ایموجیز کی دنیا حیران کن ہے، ہم سب دن بھر میں جانے کتنے ایموجیز استعمال کرتے ہیں، لیکن کیا یہ عجب اتفاق نہیں کہ 5000 ہزار سال قبل کا انسان بھی تصویروں کی زبان استعمال کرتا تھا، سمیری، مصری، چینی اور میسوپوٹومیا تہذیب ہمارے سامنے ہے جہاں تصویروں کی زبان سے تحریر کی ابتدا ہوئی۔ انسانی تہذیب نے زبان سے تحریر کا سفر صدیوں میں طے کیا مگر کیا ایموجیز ہمیں ماضی میں لیجا رہے ہیں، جذبات کے اظہار کیلئے تصاویر کا استعمال ہمیں پانچ ہزار سال پہلے کی جانب لوٹا رہا ہے؟ کیا زمانہ قدیم و جدید کا انسان ایک جیسی سوچ کا حامل ہے؟ ایموجیز کی تاریخ، اس تحقیقی ڈاکومنٹری میں زمانہ قدیم کی تصاویر کیساتھ یہ امر واضح کیا گیا ہے، ایک حیران کن حقیقت ہمارے سامنے ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں جدید ایموجیز کی بنیاد در حقیقت ایک غلطی تھی، ٹائپنگ کی غلطی جس سے ایموجی کا سامنے آیا، بہرحال حقیقت ہے کہ کہ ایموجیز کی تعداد اور استعمال دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے، ایک اندازے کے مطابق دن بھر میں 5 سے 6 ارب ایموجیز استعمال کیے جاتے ہیں،،، ہم اور آپ ایموجیز تو استعمال کرتے ہیں چلیں جانتے ہیں اسکی تاریخ کیا ہے، دیکھتے ہیں ڈاکومنٹری ایموجیز کی تاریخ