• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home کیمرے کی آنکھ سے

شہر جب صحرا بنے

رونا کی وجہ سے شہر آہستہ آہستہ صحرا بنتے چلے جارھے ھیں، بس ایک بات جو امید پیدا کرتی ھے کہ یہ شہر ھیں، وہ یہ ھے کہ اگر کوئی اونٹ یا اس کا بچہ راستہ بھٹک جائے تو اس کو واپس کوئی نہیں کرتا، بس یہی آخری نشانی بچی ھے کہ یہ صحرا نہیں شہر ھیں باقی سب ویسا ھی ھے

محمد اظہر حفیظ by محمد اظہر حفیظ
December 28, 2020
in کیمرے کی آنکھ سے
0
شہر جب صحرا بنے
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)

مختلف صحرا دیکھے چولستان بھی دیکھا، بھائی عثمان عادل اور بھائی ریاض بلوچ کے ساتھ، دور دور تک آبادی نہیں، کھانے پینے کو کُچھ نہیں دیکھنے کو انسان نہیں، کوئی درخت نہیں، چھوٹی موٹی جھاڑیاں اور کہیں کوئی بھولا بھٹکا اونٹ نظر آجاتا ھے۔ کئی گھنٹے کی مسافت کے بعد ایک آدھ جھونپڑی نظر آگئی جس کا نہ دروازہ ھے اور نہ ھی چار دیواری، نہ ھی کوئی صحت مرکز ھے اور نہ ھی کوئی ایسی سہولت موجود ھے۔ بس امن ھے سکون ھے کوئی چوری چکاری نہیں، اگر کوئی اونٹ راستہ بھٹک کر کسی دوسرے کی طرف چلا جائے تو اس پر بنے نشان کو دیکھ کر اس کے مالک کو واپس کر جاتے ھیں، پھرجانا ھوا تھرپارکر، کئی گھنٹے کی مسافت خوبصورت سڑک دور دور تک صحرا کہیں کہیں پانی لیجاتیں رنگ برنگے کپڑے پہنے خواتین نظر آجاتیں تھیں جب وھاں پہنچے زندگی چولستان سے قدرے بہتر تھی۔ راجہ یسپال بھائی ھمارے میزبان تھے، انھوں نے ھمیں خوب تھرپارکر دکھایا۔ یہاں گھروں کے دروازے تو نہیں تھے پر چاردیواری ضرور تھی۔ یہ دونوں صحرا ھی شدید گرم صحرا ھیں۔ پھر جانا ھوا ٹھنڈے صحرا گلگت بلتستان، تھا تو وہ بھی اسی طرح کا پر موسم ٹھنڈا تھا، پر نہ کوئی آبادی نہ درخت نہ گھر اور نہ ھی کوئی انسان اور یہاں اونٹ بھی تو نہیں تھے۔ ایک سال ھونے کو آگیا ھے، پاکستان کے تمام شہر صحرا بنے چکے ھیں بازار خالی ھیں مارکیٹیں بند ھیں اگر کوئی انسان نظر آجائے تو منہ پر ماسک پہنے پہچانا ھی نہیں جاتا کئی کئی روز گزر جاتے ھیں انسان دیکھے۔  شاید ھی عاشقوں کی بھی محبوب سے ملاقات ھو سکتی ھو۔ کرونا نے گناہ ثواب سب کچھ کنٹرول کرکے رکھا ھوا ھے، جہاں مسجدیں خالی ھیں وھیں مہ خانے بھی ویران ھیں۔ ھر طرف ویرانی ھے، ھسپتال مریض نہیں لے رھے، پرائیویٹ ھسپتال لاکھوں روپے ایڈوانس مانگتے ھیں، اس لئے اب سب کرونا مرکز ھیں باقی دردیں اور تکلیفیں لاعلاج ھیں بالکل تھرپارکر اور چولستان کی طرح، شرح اموات تو صحراؤں سے بھی اگے نکل چکی ھے۔ سب طرف موت اور جنازوں کے اشتہار اور اعلانات ھیں، گورنمنٹ آف پنجاب نے اونٹنی والوں کو اجازت دے رکھی ھے کہ شہروں میں انکا دودھ فروخت کریں جوکہ ھیپیٹائٹس بی اور سی کیلئے بہت مفید ھے تو کہیں کہیں کچھ مسافت کے بعد چند اونٹ اور انکے مالکان نظر آجاتے ھیں جیسے چولستان اور تھرپارکر میں نظر آتے ھیں۔ مجھے یہ تاثر مل رھا ھے کہ کرونا کی وجہ سے شہر آہستہ آہستہ صحرا بنتے چلے جارھے ھیں، بس ایک بات جو امید پیدا کرتی ھے کہ یہ شہر ھیں، وہ یہ ھے کہ اگر کوئی اونٹ یا اس کا بچہ راستہ بھٹک جائے تو اس کو واپس کوئی نہیں کرتا، بس یہی آخری نشانی بچی ھے کہ یہ صحرا نہیں شہر ھیں باقی سب ویسا ھی ھے۔

Ad (2024-01-27 16:31:23)
Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Tags: تھرپارکرچولستانصحراکوروناگلگتمحمد اظہر حفیظ
Previous Post

پاؤں زخمی سہی، ڈگمگاتے چلو، یہ تھے شیخ ایاز

Next Post

پی ڈی ایم کو انتخابی اتحاد بنانے کے لیے مشاورت

محمد اظہر حفیظ

محمد اظہر حفیظ

Next Post
Featured Video Play Icon

پی ڈی ایم کو انتخابی اتحاد بنانے کے لیے مشاورت

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions