ADVERTISEMENT
گزشتہ 70 سالوں میں دنیا میں اتنی بڑی اور برق رفتار تبدیلیاں آئی ہیں جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، گزشتہ تین نسلوں نے دنیا کو شکل بدلتے دیکھی۔ یہ نسل آج سہانے ماضی کے نشیب و فراز کو یاد کرتی ہے تو بیجا بھی نہیں، یہ دور تبدیلی کا عنوان رہا۔ ماضی صرف یاد، چھوٹی چھوٹی خوشیاں، مگر ہم آپ کی ملاقات کراتے ہیں آپ کے ماضی سے، 1965 سے 2000 تک کی نسل، جنریشن ایکس اور وائی، یہ دنیا کا تیز ترین دور ہے، ایک کے بعد ایک ایجاد، چھوٹے گھروں سے ولاز، بازار سے شاپنگ مالز، بائیسکل سے جدید کاروں تک، پوری دنیا تبدیل، چلیں تھوڑا وقت نکالیں، اپنے آپ سے ملاقات کریں، دیکھیئے ڈاکومنٹری جنریشن ایکس اور جنریشن وائی ۔۔۔