• تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home اہم خبریں تصویر وطن

عمران خان وائٹ پیپر، توہین مسجد نبوی کو نئے پروپیگنڈے میں دبانے کی کوشش

عمران خان توہین مسجد نبوی کی مذمت میں آج بھی ایک لفظ ادا نہ کر سکے۔ انھوں نے ایک بار پھر عوام کو اپنے سیاسی مخالفین پرحملے کرنے کی ترغیب دی

ڈاکٹر فاروق عادل by ڈاکٹر فاروق عادل
May 1, 2022
in تصویر وطن
0
توہین مسجد نبوی
52
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

عمران خان نے اپنا اعلان کردہ وائٹ پیپر شائع کر دیا ہے۔ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کے بعد انھوں نے وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ قومی حالات پر نظر رکھنے والوں کا ماتھا اسی وقت ٹھنکا تھا۔ اندازہ یہی تھا کہ پی ٹی آئی مدینہ منورہ کے تکلیف دہ واقعے پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرے گی۔ اس کے باوجود بعض لوگوں کا خیال تھا کہ ممکن ہے کہ وہ اپنی پٹاری سے کوئی نیا سانپ نکالیں لیکن جیسا کہ توقع تھی، ان کے پاس کچھ نیا کہنے کو کچھ نہ تھا۔ انھوں نے اپنے سیاسی مخالفین پر وہی گھسے پٹے الزامات دہرائے جو وہ گزشتہ ساڑھے تین ہونے چار برس تک دہراتے رہے ہیں۔ یہ گویا توہین مسجد نبوی کو پروپیگنڈے کے طوفان میں چھپانے کی ایک ناکام کوشش تھی۔

اس پریس کانفرنس کو دیکھ اور سن کر ذہن میں پہلا سوال یہی پیدا ہوا کہ آخر اس کی ضرورت کیا تھی؟ صاف دکھائی دیتا ہے کہ یہ پریس کانفرنس مسجد نبوی میں رونما ہونے والے گستاخانہ واقعے سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش تھی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ پریس کانفرنس ایک ناکام کوشش ثابت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:

توہین مسجد نبوی: عمران خان کا سیاسی پاگل پن

عبادات رمضان اور تعمیر سیرت

فوڈ سیکورٹی کا چیلنج اور دالوں سے ہماری بے رخی

ADVERTISEMENT
WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

یہ تاثر دن پر دن کیوں قوی ہوتا جارہا ہے کہ مسجد نبوی کا توہین آمیز واقعہ کسی منصوبہ بندی کے بغیر نہیں ہوا۔ اس کے کئی ثبوت سامنے آ چکے ہیں۔ سب سے بڑا ثبوت عمران خان کا طرز عمل ہے۔

عمران خان نے اس موضوع پر جتنی بھی گفتگو کی ہے، اس میں انھوں نے یہی ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی معراج پر ہیں۔ اس سلسلے میں انھیں کسی سے سرٹفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ اپنی پارسائی کا دعویٰ کرنے کے باوجود امت مسلمہ کے دلوں پر چرکے لگانے والے اس واقعہ کی مذمت میں ان کے منھ سے ایک لفظ بھی نہیں نکلا۔ اس کے برعکس انھوں نے بار بار کہا کہ موجودہ حکمران جب بھی عوام میں نکلیں گے یہی ہوگا۔ اسی قسم کے الفاظ شیخ رشید بھی استعمال کر رہے ہیں۔ عمران اور ان کے ساتھیوں کی یہ گفتگو منصوبہ بندی کو آشکار کرتی ہے۔

عوام ایسا کیوں سمجھتے ہیں کہ مدینہ منورہ کے تکلیف دہ واقعات کسی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں، اس کا ایک اور ثبوت عمران خان کی وہ تقریریں ہیں جن میں نفرت کو فروغ دیا گیا۔ عوام کو ترغیب دی گئی کہ ان کے ووٹر ان کے سیاسی مخالفین کا سماجی بائیکاٹ کریں۔ ان کی زیر تعلیم اولادوں کی ٹرولنگ کریں اور ان کے ساتھ رشتے ناطے نہ کریں۔

