• تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home Aawaza

جھوٹے برتن

اُس کو اپنے ہاتھوں سے عشق تھا، بے انتہا عشق، بہت خوبصورت جو تھے، لیکن اس معصوم کی سمجھ میں یہ بات نہیں آتی تھی کہ سب لوگ اس کے ہاتھوں کے بجائے اس کے چہرے کو کیوں دیکھتے تھے۔ لبنیٰ مقبول کا دل گداز افسانہ

لبنیٰ مقبول by لبنیٰ مقبول
December 9, 2020
in Aawaza, مخزن ادب
0
جھوٹے برتن
226
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

اُس کو اپنے ہاتھوں سے عشق تھا، بے انتہا عشق، بہت خوبصورت جو تھے، لیکن اس معصوم کو یہ بات سمجھ میں نہیں آتی تھی کہ سب لوگ اس کے ہاتھوں کے بجائے اس کے چہرے کو کیوں دیکھتے تھے- جو بھی اس کو دیکھتا اس کے چہرے سے نگاہ نہ ہٹا پاتا-

یہ بات اکثر اُس کو الجھن میں ڈال دیتی لیکن اُس کو اس سب سے کیا غرض تھی- اتنی چھوٹی سی عمر میں اپنی بدصورت زندگی کے بڑے بڑے دکھ چنتے ہوئے بس شاید اُس کو اپنے ہاتھ ہی نظر آتے تھے جو بے انتہا خوبصورت تھے-

اتنی سی عمر میں اِس بڑے سے گھر کے ڈھیر سارے برتن مانجھتے ہوئے اور ان برتنوں کی کالک کو اپنی طاقت سے بڑھ کر، رگڑ رگڑ کر چمکانے کی کوشش میں اکثر وہ اَدھ موئی ہو جاتی اور پھر اتنی محنت کے باوجود بھی اُسے اپنی مالکن کی ڈانٹ ہی کھانے کو ملتی- ان کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کے بعد جب وہ اپنے کالک بھرے ہاتھ دھوتی تو برتنوں سے زیادہ خود اس کے اپنے ہاتھ ہی چمک اٹھتے…. مخروطی انگلیاں اور کٹوری جیسی گداز ہتھیلیاں….
اس کی توجہ کچھ دیر کے لیے ان برتنوں کے ڈھیر سے ہٹ جاتی-
اور پھر کتنی ہی دیر وہ اپنے ہاتھوں کو ایک ٹُک دیکھتے رہ جاتی-

ADVERTISEMENT

ایسے میں ہر وقت انگارے چباتی اس کی ادھیڑ عمر مالکن اس پر تیکھی نظریں ڈال کر نہ جانے کیوں نظریں چرانا شروع ہوجاتیں اور پھر اس کے ہر کام میں کیڑے نکالتے نکالتے جیسے تلخ سی ہوجاتیں-

WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

دوسری طرف بظاہر اخبار پڑھتے ہوئے مصروف نظر آنے والے بڑے صاحب جی بھی کن انکھیوں سے بس اس کا چہرہ ہی دیکھتے رہتے- بہت عجیب سی نظریں ہوتی تھیں اُن کی، اسے ان کی نظروں کا مفہوم تو سمجھ نہیں آتا تھا لیکن اپنی میلی کچیلی چادر میں خود کو مزید سمیٹتے ہوئے اسے اک عجیب سی الجھن ہوتی-
اور چھوٹے صاحب بھی تو جیسے بہانے بہانے سے آتے جاتے ہوئے اوپر سے نیچے تک اس پر ایک بھرپور نظر ڈالنا اپنا فرض سمجھتے-
نہ جانے کیسی نظریں تھیں ان دونوں کی- اسے ان نظروں میں اور سامنے پڑے جوٹھے برتنوں میں زیادہ فرق محسوس نہیں ہوتا تھا-

برتن مانجھتے مانجھتے وہ بے اختیار اپنا چہرہ رگڑنا شروع ہوجاتی-
اس کا دل چاہتا ان برتنوں کی طرح وہ بڑے صاحب اور چھوٹے صاحب جی کی آنکھوں کا میل بھی کسی طرح رگڑ کرصاف کر دے تاکہ وہ بھی پانی سے دھل کر چمک اٹھیں-

پتا نہیں بڑے صاحب جی اور چھوٹے صاحب جی کو اس کے چہرے پر کیا لکھا ہوا نظر آتا تھا-
لیکن کام کرتے ہوئے اسے تو بس اپنے اجلے اور شفاف ہاتھ ہی دکھائی دیتے تھے جن سے اسے عشق تھا-
وہ اپنا چہرہ کیسے دیکھ پاتی بھلا؟

اس کی خستہ حال جھونپڑی میں لگا ہوا اکلوتا آئینہ دھندلا جو تھا…..
بالکل اس کے مقدر کی طرح!!!

Tags: افسانہجوٹھے برتن
Previous Post

عمران خان کے سجدے اور مناجات

Next Post

چیرامان مسجد: برصغیر کی پہلی مسجد جسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں قائم کیا گیا

لبنیٰ مقبول

لبنیٰ مقبول

لبنیٰ مقبول، کراچی سے تعلق، شاعرہ، نثر نگار، کالم نویس، تبصرہ نگار اور افسانہ نگار ہیں- درس و تدریس سے وابستگی رہی- انسانی نفسیات اور سوشل ایشوز میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔ انسان میں چھپی صلاحیتوں کو دریافت کرنے کا شوق ہے۔ اردو، انگریزی کے علاوہ فرینچ لینگویج پر بھی عبور رکھتی ہیں- بلاگ رائٹر ہیں اور مختلف اخبارات و رسائل میں ان کی تحریریں شائع ہوتی رہتی ہیں-

Next Post
چیرامان مسجد: برصغیر کی پہلی مسجد جسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں قائم کیا گیا

چیرامان مسجد: برصغیر کی پہلی مسجد جسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں قائم کیا گیا

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

محشر خیال

خیبر پختونخوا
محشر خیال

خیبر پختونخوا بجٹ میں کوئی میگا پروجیکٹ کیوں نہیں؟

عامر لیاقت حسین
فاروق عادل کے خاکے

عامر لیاقت ایسے کیوں تھے؟

لوڈ شیڈنگ
محشر خیال

لوڈ شیڈنگ سے فوری نجات کی ایک قابل عمل تجویز

پاکستان
محشر خیال

پاکستان کا دارالحکومت پاکستان سے باہر منتقل کرنے کی سازش

تبادلہ خیال

نشہ
تبادلہ خیال

بلوچستان میں نشے کی تباہ کاری

کشمیر
تبادلہ خیال

کشمیر میں بھارت کے انسانیت کشی اور ڈرامہ کرفیو

پنشنرز
تبادلہ خیال

پنشنرز کی دہائیوں طویل خدمات کا صلہ کیا ملا؟

عمران خان
تبادلہ خیال

حکیم سعید ، ڈاکٹر اسرار اور عمران خان

ہمارا فیس بک پیج لائق کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

    Categories

    • Aawaza
    • Ads
    • آج کی شخصیت
    • اہم خبریں
    • پاکستان
    • تاریخ
    • تبادلہ خیال
    • تصوف , روحانیت
    • تصویر وطن
    • تفریحات
    • ٹیکنالوجی
    • حرف و حکایت
    • خامہ و خیال
    • خطاطی
    • زراعت
    • زندگی
    • سیاحت
    • شوبز
    • صحت
    • صراط مستقیم
    • عالم تمام
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
    • فکر و خیال
    • کتاب اور صاحب کتاب
    • کھابے، کھاجے
    • کھانا پینا
    • کھیل
    • کھیل
    • کیمرے کی آنکھ سے
    • لٹریچر
    • ماہ صیام
    • محشر خیال
    • مخزن ادب
    • مصوری
    • معیشت
    • مو قلم
    • ورثہ

    About Us

    اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
    • Privacy Policy
    • Urdu news – aawaza
    • ہم سے رابطہ
    • ہمارے بارے میں

    © 2020 Aawaza - Design by Dtek Solutions.

    No Result
    View All Result
    • تفریحات
      • شوبز
      • کھیل
      • کھانا پینا
      • سیاحت
    • مخزن ادب
      • مخزن ادب
      • کتاب اور صاحب کتاب
    • زندگی
      • زندگی
      • تصوف , روحانیت
      • صحت
    • معیشت
      • معیشت
      • زراعت
      • ٹیکنالوجی
    • فکر و خیال
      • فکر و خیال
      • تاریخ
      • لٹریچر
    • محشر خیال
      • محشر خیال
      • تبادلہ خیال
      • فاروق عادل کے خاکے
      • فاروق عادل کے سفر نامے
    • اہم خبریں
      • تصویر وطن
      • عالم تمام
    • یو ٹیوب چینل
    • صفحہ اوّل

    © 2020 Aawaza - Design by Dtek Solutions.