• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home اہم خبریں تصویر وطن

عبدالرحمان پیشاوری__ عجب چیز ہے لذتِ آشنائی

عبد الرحمان پیشاوری کی لوحِ مزار پہ دو  پرچم کندہ ہیں۔ ایک ترکی  اور دوسرا پاکستان کا۔ نیچے ترکی زبان میں لکھا ہے __ ''فاتحہ عبدالرحمن غلام صمدانی کی روحِ پاک پر

سینیٹر عرفان صدیقی by سینیٹر عرفان صدیقی
June 9, 2025
in تصویر وطن
0
عبدالرحمان پیشاوری__ عجب چیز ہے لذتِ آشنائی
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)
میں اپنے ایک کالم میں عبدالرحمان  پیشاوری کا ذکر کرچکا ہوں جس نے چھبیس سال کی عمر میں، علی گڑھ کالج کو الوداع کہا  اور ترکوں کے شانہ بہ شانہ  ‘جنگِ بلقان’  لڑنے ایک صدی پہلے کے قسطنطنیہ جاپہنچا۔ برادرِ عزیز محترم ‘خلیل طوقار’ کو  میں پاکستان میں ترکی کا غیررسمی سفیر کہا کرتا ہوں۔ وہ گذشتہ تین سال سے پاکستان میں ”یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ” سے منسلک، خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ کمال کی اُردو بولتے ہیں۔ استنبول یونیورسٹی کے شعبۂِ اُردو کے سربراہ بھی ہیں۔ یہ مارچ کا ذکر ہے کہ وہ ترکی سفارتخانے کے ایک سینئر اہلکار کے ہمراہ مجھے ملنے آئے  اور مجھے دو  دعوت نامے پیش کئے۔ دونوں ایک ہی تقریب سے تعلق رکھتے تھے۔ ایک دعوت نامہ استنبول یونیورسٹی کی طرف سے تھا  اور  دوسرا ترکیہ کے عزت مآب سفیر کی طرف سے۔ دو  روزہ تقریبات کا تعلق پاکستان کے ایک فرزندِ جلیل وجمیل، عبدالرحمان  پیشاوری سے تھا جس کی شہادت کو  سو برس ہوچلے تھے۔ ترکیہ عبدالرحمان کی یاد تازہ کرنے کے لئے، برسی کی سوسالہ تقریبات کا اہتمام کر رہا تھا۔
میں بتا چکا ہوں کہ کیسے پشاور کے انتہائی متمول تاجر، بلکہ رئیس التجّار، حاجی غلام صمدانی کا بیٹا عبدالرحمان اعلی تعلیم کے لئے علی گڑھ کالج پہنچا۔ یہ ترکوں پہ  اُفتاد کا دور تھا۔ حسرت موہانی جیسے بغاوت سرشت کی صحبت نے عبدالرحمان کی سوچ میں کچھ کر گذرنے کی چنگاری سلگائی۔ استنبول جانے کے لئے ڈاکٹر انصاری مشن کا دریچہ کھُلا   تو وہ تعلیم ادھوری چھوڑ کر قسطنطنیہ پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھئے:
مولانا طارق جمیل ایپی سوڈ: کیا اچھا کیا برا؟
کراچی کی تاریخی عمارات،شہرکی قدیم عمارتوں کا شاندار احوال
پاکستانی فٹ بال کو ایک نئی کک
مُودی کا ”نیو نارمل“  اور  راکھ ہوتا سیندور
دورانِ سفر 13 دسمبر1912 کو بمبئی سے اپنی بہن کے نام خط میں لکھا __ ”یہ بیان کرنے سے عاجز ہوں کہ کن مشکلات سے اپنا سرمایۂِ سفر فراہم کرکے، کس دِل سے بلقان کی طرف جا رہا ہوں۔ میں اپنے مصارفِ سفر خود  ادا  کروں گا جن کا اندازہ ایک ہزار فی کس لگایا گیا ہے۔ اِس صورت میں کہ میں نے نہ تو جناب قبلہ والد صاحب کو اطلاع دی  اور نہ جناب بھائی (حاجی محمد امین) کو خبر کی  اور نہ کسی اور ہی سے امداد طلب کی۔ خیال کرو کہ میں نے یہ رقم کس طرح حاصل کی۔ میری بہن! میں نے اپنا تمام لباس، سوٹ وغیرہ فروخت کردیے۔ کتابیں اور جتنی فالتو چیزیں تھیں، سب طالب علموں نے گراں قیمت پر مجھ سے خرید لیں۔ مبلغ دو  سو  روپے میرے رفیق فضل امین نے دیے۔ اب میرے پاس صرف چند خاکی سوٹ اور  دو  جوڑے کپڑے رہ گئے ہیں  اور بس! لیکن دِل مطمئن ہے کہ اللہ تعالی نے میر ا دستِ سوال کسی کے سامنے نہ پھیلانے دیا۔ میری بہن! گو کہ میرے پاس اِس وقت بہت کم رقم ہے لیکن غم نہ کرو۔ عبدالرحمان جہاں جائے گا، اپنی روزی پا لے گا  اور انشاء اللہ عزت کی روزی حاصل کرے گا۔ آغا لالہ جان نے اس لئے مجھے رقم نہیں بھیجی کہ میں بلقان نہ جاسکوں۔ بہن! نوشتۂِ تقدیر نے فرصت نہیں دی کہ چند  روز  اور توقف کرتا۔ اپنے محبوب کی محبت، یعنی بلقان پہنچنے کی بے قراری میں ازحد محو  رہتا ہوں۔ حتّیٰ کہ اپنی بیماری کو بھی بھول چکا ہوں
دَر دیست دردِ عشق کہ اندر علاج اُو
ہر  چند  سعی  بیش  نُمائی  بتر شود
(عشق کا دَرد بھی کیا دَرد ہے کہ اُس کے علاج کے لئے جس قدر بھی کوشش کی جائے، اُسی قدر بڑھتا چلا جاتا ہے۔)
علامہ اقبال نے اِس دَردِ عشق کو  ”لذّتِ آشنائی” کا نام دیا ہے
دو عالم سے کرتی ہے بیگانہ دِل کو
عجب  چیز  ہے  لذّتِ  آشنائی
عبدالرحمان  پیشاوری، اپنے رَگ وپے میں لذّتِ آشنائی کی آگ لئے، رشتہ وپیوند کے سارے بندھنوں سے آزاد ہوکر، اپنے رئیس التجّار باپ کی بے کراں دولت اور جاگیروں کو مُشتِ خس وخاشاک جان کر ‘دیارِ عشق’ کو نکل گیا  اور  وہیں کا  ہوکے رہ گیا۔ 1921 میں جب مصطفی کمال پاشا نے عبدالرحمان  پیشاوری کو  ترکی کا پہلا سفیر نامزد کرکے کابل بھیجا  تو خاندان والوں نے اُسے پشاور آنے  اور ایک بڑا جشن بپا کرنے کی دعوت دی۔ عبدالرحمان نے یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ میں ایک غلام زمین پر قدم نہیں رکھ سکتا۔ 1922  میں والد حاجی غلام صمدانی بیٹے سے ملنے کابل گئے تو اُس نے ایک فرمانبردار بیٹے کے طورپر بے پناہ خدمت کی۔ باپ نے ایک دِن  ایک تھیلی  کھول کر پچاس ہزار  روپے (جو آج کے پتہ نہیں کتنے کروڑ ہوں گے) عبدالرحمن کو دیتے ہوئے کہا __ ”بیٹا یہ میرے مال وجائیداد سے تمہارا حصہ ہے۔” عبدالرحمان نے معذرت کی۔ والد نے اصرار کیا تو یہ رقم ترکی اور ہند کے مدارس اور تعلیمی اداروں میں تقسیم کردی۔
استنبول یونیورسٹی کے ایک ہال میں پیشاوری سے متعلق ایک سو کے لگ بھگ انتہائی نادر ونایاب تصاویر کی خوبصورت نمائش آراستہ تھی۔ مجھے، استنبول کے ڈپٹی گورنر کے ہمراہ اِس نمائش کے افتتاح کا اعزاز حاصل ہوا۔ ہر تصویر، تاریخ کا ایک ورق تھی جو  ایک داستان کہہ  رہی تھی۔ پتہ چلا کہ یہ تحقیقی کاوش بھی میرے دوست خلیل طوقار کی ہے۔ کاش پاکستان کا کوئی ادارہ اِن تصاویر کو، تاریخی حوالوں کے ساتھ، البم کی شکل میں شائع کرسکے۔ 1979 میں، عبدالرحمان  پیشاوری کے چھوٹے بھائی محمد یوسف نے ”غازی عبدالرحمان شہید  پیشاوری” کے عنوان سے کوئی ڈیڑھ سو صفحات کی  ایک چھوٹی سی کتاب بھی مرتب کی جس پر مصنف کے طورپر پروفیسر ابوسلمان شاہجہانپوری کا نام درج ہے۔ دیباچے میں بتایا گیا ہے کہ اس کتاب کا ابتدائی مسودہ معروف شاعر حفیظ ہوشیارپوری نے اُس وقت تیار کیا تھا  جب وہ گورنمنٹ کالج لاہور میں پڑھتے تھے۔ اِس کتاب کو بھی نئے اضافوں کے ساتھ بہ اندازِ نو چھپنا چاہیے۔
صحابی رسولۖ حضرت ابو ایوب انصاری کے مزارِ اقدس پر حاضری کے اگلے دِن، تقریباتی مصروفیات سے فارغ ہوکر میں، دو جواں سال دوستوں کے ہمراہ یونیورسٹی سے نکلا  اور اُس قدیم تاریخی قبرستان کا رُخ کیا جہاں عبدالرحمان  پیشاوری آسودۂِ خاک ہے۔ ماشکا  نامی قبرستان، ایک جنگل کی طرح ہے جس میں سایہ دار  درختوں کی گھنی چھائوں میں قدیم پشتوں اور شکستہ کتبوں والی قبریں حدِّ نگاہ تک پھیلی ہوئی ہیں۔ جب 1925 میں عبدالرحمان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیاگیا، تو پہلو میں جمال الدین افغانی کی قبر تھی جو 1897 میں استنبول میں ہی انتقال کرگئے تھے۔ 1944 میں ظاہر شاہ کی درخواست پر اُن کی میّت افغانستان لا کر کابل یونیورسٹی کے احاطے میں دفنا  دی گئی۔
پیشاوری کی لوحِ مزار پہ دو  پرچم کندہ ہیں۔ ایک ترکی  اور دوسرا پاکستان کا۔ نیچے ترکی زبان میں لکھا ہے __ ”فاتحہ عبدالرحمن غلام صمدانی کی روحِ پاک پر، جو جنگ بلقان کے زمانے میں، ہلالِ احمر ہند کے ساتھ استنبول آیا۔ جنگِ بلقان اور جنگِ آزادی میں، ترکی کے لئے اپنا خون بہایا۔ 1925 میں اُسے ایک نامعلوم شخص نے شہید کردیا۔ پیشاوری نے افغانستان میں پہلے ترک سفیر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔”
میں فاتحہ پڑھ کے گاڑی کی طرف چلا تو ہمراہی نوجوان بولا__ ”کوئی دو ماہ پہلے پاکستان کے چیف جسٹس، عزت مآب یحییٰ آفریدی بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ عبدالرحمان پیشاوری کی قبر پر فاتحہ پڑھنے آئے تھے۔ غالباً اُن کی بیگم صاحبہ، پیشاوری کے خاندان سے ہیں۔” مجھے اِس کا علم نہیں۔ اگر ایسا ہے تو بڑے اعزاز کی بات ہے۔
ایک بوڑھی ترک خاتون، فصیلِ قبرستان سے لگی بیٹھی تھی۔ بولی ”یہاں تو میرے خاندان کی قبریں ہیں۔ تم لوگ کس لئے آئے ہو؟ میرے ساتھ آئے نوجوان نے ترکی میں اُسے بتایا تو وہ بولی __ ”ہاں ہاں! وہ بھی تو ہمار ا ہی ہے۔” واقعی ”عجب چیز ہے لذّتِ آشنائی”
٭٭٭٭٭
Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Tags: آوازہپاکستانتحریک خلافتترکیعبد الرحمان پشاوریعرفان صدیقیعلی گڑھ
Previous Post

