• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home Aawaza

بے حکمتی کے گرداب میں مذاکراتی تنکے کی تلاش

پی ٹی آئی کس بھنور میں غوطے کھا رہی ہے اور اس شاندار کارنامے میں عمران خان کا کردار کیا ہے، پی ٹی آئی مذاکرات کا سہارا لینے پر مجبور کیوں ہوئی اور کیا انجام متوقع ہے؟ راز کھولتے ہیں سینیٹر عرفان صدیقی

سینیٹر عرفان صدیقی by سینیٹر عرفان صدیقی
December 17, 2024
in Aawaza, تصویر وطن
0
بے حکمتی کے گرداب میں مذاکراتی تنکے کی تلاش
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)
عمران خان کی اٹھائیس سالہ سیاسی زندگی ، مذاکرات، مفاہمت اور مصلحت جیسے ”غیرانقلابی” عوامل سے کُلّی طورپر عاری رہی ہے۔ اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں، وہ اپنے اور پی ٹی آئی  سیاسی حریفوں سے ہاتھ ملانا، بات کرنا بلکہ اُن کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنا بھی اپنی سیاسی غیرت وحمّیت کے منافی خیال کرتے ہیں۔ آج پی ٹی آئی جس گرداب میں غوطے کھاتے ہوئے کسی ”مذاکراتی تنکے” کا سہارا ڈھونڈ رہی ہے، اُس تک لانے میں بنیادی کردار عمران خان کی اِسی ”خوئے خُود سری” کا ہے۔ اِسی سے جُڑی ایک بہت بڑی اُلجھن یہ بھی ہے کہ وہ اُن لوگوں کو کیسے منہ لگائیں جنہیں وہ روز اوّل سے چور، ڈاکو، لٹیرے اور ملک دشمن قرار دیتے رہے ہیں؟
پیپلزپارٹی، آمروں کے خلاف جدوجہد، جمہوریت کے لئے قربانیوں، آئین سازی، اٹھارھویں ترمیم اور مزدوروں، محنت کشوں، غریبوں کے لئے اقدامات کو اپنا سیاسی سرمایہ خیال کرتی اور اِسی اثاثے کی بنیاد پر انتخابات میں اترتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) عوامی فلاح وبہبود کے کاموں، جدید انفراسٹرکچرکی تعمیر، معیشت کی استواری، توانائی اور دہشت گردی کے بحرانوں پر قابو پانے اور قومی تفاخر کی امین توانا خارجہ پالیسی کو اپنے نامہ اعمال کا حسن خیال کرتی اور اِسی کو زادِ راہ بنا کر انتخابی کامرانی کی منزل کی طرف بڑھتی ہے۔
دینی تشخص رکھنے والی جماعتیں اسلامی نظام کی کارفرمائی اور علاقائی جماعتیں مقامی مسائل اور عوامی حقوق کی نگہبانی کا دَم بھرتی ہیں۔ تحریک انصاف کی ‘فردِعمل’ میں اس طرح کا کوئی کارنامہ تو کجا، کوئی نعرہ یا دعویٰ تک بھی نہیں۔
یہ بھی پڑھئے:
کیا یہ واقعی سیاسی جماعت ہے؟
فائینل کال اور ’گوئبلز ‘کی بے چین روح
کیا پی ٹی آئی واقعی پابندی کی طرف بڑھ رہی ہے؟
کپتان کی فائینل کال کا فائینل ایپی سوڈ
عمران خان کی سیاست اِس نکتے سے شروع ہرکر اِسی نکتے پر ختم ہوجاتی ہے کہ ”میرے مخالفین چور اور ڈاکو ہیں، میں اُن کے ساتھ کیسے ہاتھ ملا سکتا، کیسے مذاکرات کرسکتا ہوں؟”  اُن کا یہی بیانیہ اُن کے فدائین کے دِلوں کو گرماتا اور ریاستی اداروں سے ٹکرانے کا حوصلہ دیتا ہے۔ عمران خان جانتے ہیں کہ اگر میں ”چوروں اور ڈاکوئوں’ کے ساتھ بیٹھ گیا، اُن سے مذاکرات اور معاملات کرنے لگا، تو اپنے پیروکاروں کو کیا منہ دکھائوں گا؟ اٹھائیس برس کی جہدِمسلسل سے نفرتوں کا جو  اَلائو بھڑکایا ہے، اگر اُس پر مذاکرات، مفاہمت اور مصلحت کیشی کی برکھا برسنے لگی تو اپنے فدائین کے دل ودماغ میں بونے کے لئے انگارے کہاں سے چُنوں گا؟”یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی کے بعض سینئر راہنمائوں کی مساعی کے باوجود، آج تک مذاکرات کی کوئی بیل منڈھے نہیں چڑھ سکی۔ رکاوٹ صرف خان صاحب کا یہ فلسفۂِ سیاست ہے کہ ”گھاس تو گھوڑے کا رزق، راتب، چارہ اور  زندگی ہے۔ وہ گھوڑے سے دوستی کرلے  تو کھائے کیا؟
اپریل 2022 میں، ہماری قومی تاریخ میں پہلی بار، وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک منظور ہونے لگی تو پہلے قاسم سوری اور پھر عارف علوی کو استعمال کیا۔ سپریم کورٹ نے دونوں اقدامات کو غیرآئینی قرار دے دیا۔ شہبازشریف نے وزارت عظمی کا حلف اٹھایا تو صرف دو  ارکان کی اکثریت سے قائم ہونے والی حکومت کو تگنی کا ناچ نچانے کے بجائے اجتماعی استعفے دے کر گھر چلے گئے۔ اِن بے حکمتیوں سے کہیں بڑا  المیہ صرف ایک ماہ بعد، مئی 2022 میں اُس وقت پیش آیا جب وزیراعظم شہبازشریف نے مستعفی ہوکر، اسمبلی تحلیل کردینے اور نئے انتخابات کی طرف جانے کا فیصلہ کرلیا۔ 20 مئی 2022 کی تاریخ طے ہوگئی۔ شہبازشریف کی تقریر تیار ہوگئی۔ لندن سے میاں محمد نوازشریف نے جزوی ترامیم کے ساتھ اُس کی منظوری بھی دے دی۔ قطر میں آئی۔ایم۔ایف سے مذاکرات کے باعث اِس تاریخ کو دَس دِن آگے کر دیاگیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو اس کی باضابطہ اطلاع کردی گئی۔ فوجی قیادت نے شاہ محمود قریشی، اسد قیصر اور اسدعمر کے ذریعے عمران خان کو اس انتہائی مثبت پیش رفت سے آگاہ کردیا جو  اُن دنوں پشاور میں بیٹھے ایک نئے لانگ مارچ کے لئے ڈنڈ پیل رہے تھے۔ پی۔ٹی۔آئی راہنما اسے بہت بڑی کامیابی قرار دے رہے تھے۔ اُن کی رائے تھی کہ اب لانگ مارچ کی ضرورت نہیں رہی۔ عمران خان نہ مانے۔ 22 مئی کی سہ پہر پریس کانفرنس کا پنڈال سجا لیا۔ جنرل باجوہ کے حکم پر ڈی۔جی۔آئی۔ایس۔آئی جنرل ندیم انجم نے شاہ محمود قریشی کو فون ملایا اور کہا__ ”خان صاحب سے کہیں کہ وہ لانگ مارچ کا اعلان نہ کریں۔ بے شک کہہ دیں کہ مجھے ایک ہفتے کے اندر اندر وزیراعظم کے استعفے، اسمبلی کی تحلیل اور نئے انتخابات کی ضمانت دے دی گئی ہے۔” قریشی صاحب نے فون خان صاحب کو تھماتے ہوئے سرگوشی کی لیکن خان صاحب نے فون سننے سے انکار کرتے ہوئے 25 مئی کو اسلام آباد پر چڑھائی کا اعلان کردیا۔
لانگ مارچ نامراد ٹھہرا تو یہ کہہ کر واپس چلے گئے کہ ”چھے دن بعد پھر آئوں گا۔” چھے دِن کے اعلان کی منطق یہ تھی کہ اس دوران میں حکومت بہرحال مستعفی ہونے اور نئے انتخابات کرانے کا اعلان کر دے گی جسے میں اپنی فتح مبین سے تعبیر کرتے ہوئے انقلاب کا بیانیہ تراشوں گا۔ اُدھر لندن میں بیٹھے میاں محمد نوازشریف نے عمران خان کا  رعونت شعار اعلانِ لشکر کشی سنا تو وزیراعظم کو فون ملاتے ہوئے کہا__ ”شہباز!  اَب دھونس اور دھمکی میں آنے کی ضرورت نہیں۔ اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لو۔ ڈٹ کر معیادِ حکومت مکمل کرو، پوری لگن کے ساتھ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی کوشش کرو۔”
اقتدار سے محرومی کے صرف دو ماہ بعد، طشتری میں سجا کر پیش کئے جانے والے انتخابات کی پیشکش خودسری کے آتشدان میں جھونک دی گئی۔”
ایک سال بعد، اپریل/ مئی 2023 میں ایک اور دروازہ کھلا۔ عطا محمد بندیال، اعجازالاحسن اور منیب اختر پر مشتمل معروف ”انصافی تکون” نے پہلے تو یہ فرمان جاری کیا کہ کچھ بھی ہوجائے، پنجاب اسمبلی کے انتخابات 14 مئی کو منعقد کرائے جائیں۔ پھر اسی مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتیں مل بیٹھ کر اگلے عام انتخابات کی تاریخ طے کریں۔ حکومت نے وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں، سید یوسف رضاگیلانی، سید نویدقمر، خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیرتارڑ اور محترمہ کشور زہرا پر مشتمل ایک معتبر کمیٹی قائم کردی۔ پی۔ٹی۔آئی نے شاہ محمود قریشی،فواد چوہدری، علی ظفر اور اسدقیصر پر مشتمل کمیٹی بنا دی۔ مذاکرات شروع ہوگئے۔ تین ادوار، پارلیمنٹ ہائوس میں ہوئے اور بنیادی معاملات طے پاگئے۔ فریقین نے بہ صد مسرّت اِس کا اعلان بھی کیا۔ دو  انتہائی اہم اجلاس، میڈیا کی آنکھ سے دور، لاہور میں ہوئے۔ پہلا وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کے گھر جس میں شاہ محمود قریشی، سید علی ظفر، فواد چوہدری اور اسدعمر نے شرکت کی۔ دوسرا سید علی ظفر کے گھر۔ طے پاگیا کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے انتخابات ایک ہی دِن ہوں گے۔ ایک ساتھ نگران حکومتیں قائم ہوجائیں گی۔ ستمبر کے اواخر میں انتخابات منعقد ہوجائیں گے۔ یہ بھی طے پاگیا کہ حتمی اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا جہاں باضابطہ مفاہمتی فارمولے کا اعلان کیاجائے گا۔ جس دِن یہ اجلاس ہونا تھا، اُسی رات پی۔ٹی۔آئی ٹیم نے اطلاع دی__ ”ہم شرمندہ ہیں۔ خان نہیں مان رہا۔ وہ کہتا ہے پنجاب کے انتخابات ہر حال میں 14 مئی ہی کو ہوں۔” ایک بار پھر افہام وتفہیم کی مشق، مشقِ رائیگاں ٹھہری۔
اس وقت تو پی۔ٹی۔آئی کا نہ کوئی نظم ہے نہ ڈھانچہ، نہ فیصلہ سازی کا کوئی فورم نہ راہ و منزل کا تعین۔ درجنوں منہ ہیں اور بیسیوں زبانیں۔ رنگا رنگ نعرے ہیں اور بھانت بھانت کی بولیاں۔ بہتر ہوکہ سات رُکنی مذاکراتی کمیٹی پہلے بانی پی۔ٹی۔آئی کے ساتھ نشستوں کا آغاز کرے۔ وہ قائل ہوجائیں تو پھر دوسری جماعتوں کا رُخ کریں۔ لیکن اِس کی کیا ضمانت ہے کہ عمران خان اُس دِن قائل ہوکر اگلے دِن بھی قائل رہیں گے؟
٭٭٭٭٭٭
Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Tags: آوازہپاکستانپی ٹی آئیپیپلز پارٹیعرفان صدیقیعمران خانمسلم لیگنواز شریف
Previous Post

کیا یہ واقعی سیاسی جماعت ہے؟

Next Post

سیاسی عدم استحکام کا بیانیہ

سینیٹر عرفان صدیقی

سینیٹر عرفان صدیقی

عرفان صدیقی استاد ہیں، ادیب ہیں، شاعر یا کالم نگار؟ یہ بحث اب پرانی ہوئی۔ قدرت نے انھیں یہ سب خوبیاں عطیہ کی ہیں لیکن ایک انعام اس سے بھی بڑا ہے۔ ہمارے یہاں ادیب اور شاعر حضرات اپنے سیاسی نظریات چھپاتے ہیں لیکن عرفان صاحب نے ان مصلحتوں سے بے نیاز ہو کر اپنی سیاسی شناخت کو اجاگر کرنے میں بھی کسی عذر سے کام نہیں لیا۔ یہ طرز عمل ہمارے ان بزرگوں کی پیروی میں تھا جنھوں نے قلم و قرطاس سے بھی اپنا تعلق رکھا اور اپنی آدرشوں کے لیے جدوجہد کے لیے سیاسی راستہ بھی اختیار کیا۔ عرفاں صاحب ہماری اسی تہذیب کی زندہ نشانی ہیں۔

Next Post
سیاسی عدم استحکام کا بیانیہ

سیاسی عدم استحکام کا بیانیہ

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions