ایک بار بجلی کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا گیا، پی ٹی آئی حکومت کے 28 ماہ میں یہ 20ویں بار اضافہ ہوا ہے۔ ن لیگ کے آخری دور میں کیا فی یونٹ کیا قیمت تھی اور اب کیا ہے؟ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں مگر وزرا کے تجربات ختم نہیں ہو رہے۔ آٹا، چینی، پیٹرول، گیس بحران وزرا کی نااہلی ہیں یا کرپشن، چند روز پہلے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ اور اب بجلی، وفاقی وزیر عمر ایوب فرماتے ہیں کہ یہ گزشتہ حکومت کی بارودی سرنگیں ہیں، عجیب مذاق ہے، یعنی یہ وہی عمر ایوب ہیں جو گزشتہ حکومت میں ن لیگ کے ساتھ تھے، گویا بارودی سرنگیں بچھانے میں ان کا بھی حصہ ہے۔ وزیر موصوف کی نااہلی پوری قوم بھگت رہی ہے، شاید تحریک انصاف بھی بھی، سیاسی بساط پر شطرنج کی چالوں میں عوام کو کوئی دلچسپی نہیں، عوام کا اولین مسئلہ مہنگائی ہے مگر حکومت تمامتر دعووں کے باوجود اسے حل کرنے میں ناکام نظر آتی ہے، دیکھتے ہیں مکالمہ