• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home تبادلہ خیال

آنکھیں کھولیں چاہے سوشل میڈیا بند کردیں

میری ناقص رائے میں ہمیں لوک ورثہ کی بجائے ان فنکاروں کو بچا لینا چاہیئے، جو کہ مشکل نظر آتا ھے، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان ، خیبر پختون خواہ، سندھ سب طرف چکر لگا لیں فنکار تو نہیں بچیں گے بس تقریریں ہی بچ سکیں گی۔ محمد اظہر حفیظ متوجہ کرتے ہیں

محمد اظہر حفیظ by محمد اظہر حفیظ
November 30, 2020
in تبادلہ خیال
0
آنکھیں کھولیں چاہے سوشل میڈیا بند کردیں
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)

ھمارے کچھ دوست لوک ورثہ کو محفوظ کرنا چاھتے ھیں، انکا خیال ہے کہ بجٹ کا بیشتر حصہ لوک ورثہ پر خرچ کیا جانا چاھیئے، محکمہ لوک ورثہ اسلام آباد کی حالت پہلے سے بہت بہتر ھے، الحمدللہ میلہ میں داخلہ کا ٹکٹ فری سے سو روپے تک پہنچ گیا، کوئی بات نہیں میلہ ٹکٹ خرید کر ھی دیکھنا چاھیئے۔ میں نے جب سے ھوش سنبھالا ھے ھر سال اس میلہ کو دیکھنے اور تصویر کشی کرنے پہنچتا ھوں  جن فنکاروں کو چھوٹے بچے کے طور پردیکھا وہ بھی اب بوڑھے ھورھے ھیں۔

مجھے ھر سال آنے والے ایک ایک فنکار کی شکل یاد ھوگئی ھے کچھ بے بسی اور بے کسی میں اس جہاں سے کوچ کرگئے، اور باقی کی حالت روز بروز بگڑتی جارھی ھے، باقی رھی سہی کسر بم دھماکوں اور کرونا نے پوری کردی ھے، مجھے کچھ ڈاکومنٹری فلمز کیلئے ان علاقوں میں سفر کرنے اور ان فنکاروں کے گھروں میں جاکر ملنے کا اتفاق بھی ھوا۔ کئی بڑے گھر ان فنکاروں کے فن سے بن گئے پر فنکاروں کے نام ختم ھوگئے۔ میری ناقص رائے میں ھمیں لوک ورثہ کی بجائے ان فنکاروں کو بچا لینا چاھیئے، جو کہ مشکل نظر آتا ھے، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان ، خیبر پختون خواہ، سندھ سب طرف چکر لگا لیں فنکار تو نہیں بچیں گے بس تقریریں ھی بچ سکیں گی ۔

کچھ دوستوں کو آثار قدیمہ کی فکر کھائے جا رہی ھے ، آئے روز احتجاج اس عمارت کو بچا لو عجائب گھر بنا لو، کیا ھمارا ملک جہاں پینے کا صاف پانی میسر نہیں ھے ، کھانے کو روٹی نہیں ھے، علاج کیلئے ھسپتال نہیں ھیں، تعلیم کیلئے سکول نہیں ھیں، حکومت کیلئے سویلین لوگ نہیں ھیں، کیا ھمیں صرف کینسر کامرض ھے یا باقی امراض کے بھی ھسپتال بننے چاھیں، اس طرح کی عقلمندانہ باتوں کا متحمل ھوسکتا ھے، مہربانی فرما کر پہلے عوام کی بنیادی ضروریات کی طرف توجہ دیجئے، اگر کوئی بھی غیر ملکی ادارہ یہاں پر آثار قدیمہ یا لوک ورثہ پر پیسے لگانا چاھتا ھے تو مہربانی فرماکر ان کو عوام کی حالت زار دکھائیں، جتنے بھی ادارے پاکستان کے ورثہ یا آثار قدیمہ کو محفوظ کرنا چاھتے ھیں انکے افسران کا کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں کا استعمال کیوں ضروری ھے یہ سب پیسے بچا کر اس پروجیکٹ پر لگائے جائیں۔

Ad (2024-01-27 16:31:23)