مولانا طارق جمیل ایپی سوڈ: کیا اچھا کیا برا؟

Next Post

کیا ایران سرخرو ہوگا؟

سینیٹر عرفان صدیقی

سینیٹر عرفان صدیقی

عرفان صدیقی استاد ہیں، ادیب ہیں، شاعر یا کالم نگار؟ یہ بحث اب پرانی ہوئی۔ قدرت نے انھیں یہ سب خوبیاں عطیہ کی ہیں لیکن ایک انعام اس سے بھی بڑا ہے۔ ہمارے یہاں ادیب اور شاعر حضرات اپنے سیاسی نظریات چھپاتے ہیں لیکن عرفان صاحب نے ان مصلحتوں سے بے نیاز ہو کر اپنی سیاسی شناخت کو اجاگر کرنے میں بھی کسی عذر سے کام نہیں لیا۔ یہ طرز عمل ہمارے ان بزرگوں کی پیروی میں تھا جنھوں نے قلم و قرطاس سے بھی اپنا تعلق رکھا اور اپنی آدرشوں کے لیے جدوجہد کے لیے سیاسی راستہ بھی اختیار کیا۔ عرفاں صاحب ہماری اسی تہذیب کی زندہ نشانی ہیں۔

Next Post
فارق عادل

کیا ایران سرخرو ہوگا؟

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions