• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home تبادلہ خیال

ماں باپ جیسا نرسنگ اسٹاف

سچ بتاوں مجھے پہلی دفعہ احساس ہوا یہ نرسنگ سٹاف نہیں ہیں بلکہ میرے ماں باپ ہیں۔ وہی شفقت، وہی مسکراہٹ ، وہی ٹھنڈک، سبحان اللہ

محمد اظہر حفیظ by محمد اظہر حفیظ
January 27, 2022
in تبادلہ خیال
0
نرسنگ اسٹاف
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)

سیلف لیس لفظ سنا تھا۔ پھر اس کے معنی تلاش کئے تو گوگل نے ترجمہ کیا
” بے لوث”۔
سوچا یہ صرف ماں باپ ہی ہوسکتے ہیں لیکن اب نرسنگ اسٹاف کے بارے میں میری رائے بدل گئی ہے۔
ساری زندگی نرسنگ سٹاف اور پیرا میڈیکل سٹاف سنا اور دیکھا تھا۔ اور ان کی عجیب وغریب کہانیاں سنی تھیں۔
شاید وہ سب لوگ بہروپئے ہیں اور اس عظیم کام کو کرنے والوں کی بدنامی کا ذریعہ بن رہے ہیں۔
پچھلے کچھ ہفتوں سے جگر ٹرانسپلانٹ کے سلسلے میں پاکستان کڈنی لیور انسٹیٹوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر لاہور میں داخل ہوں۔ میرا خیال تھا کہ سرجن ڈاکٹر فیصل سعود ڈار صاحب اور ان کی ٹیم کا ٹرانسپلانٹ میں بہت اہم رول ہوتا ہے پر وہ سارا رول بے ہوشی میں ہی گزر گیا۔ مجھے نہیں معلوم کہ کس نے بے ہوش کیا اور کس نے ٹرانسپلانٹ کیا ۔

یہ بھی دیکھئے:

جب میری آنکھ کھلی تو آئی سی یو میں میرا کوئی اپنا میرے پاس بیٹھا تھا۔ اور میرے جسم سے منسلک سب مشینوں کو بار بار نوٹ کر رہا تھا۔ میں نہ بول سکتا تھا اور نہ ہل سکتا تھا۔ابھی ہوش میں آیا ہی تھا۔

بہت سے بیگ میرے جسم کو لگے ہوئے تھے جن کو وہ خالی کرتے تھے۔ اس کی مقدار لکھتے تھے۔ اس طرح کے تین لوگ شفٹوں میں کام کررہے تھے۔ مسلمان بھی تھے اور کرسچئن بھی پر سب بے لوث تھے۔ عجیب مرد وزن تھے۔ مجھے ایسے لگ رہا تھا کہ شاید میرا جنم ابھی ہوا ہے۔ کبھی میرا منہ گیلے کپڑے سے صاف کر رہے تھے، مجھے دیکھ کر مسکرا رہےتھے۔ مجھے ڈائپر لگا رہے تھے، میرا ڈائپر بدل رہے تھے۔ مجھے دن میں تین دفعہ ماوتھ واش کروا رہے تھے ۔ آکسیجن ماسک درست کر رہے تھے، مجھے اٹھا کر بیٹھا رہے تھے۔ میرے پیشاب کے بیگ بدل رہے تھے۔ مسکرا رہے تھے جیسے وہ بہت خوش ہوں۔ مجھے ورزش کروا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:

جنرل اعجاز اعوان نے اصلیت دکھا دی

پی ڈی ایم تحریک عدم پر کیوں تیار نہیں؟

ستائس جنوری: آج استاذ الاساتذہ پروفیسر شریف المجاہد کی برسی ہے

جو وہ سب انجام دے رہے ہیں۔ یہ ان پر فرض ہے، مجھے ہاتھ سے پکڑ کر چلا رہے تھے۔ اچھا ایک قدم اور واہ جی واہ بہت بہادر ہیں آپ۔ اچھا انکل ایک بات تو بتائیں غبارہ پھلا لیتے ہیں۔ یہ لیں کوشش کریں۔ ہوش میں آنے کے بعد پھیپھڑوں کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کیلئے یہ ورزشیں بہت ضروری ہیں۔ پہلا غبارہ پھلایا اور تالیاں بجانے کی آواز آئی اور یوں کئی غبارے پھلا کر اس مرحلے سے گزر گیا ۔ آئی سی یو سے ہوتا ہوا میں ہسپتال کے کمرے میں آگیا۔ نہ میں بیڈ سے گرا۔ نہ میرے کپڑے گندے یا گیلے ہوئے۔ روزانہ منہ ہاتھ دھلوا کر تیار کیا جاتا۔ بغیر کہے کپڑے بدلوائے جاتے جب کمرے میں شفٹ ہوا تو کچھ اور لوگ منتظر تھے۔ دوائی کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ انکل شاباش واک کریں۔ انکل دانت صاف کریں۔ انکل سوئی چبھے گی سوری، انکل کیسے ہیں۔ انکل کیا کھایا۔

سچ بتاوں مجھے پہلی دفعہ احساس ہوا یہ نرسنگ سٹاف نہیں ہیں بلکہ میرے ماں باپ ہیں۔ وہی شفقت، وہی مسکراہٹ ، وہی ٹھنڈک، وہی برداشت کیا بتاوں ۔ سبحان اللہ

Ad (2024-01-27 16:31:23)

آئی سی یو میں بابر صاحب، شہزاد صاحب، دانش صاحب، نجف صاحب، تنویر صاحب اور کمرے میں عدنان صاحب، فہیم صاحب، علی شیر صاحب، فرزانہ صاحبہ، گوہر صاحب، سیم صاحب، عدیلہ صاحبہ، علیزا صاحبہ، ولید صاحب، شیزا صاحبہ، ام فروا صاحبہ، جینفر صاحبہ، نیہا صاحبہ، فاطمہ صاحبہ، اسما صاحبہ، جہانگیر صاحب، ماہم صاحبہ، نقاش صاحب، رفعت صاحبہ، نبیلہ صاحبہ، رامین صاحبہ ، یاسر نیازی صاحب، حفیظ صاحب، احمد صاحب، ہارون صاحب، فدا صاحب ان سب کی شکل میں میں نے اپنے مرحوم والدین کو ساتھ ساتھ پایا۔ اتنا اپنا پن اور خیال ماں باپ ہی رکھ سکتے ہیں ۔ ان سب کیلئے خاص دعا کی درخواست ھے ۔ میرے علاج میں الله کے فضل و کرم کے ساتھ ساتھ ان سب کی مدد بھی شامل ہے ورنہ معاملات کافی دشوار ہوگئے تھے۔

مجھے آج عبدالستار ایدھی صاحب سمجھ آئے، اگر وہ میل نرس نہ ہوتے تو شاید عبدالستار ایدھی بھی نہ ہوتے ۔ اور بے شمار بچے کے عظیم والد بھی نہ ہوتے ۔

مدر ٹریسا بھی اگر نرس نہ ہوتیں تو کبھی اتنی عظیم ماں نہ ہوتیں ۔
میرے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر قدم بڑھائیں اور نرسنگ سٹاف کو والدین کا احترام اور عزت دیں۔ بے شک وہ اس سے زیادہ کے حقدار ہیں۔

پاکستان کڈنی لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر لاہور آپ کا شکریہ اتنے اچھے لوگوں سے ملوانے کا اور میری سوچ بدلنے کا۔
میرا سلام ان عظیم ماوں کو جنہوں نے اتنے عظیم بیٹے اور بیٹیاں پیدا کیں اور پھر انکو خدمت کیلئے چن لیا گیا۔

بے شک یہ ہی عبدالستار ایدھی صاحب ہیں اور مدر ٹریسا صاحبہ ہیں۔ یہی سچے اور کھرے انسان ہیں اور اللہ کے انعام یافتہ لوگ ہیں۔

الحمدللہ میراجگر ٹرانسپلانٹ کامیاب ہوگیا ہے اور جلد لاہور اپنےگھر شفٹ ہوجاوں گا انشاء الله
میری بیٹی گھر شفٹ ہوچکی ہے الحمدللہ ۔

ابھی تین ماہ تک احتیاط کا حکم ہے ملاقات اور رابطے ممکن نہیں۔ فون کا استعمال ابھی نہیں کرتا میرے گھر والے فون سنتے ہیں ۔ واک کرتا ہوں نارمل کھانا کھاتا ہوں الحمدللہ سب بہتر ہورہا ہے۔

میرے علاج کے سلسلے میں سب احباب نے بہت مدد کی اس کیلئے ہماری فیملی آپ سب کی بہت شکر گزار ہے ۔ اللہ تعالی آپ سب کو اجر عظیم عطا فرما ئیں آمین۔
دعاوں کی درخواست ہے ہمارے لئے اور جو وسیلہ بنے اس عمل کو کامیاب بنانے کیلئے الله کے فضل سے۔
میں آپ سب کیلئے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالی آپ سب کیلئے سب جہانوں کی آسانیاں عطا فرمائیں آمین

Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Tags: نرسنگ اسٹاف
Previous Post

جنرل اعجاز اعوان نے اصلیت دکھا دی

Next Post

کراچی میں ایم کیو ایم کی انٹری کے پیچھے چھپے اصل راز

محمد اظہر حفیظ

محمد اظہر حفیظ

Next Post
Featured Video Play Icon

کراچی میں ایم کیو ایم کی انٹری کے پیچھے چھپے اصل راز

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions