وزیراعظم عمران خان نے اسمال اینڈ میڈیم انڈسٹری کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی تھنک ٹینک کا اہم اجلاس ہوا جس میں مشیرخزانہ،گورنر اسٹیٹ بینک، سابق فنانس سیکریٹری، رزاق داؤد،سلطان علانہ،عارف حبیب اور اعجاز نبی نے شرکت کی۔اجلاس میں تھنک ٹینک نے وزیراعظم عمران خان کو ملک کی معاشی صورت حال پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے معیشت کے لیے آؤٹ آٖف دی باکس تجاویز پر زور دیا۔وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ مشکل صورت حال میں معاشی ترقی کے لیے اہم فیصلے کرنا ہوں گے، کرونا صورت حال نے پاکستانی معیشت کو متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے معاشی معاملات اور وبا سے بچاؤ کے لیے توازن کی کوشش کی،حکومت کی اولین ترجیح غریب کو ریلیف فراہم کرنا ہے،تعمیراتی سیکٹر کے لیے پیکج کا اعلان کر دیاگیا ہے، پیکج سے غریب افراد کی رہائش اور معاشی سرگرمیوں میں بہتری آئےگی۔وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران اسمال اینڈ میڈیم انڈسٹری کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