• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home تبادلہ خیال

سندھ انا، دشمنی اور تعصب کے سیلاب میں ڈوب گیا، سندھی اخبارات کا جائزہ

پارلیمینٹ ، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں سمیت دیگر جمہوری ادارے موجود ہیں اس کے باوجود اعلی سطح پر ہونے والے رابطوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ نظام نظر انداز ہو رہا ہے

محمد الیاس سومرو by محمد الیاس سومرو
August 30, 2020
in تبادلہ خیال
0
بد عنوانی ، رشوت اور منافع خوری: سندھی پریس کا جائزہ | محمد الیاس سومرو
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)

وفاق اور سندھ کے مابین ویسے تو مختلف اوقات میں اختلافات سامنے آتے رہتے ہیں، ان میں قومی مالیاتی ایوارڈ ، پانی سمیت دوسرے قومی وسائل کی تقسیم ، عوامی خدمت ،صوبائی خود مختاری ،ملک اور صوبوں کے مفاد میں آئینی ترامیم ہوں یا بجلی،گیس ،گندم اور چینی کے مصنوعی بحران سمیت مہنگائی،بیروزگاری ،غربت اور صوبوں کو آئین کے مطابق وفاقی اداروں میں مقرر کردہ کوٹا کے مطابق ملازمت کے موقع کی فراہمی ہو ان تمام معاملات اور مسائل پر چھوٹے صوبے خاص کر سندھ بغیر کسی گھبراہٹ اور رکھ رکھاﺅ کے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے اپنے حقوق کے حصول کا مطالبہ کرتا رہتا ہے۔ جمہوری حکومت کی یہی پہچان ہوتی ہے کہ وہ بر سر اقتدار حکومت اپنے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے نہ صرف عملی اقدامات کرے بلکہ ملکی سطح پر موثر طور پر اپنی آواز کو بھی بلند کرتی ہے۔ اسی طرح جب بھی کسی خطے میں قدرتی آفات آتی ہیں تو اس سے نمٹنے اور عوام کے جانی اور مالی تحفظ کیلئے صوبائی اور وفاقی سطح پر حکام کے مابین رابطوں کی اعلی مثالیں قائم ہونی چاہئیں وہاں پر ہمارے ہاں بد قسمتی سے جہوری اقدار اورروایات کے برعکس ہو رہا ہے۔

اسی ماہ کراچی کے مسائل پر و فاق اور سندھ حکومت کے مابین نہ صرف رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی بلکہ اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ تمام عوامی مسائل پر مشاورت سمیت عوام کو مشکلات اور مسائل سے نکالنے کیلئے مل کر کام کیا جائے گا ۔لیکن اس وقت جب سندھ کے دارلحکومت کراچی سمیت پورے سندھ میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے ہونے والی تباہی پر وفاق اور سندھ کے مابین اعلی سطحی عملی اقدامات در کنار لیکن رابطوں میں بھی واضح کمی نظر آ رہی ہے۔ اس کی مثال اس وقت تک ہونے والی بارشوں سے سندھ کے دارلحکومت کراچی کا ڈھانچہ مکمل طورپر متاثر ہو گیا ہے لیکن وفاقی وزیر اسد عمر کے علاوہ وزیر اعلی، سندھ سے وفاقی حکمرانوں کی طرف سے کسی نے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی وفاقی نمائندوں کے ساتھ سندھ سر کار کے ساتھ ہونے والے رابطوں کا کوئی عملی اثر دکھائی دیا ہے۔ اپنے ایک حالیہ بیان میں وزیر اعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بارش سے متاثرہ لوگوں کے لئے جاری امدادی کارروائیوں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں اور شدید بارشوں سے متاثر لوگوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ گورنر سندھ اور چیئرمین این ڈی ایم اے سے مسلسل رابطے میں ہیں اور متاثرین کو ہنگامی طبی امداد ، کھانا اور پناہ گاہیں فراہم کرنے کی ہدایات کر رہے ہیں۔

Ad (2024-01-27 16:31:23)

سندھی اخبار رونامہ عبرت نے اپنے اداریہ میں لکھا ہے کہ اگرچہ یہ اچھی بات ہے کہ وزیر اعظم نے گورنر سندھ اور چیئرمین این ڈی ایم اے کے ساتھ رابطہ کرکے انہیں کراچی میں شہریوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایات کی ہیں لیکن موجودہ حکومتی نظام منتخب جمہوری تقاضوں کے مطابق قائم ہوا ہے جس میں پارلیمینٹ ، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں سمیت دیگر جمہوری ادارے موجود ہیں اس کے باوجود اعلی سطح پر ہونے والے رابطے نہ صرف اس عوامی نظام کو نظر اندازکرنے کے عکاس ہیں بلکہ یہ سوالات بھی پیدا ہو رہے ہیں کہ کیا وفاق سندھ میں منتخب نمائندوں کی حکمرانی سے نا خوش ہے جہاں پر ملک کے ایک منتخب وزیر اعظم کو سندھ کے وزیر اعلی سے براہ راست رابطہ کرنا چاہئے تھا وہاں گورنر اور ایک قومی ادارے کے سربراہ سے رابطہ کرکے انہیں ہدایات دی جا رہی ہیں ؟ ہمیں ان رابطوں پر اعتراض نہیں ہے بلکہ افسوس اس بات کا ہے کہ جمہوریت پسند قائدین تو منتخب نمائندوں کو اولین ترجیح دیتے ہیں اور عوامی مسائل کو جاننے کیلئے ان سے رابطے کر کے مسائل کے حل کیلئے درکار سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کر تے ہیں لیکن انا، دشمنی ،تعصب وہ بڑی رکاوٹیں ہیں جو وفاقی اور صوبائی حکمرانوں کو آپس میں بات چیت کرنے سے روک رہی ہیں جس کی بنیادی وجہ رابطے کا بحران ہے جو کہ وفاق اور سندھ کے بابین ایک بڑا خلا پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کررہاہے جس کے نتائج بہت عرصے سے سندھ کی عوام بھگت رہی ہے۔

ہم یہ سمجھتے ہیں کہ حکمرانوں کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ اس مثکل وقت میں اپنے سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر عوام کو مشکل وقت سے نکالنے کے لئے اکٹھے ہوکر کام کرنے کا عملی مظاہرہ کرنا چاہے کیونکہ یہ بات ماضی کے حالات سے ثابت ہو چکی ہے کہ ملک سیاسی کشمش کا متحمل نہیں ہوسکتا اور اس وقت بھی اس قسم کے رویے ملک اور عوام کے مفاد میں نھیں ہے۔ بلکہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکمرانوں کو اپنے اختلافات کو بھلا کر ایک دوسرے کا ساتھ دیکر عوامی مسائل کے حل کیلئے ملک کر کام کرنا چاہئے ۔

Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Tags: سندھسندھ میں سیلابسندھی پریسسیاست
Previous Post

نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں داخلے کے خواہش مند متوجہ ہوں

Next Post

ملزم جناح حاضرہو! قائداعظم پراعتراضات کامدلل جواب

محمد الیاس سومرو

محمد الیاس سومرو

Next Post
ملزم جناح حاضرہو! قائداعظم پراعتراضات کامدلل جواب

ملزم جناح حاضرہو! قائداعظم پراعتراضات کامدلل جواب

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions