ہے

Next Post

محبت کے عجیب رشتے

ممتاز رضوی

ممتاز رضوی

Next Post
محبت کے عجیب رشتے

محبت کے عجیب رشتے

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions