آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن کو ہرطرح کے خطرات میں مؤثر جواب دینے کیلئے تیار ہیں، پاکستان کی سلامتی کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے۔ان خیالات کا اظہار فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم کے قریب فیلڈ فائرنگ رینج کے دورے کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج درپیش چیلنجز اور علاقائی خطرات سے بخوبی آگاہ ہے۔آرمی چیف نے اسٹیٹ آف دی آرٹ وی ٹی فور ٹینک کا عملی مظاہرہ دیکھا اور کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر توجہ مرکوز ہے۔آرمی چیف جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے مکمل دفاعی صلاحیت ہے۔ڈائریکٹرجنرل شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ آرمی چیف ٹینکوں کے مظاہرے، جوانوں کے پیشہ ورانہ معیات کی تعریف کی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وی ٹی فور آرمرڈ کور میں إالخالدون کے بعد شاندار اضافہ ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر کا کہنا تھا کہ ٹینک مجموعی دفاعی صلاحیت کی مضبوطی میں اہم اضافہ ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اقوام متحدہ کے قیام کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے قیام کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر گزشتہ روز (اکیس ستمبر دوہزار بیس) کو اقوام متحدہ کے نیویارک میں واقع مرکزی دفتر میں منعقدہ جنرل اسمبلی کے اعلی سطحی ورچوئل اجلاس سے خطاب کیا۔
اپنے وڈیو پیغام میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قیام سے اب تک اپنے منشور میں درج اصولوں اور مقاصد پر پیش رفت کے لئے بے شمار کامیابیوں پر اقوام متحدہ کو سراہا۔ انہوں نے خاص طورپر نوآبادیات کے خاتمے میں سہولت کاری، ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے ،پائیدار ترقی کے اہداف کی منظوری کے ذریعے پائیدار ترقی اور اجتماعیت کی سوچ پروان چڑھانے میں ادارے کے ادا کردہ اہم کردار کا اعتراف کیا۔