• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کی قیادت میں پاکستان یورپی یونین سیاسی ڈائیلاگ

سیکریٹری خارجہ نے اپنے ہم منصب کو غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق اور انسانوں کو درپیش سنگین صورتحال ، بھارت کی جانب سے مقبوضہ خطے میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے لئے یک طرفہ اور غیرقانونی اقدامات اور بھارتی رویہ سے امن وسلامتی کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا

میاں منیر احمد by میاں منیر احمد
October 7, 2020
in اہم خبریں
0
سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کی قیادت میں پاکستان یورپی یونین سیاسی ڈائیلاگ
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)

پاکستان اور یورپی یونین سیاسی ڈائیلاگ کے چھٹے دور کا ورچوئل انعقاد  کو ہوا۔ سیکریٹری خارجہ سہیل محمودنے پاکستان اور یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس (ای۔ای۔اے۔ایس) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل جناب اینریک مورا نے یورپی یونین کی نمائندگی کی۔ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے جون دوہزار انیس میں پاکستان یورپی یونین سٹرٹیجک انگیجمنٹ پلان (ایس۔ای۔پی) پر دستخطوں کے بعد پہلی بار منعقد ہونے والے سیاسی ڈائیلاگ کی اس نشست کی خصوصی اہمیت اجاگر کی۔ ’ایس۔ای۔پی‘ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مختلف شعبہ جات میں تعاون کا جامع اور مستقبل کے تقاضوں کا حامل فریم ورک ہے۔

سیکریٹری خارجہ نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو ’جی۔ایس۔پی پلس‘ کا سٹیٹس دینے کے باہمی فائدے کی اہمیت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وبا نے عالمی تجارت پر تباہ کن اثرات ڈالے، پاکستان سے یورپی یونین یو برآمدات پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور یورپی یونین مختلف شعبوں میں تجارت بڑھانے کے لئے مل کر کام کرسکتے ہیں۔

سیکریٹری خارجہ نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کرتے ہوئے زور دیا کہ امریکہ طالبان امن معاہدے ، بین الافغان مذاکرات کے آغازسے پیدا ہونے والے تاریخی موقع سے تمام افغان فریقین کو فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک جامع، اجتماعیت کے حامل اور وسیع البنیاد سیاسی تصفیہ کے لئے کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے تشدد میں کمی کی اہمیت پر زوردیا جو جنگ بندی کا باعث بن سکے۔ انہوں نے افغانستان کی تعمیر نو اور معاشی ترقی کے لئے عالمی برادری کے قریبی معاشی تعاون کی اہمیت پر زور دیا جس سے افغان مہاجرین کی اپنے گھروں کوباعزت واپسی کی راہ ہموار ہوسکے گی۔

Ad (2024-01-27 16:31:23)

سیکریٹری خارجہ نے اپنے ہم منصب کو غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق اور انسانوں کو درپیش سنگین صورتحال ، بھارت کی جانب سے مقبوضہ خطے میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے لئے یک طرفہ اور غیرقانونی اقدامات اور بھارتی رویہ سے امن وسلامتی کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے، کشیدگی میں کمی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کے حل کے لئے عالمی برادری کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔

عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ نے امید ظاہر کی کہ ذمہ داری کے ساتھ اظہار رائے کویقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Tags: اسلامو فوبیاافغان امن عملپاکستانجی ایس پی پلسسہیل محمودسیاسی ڈائیلاگکشمیریورپی یونین
Previous Post

ہجر اور وصل کے سرابوں کا شاعر، طاہر حنفی

Next Post

لال داڑھی والے دادا

میاں منیر احمد

میاں منیر احمد

Next Post
لال داڑھی والے دادا

لال داڑھی والے دادا

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions