میرے اکثر طالب علم مجھ سے CSS کے بارے میں بہت سے سوالات کرتے ہیں۔ ویسے بھی ہمارے معاشرے میں طالب علموں کو اپنے کیریئر کے حوالے سے بہت محدود معلومات ہیں۔
وہ مستقبل میں کیا کرنا چاہتے ہیں یا کیا کر سکتے ہیں اس بارے میں ان کی رہنمائ کرنے والا کوئی نہیں۔
وہ ڈاکٹر، انجنیئر، وکیل، مینیجر یا بزنس مین وغیرہ بننا چاہتے ہیں۔
طالب علموں کی اکثریت کو یہ معلوم ہی نہیں کہ گورنمنٹ jobs کیسے حاصل کی جاتی ہیں اور اس کا مکمل طریقہ کار کیا ھے۔ انھیں نہیں معلوم کہ گورنمنٹ کے مختلف اداروں میں 17 گریڈ کی jobs کیسے حاصل کر کے ایک سرکاری افسر کیسے بنا جا سکتا ھے۔ گورنمنٹ میں 17 گریڈ کی jobs حاصل کرنے کے لیے CSS /CE کا امتحان پاس کرنا ضروری ھے۔
یہ پوسٹ ایسے تمام طالب علموں کیلئے جو جاننا چاہتے ہیں کہ CSS کیا ہے؟ اس کے لیے کب Apply کیا جاتا ہے؟ اسے کیسے Attempt کیاجاتا ہے؟ اور اس کی کیا شرائط ہیں ؟
Central Superior Services/CSS
OR
Competitive Examinations/CE
● ۔ C.E or C.S.S جس کے ذریعے حکومت پاکستان FPSC کے ادارے کے زیر نگرانی BPS-17 میں آفیسر بھرتی کرتی ہے۔ یہ امتحان سال میں ایک دفعہ لیاجاتا ہے اور نہایت ہی قابل اور مستقل مزاج امیدواروں کا انتخاب کیا جاتا ہے اور انہیں بیورو کریسی میں شامل کیا جاتا ہے۔
بیورو کریسی حکومتی مشینری چلانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔FPSC ہر سال اس امتحان کا اعلان بذریعہ اخبار کرتی ہے۔اور اور تقریباً #October کے مہینے میں اس کے فارم بھرے جاتے ہیں۔ فارم بھرنے کے تقریباً تین ماہ بعد اس کی سلپ امیدوار کو بھیجی جاتی ہے۔اور یہ امتحان تقریباً #February کے مہینے میں لیا کیا جاتا ہے۔
#Tests Process Four stages of tests
1. Written Test.
2. Psychological Test.
3. Medical Test.
4. VivaVoice / Interview Test
● ان چاروں مراحل سے گذرنے والے کامیاب امیدواروں کو کوئی ایک گروپ (مارکس کے حساب سے) دیا جاتا ہے۔
#Allocation Groups
01. Pakistan Administrative Services
02. Police Services of Pakistan
03. Custom and Excise
04. Postal group
05. Income tax group
06. Information group
07. Foreign Services of Pakistan
08. Commerce and Trade
09. Military lands and Cantonment
10. Office Management group
11. Pakistan Audit and Accounts Services
12. Railways Commercial & transportation
Group.
#Eligibility
21years to 30 years
(کچھ صورتوں میں رعایت ہے)
سرکاری ملازم ، معذور امیدوار ،
(تسلیم شدہ قبیلے قبائلی علاقہ جات ، بلوچ قبائل ، ڈی آئی خان اور پشاور ڈویژن، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور ڈسٹرکٹ وغیرہ)
٢۔ پاکستانی اور آزاد جموں و کشمیر کے شہریت والے افراد اہل ہیں۔
٣۔ تعلیم کے اعتبار سے کم از کم گریجوایٹ سیکنڈ کلاس یا C grade یا اس کے مساوی۔
#Examinations
سبجیکٹس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
1. Compulsary sujects (600).
2. Optional subjects (600).
#Compulsory
1. English_ Essay. (100)
2. English_Precis and comprehension (100)
3. Pakistan affairs (100).
4. General Science and Ability (100).
5. Current affairs (100).
6. Islamic Studies (100).
#,لازمی مضامین میں جنرل نالج ، کرنٹ افئیرز، اور ایوری ڈے سائنس میں اگر کسی مضمون میں مارکس 40 سے کم ہوں لیکن دوسرے سبجیکٹس میں زیادہ ہوں اور ایگریگیٹ 120ہو۔ یا اس سے زیادہ ہوں تو بھی پاس ہوگا۔
● آپشنل optional مضامین ہی آپ کے ہائی اسکورنگ مضامین ہوتے ہیں۔ ان کا انتخاب بہت احتیاط سے کرنا چاہیے۔ ایسے مضامین کا انتخاب کیا جاۓ جو آپ کی طبیعت سے ملتے ہوں ،آپ کو ان میں دلچسپی ہو،اور آپ کو ان کے بارے میں کچھ معلومات ھو۔
● انگریزی کے مضامین میں ویسے بھی عموماً (آپ سب کا تجربہ یا مشاہدہ ہوگا کہ مڈل سے لےکرگریجوایشن تک ٹیچرز مارکس دینے میں کنجوس ہوتے ہیں)مارکس کم ملتے ہیں۔انگریزی کے مضامین ویسے بھی تیکنیکی ہوتے ہیں۔ان کے essay_ precie لکھنے کے کچھ اصول ہوتے ہیں اور مارکس بھی اس کے حساب سے دیے جاتے ہیں مثلاً ہیڈنگ لگانا اور نتیجہ وغیرہ۔
#Optionals
#آپشنل optional مضامین کی تعداد 6 ھوتی ھے۔
تمام پیپرز 100 مارکس کے ہوتے ہیں۔
یعنی ٹوٹل مارکس 1200 ہوتے ہیں۔ اور ہر امیدوار کےلئے %50 مارکس حاصل کرنا ضروری ہیں۔
لازمی مضامین میں پاسنگ مارکس 44 جبکہ آپشنل میں پاکسنگ مارکس33 ھوتے ہیں۔
#Preparation
#اس امتحان کی تیاری کا طریقہ قدرے مختلف ھے۔پڑھائی وقفہ وقفہ سے کی جاۓ کتابوں کا کیڑا نہ بنا جاۓ۔ نوٹس بنائیں جائیں اور صبح سویرے اور رات کے وقت سونے سے پہلے اسٹڈی کی جاۓ۔نوٹس کو بار بار پڑھا جاۓ اور جب بور ہونے لگیں تو اسٹڈی چھوڑ دی جاۓ۔
#ٹاک شوز دیکھیں اور سنیں۔ بحث و مباحثہ میں حصہ لیں۔ اور اپ ٹو ڈیٹ رہیں۔حالات سے مکمل باخبر رہیں۔
انگریزی اخبارات کا مطالعہ کرنا بہت ضروری اور مددگار ھے۔
Registration
fee is Rs.2200/-
Registration through online form (Day 1 to 30 of October).
Examination Month February of each year.
اس سلسلے میں اگر مزید رہنمائی درکار ھو تو Googles پر search کیجیے۔ فارم اور رجسٹریشن سے متعلق تمام معلومات متعلقہ websites پر موجود ہیں۔