واٹس ایپ ہمارے اور آپ کے استعمال میں ہے بلکہ یوں کہنا بجا ہو گا کہ اس کے بغیر زندگی کا تصور محال ہے، واٹس ایپ بنانے کا کارنامہ انجام دیا ایک ایسے نوجوان نے جو یوکرین سے ہجرت کر کے امریکہ پہنچا۔ عرصے تک یہ خاندان تنگدستی کا شکار رہا، خیرات گھر سے کھانا کھاتا رہا، کسی طرح تعلیم حاصل کی اور پھر واٹس ایپ کی ایجاد نے جان کوم کی زندگی تبدیل کر ڈالی۔ اب سے 6 سال پہلے فیس بک نے واٹس ایپ 19 ارب ڈالر میں خریدا اور اسکو اب تک تاریخ کا سب سے بڑا سودا ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ جان کوم نے جو خواب دیکھا اس کی تعبیر پانے کیلئے کس طرح محنت کی، مایوسی کے دلدل سے نکل کر کس طرح امید کی دنیا تک آیا یہ نہ صرف دلچسپ بلکہ سبق آموز کہانی ہے۔ ڈاکومنٹری میں جان کوم کی زندگی کے نشیب و فراز کو واضح کیا گیا ہے، نوجوانوں کیلئے نہایت دلچسپ داستان، خواب دیکھنا بہت اچھا ہے بشرطیکہ تعبیر پانے کی لگن اور دنیا سے لڑنے کا جذبہ ساتھ ہو تو، جان کوم آج دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ہے، بھوک سے امارت تک جدوجہد کی دیکھتے ہیں معصوم رضوی کی ڈاکومنٹری واٹس ایپ