اس پروجیکٹ کی تشہیر کے پیسے بھی عوام پر لگائے جائیں، اگر ایسے ادارے کے ملازمین فائیوسٹار ھوٹلز میں ٹھہرنا چھوڑ دیں تو یہ ھوٹلز بند ھوجائیں، کچھ دوستوں کا خیال ھے کہ سیاحت کا فروغ ھمیں اس اذیت سے نکال لے گا، کچھ کا خیال ھے لوک ورثہ کی ایکسپورٹ سے ھم امیر ترین ملک بن جائیں گے، میرے محترم پہلے ملک کو اس قابل تو بنائیں، کہ لوگ دیکھنے آئیں عوام کو بنیادی سہولیات مہیا کریں، کرونا کا پہلے حملے اور دوسرے حملے میں جو وقفہ آیا موبائل پر رنگ ٹون چلانے کے علاوہ گورنمنٹ نے کہاں ترغیب دی کہ اپنے مدافعتی نظام کو بہتر کرکے ھم اس بیماری سے بچ سکتے ھیں، جو سال گزر گئے گزر گئے سو گزر گئے، اب اس لکیر کو پیٹنے کی بجائے نئی حکمت عملی واضح کی جائے، کیا ھم صرف زیرہ پلس بسکٹ، توت سیاہ پلس ملٹھی اور وزیراعلٰی پلس تک ھی محدود رہ گئے ھیں، آپ پلس والی ساری خصوصیات اپنے پاس رکھیں ھمیں صرف بنیادی سہولیات مہیا کردیں۔

ھمیں کیا لینا دینا امریکہ، انگلینڈ، فرانس سے ھمیں ھمارا پاکستان ھی دے دیں۔ کسی کا اپنی ماں کے جنازے میں آنا یا نہ آنا ھمارا مسئلہ نہیں ھے، اسکی ماں جانے اور وہ جانے، اگر کوئی چور ھے تو اس کے ھاتھ کاٹ دو، اگر کوئی قاتل ھے تو پھانسی پر لٹکا دو، سوشل میڈیا بے شک بند کردو پر اپنی آنکھیں تو کھولو، بے روزگاری، غربت کے ھر طرف ڈیرے ھیں، جو برسر روزگار ھیں ان کو بہت تیزی سے بے روزگار کیا جارھا ھے، ھم نے کیا کرنا بی بی سی اور سی این این کا، اپنے ادارے بناو اپنی اقدار کو سامنے رکھ کر، روز نئے چیننل کھل رھے ھیں پر تنخواھیں نہیں دے رھے، لائسنس دیتے وقت انکی اوقات کیوں نہیں دیکھتے یا بس فیس لیکر لائسنس جاری کردیا۔

پاکستان ھاوسنگ اتھارٹی ایک ایک فلیٹ ساٹھ لاکھ سے دوکروڑ تک کا بیچتی ھے کوئی ایک سرکاری ملازم بتا دیں جو خرید سکتا ھو ، جو خرید رھے ھیں ان سے کسی نے پوچھا کہ کیسے خریدا، گریڈ ایک سے بائیس تک کوئی بھی حلال طریقے سے نہیں خرید سکتا، کوئی تو سوچے،اگر حکومت وقت کو نظر نہیں آرھا تو میرے ساتھ چلیں میں دکھاتا ھوں، ورنہ صرف میری آنکھیں ساتھ لے جائیں شاید نظر آجائے، فکر کرنے والی چیزوں کی فکر کریں، اگر عوام نہیں ھونگے تو تم حکمرانی کس پر کروگے، رعایا بچا لو اگر حکمرانی کرنی ھے تو، شکریہ

Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Tags: پاکستانسوشل میڈیافن کارمحمد اظہر حفیظ
Previous Post

عمران خان: ہارے ہوئے لشکر کا بہادر آدمی 

Next Post

آپ خوش ہیں کہ نہیں، جانئے

محمد اظہر حفیظ

محمد اظہر حفیظ

Next Post
آپ خوش ہیں کہ نہیں، جانئے

آپ خوش ہیں کہ نہیں، جانئے

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions