موبائل فون زندگی کا جزو بن چکا ہے، شاید صرف سوتے وقت ہی فرصت ملتی ہے ورنہ ہر لمحے نظریں موبائل فون پر گڑی رہتی ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اتنی اہم ایجاد کس نے کی یہ کم کم لوگوں کو پتہ ہے، مارٹن کوپر کے بارے میں لوگ زیادہ نہیں جانتے جنہوں نے 50 سال پہلے جب پہلے موبائل فون کی ٹیسٹنگ کی تو شاید ان کو بھی نہ پتہ تھا کہ یہ پروڈکٹ اتنی مقبول ثابت ہو گی، اس کے باوجود کوئی بھی موجد کے بارے میں نہیں جانتا۔
ساتھ دی گئی ڈاکومنٹری میں اس حوالے سے روشنی ڈالی گئی ہے، ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا میں اس وقت دس بڑی کمپنیاں کونسی ہیں جو موبائل فون انڈسٹری پر چھائی ہوئی ہیں۔ دنیا کی اس بڑی تجارت میں امریکہ، چین، کوریا کون سا ملک آگے ہے۔ پاکستان میں موبائل فون انڈسٹری نے بہت تیزی سے ترقی کی ہے، دودھ والے سے لیکر سیٹھ تک سب موبائل فون کے اسیر ہیں۔ پاکستان میں موبائل فون کب اور کیسے آیا، کون سے بڑی کمپنیاں ہیں، کونسے سستے اور معیاری فون دستیاب ہیں۔ جانتے ہیں یہ کہانی اس ڈاکومنٹری میں