مسجد نبوی کا تکلیف دہ واقعہ ان کی ایسی ہی تقریروں کا نتیجہ ہے۔ آج کی پریس کانفرنس سے بھی ثابت ہو گیا کہ وہ اپنے اس طرز عمل پر شرمندہ نہیں ہیں۔ لیکن شعائر اسلام کی توہین پر شدید عوامی ردعمل سے گھبرا کر انھوں نے اپنے پرانے گھسے پٹے الزامات دہرا کر ہر مسلمان کے لیے تکلیف دہ واقعے کو پروپیگنڈے کے ایک نئے طوفان کے نیچے دبانے کی کوشش کی ہے۔ صاف دکھائی دیتا ہے کہ یہ کوشش ناکام رہی ہے کیونکہ ان کے پاس نیا کہنے کو کچھ نہ تھا۔

عمران خان کی پریس کانفرنس کے بعد شیخ رشید احمد نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انھوں نے انکشاف کیا کہ مئی کا مہینہ بہت خطرناک ہے۔ یہ بھی ایک قسم کی دھمکی ہے ملک کو خلفشار میں مبتلا کرنے اور امن و امان کو تباہ کرنے کی۔ پی ٹی آئی، اس کے متعلقین اور ہم خیال بظاہر اس طرح کی دھمکیاں اپنے مخالفین کو دے رہے ہیں لیکن سیاسی حرکیات کو سمجھنے والے اور اس طرح دھمکیاں دینے والے اپنے کھودے ہوئے کنویں میں دوسروں سے پہلے گرتے ہیں۔

Tags: پی ٹی آئیتوہین مسجد نبویشیخ رشیدعمران خانمسجد نبویوائٹ پیپر
Previous Post

عبادات رمضان اور تعمیر سیرت

Next Post

توہین مسجد نبوی اور شخصیت پرستی کے مرض سے اٹھنے والے کے فتنے

ڈاکٹر فاروق عادل

ڈاکٹر فاروق عادل

فاروق عادل صحافی ہیں یا ادیب؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہو سکا، ان کی صحافت میں ادب کی چاشنی ہے اور ادب میں تحقیق کی آمیزش جس کے سبب ان کی تحریر کا ذایقہ ذرا مختلف ہو گیا ہے۔ بعض احباب اسے اسلوب قرار دیتے ہیں لیکن "صاحب اسلوب"کا خیال ہے کہ وہ ابھی تک اپنی منزل کی تلاش میں ہیں۔

Next Post
توہین مسجد نبوی

توہین مسجد نبوی اور شخصیت پرستی کے مرض سے اٹھنے والے کے فتنے

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

محشر خیال

خیبر پختونخوا
محشر خیال

خیبر پختونخوا بجٹ میں کوئی میگا پروجیکٹ کیوں نہیں؟

عامر لیاقت حسین
فاروق عادل کے خاکے

عامر لیاقت ایسے کیوں تھے؟

لوڈ شیڈنگ
محشر خیال

لوڈ شیڈنگ سے فوری نجات کی ایک قابل عمل تجویز

پاکستان
محشر خیال

پاکستان کا دارالحکومت پاکستان سے باہر منتقل کرنے کی سازش

تبادلہ خیال

نشہ
تبادلہ خیال

بلوچستان میں نشے کی تباہ کاری

کشمیر
تبادلہ خیال

کشمیر میں بھارت کے انسانیت کشی اور ڈرامہ کرفیو

پنشنرز
تبادلہ خیال

پنشنرز کی دہائیوں طویل خدمات کا صلہ کیا ملا؟

عمران خان
تبادلہ خیال

حکیم سعید ، ڈاکٹر اسرار اور عمران خان

ہمارا فیس بک پیج لائق کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

    Categories

    • Aawaza
    • Ads
    • آج کی شخصیت
    • اہم خبریں
    • پاکستان
    • تاریخ
    • تبادلہ خیال
    • تصوف , روحانیت
    • تصویر وطن
    • تفریحات
    • ٹیکنالوجی
    • حرف و حکایت
    • خامہ و خیال
    • خطاطی
    • زراعت
    • زندگی
    • سیاحت
    • شوبز
    • صحت
    • صراط مستقیم
    • عالم تمام
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
    • فکر و خیال
    • کتاب اور صاحب کتاب
    • کھابے، کھاجے
    • کھانا پینا
    • کھیل
    • کھیل
    • کیمرے کی آنکھ سے
    • لٹریچر
    • ماہ صیام
    • محشر خیال
    • مخزن ادب
    • مصوری
    • معیشت
    • مو قلم
    • ورثہ

    About Us

    اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
    • Privacy Policy
    • Urdu news – aawaza
    • ہم سے رابطہ
    • ہمارے بارے میں

    © 2020 Aawaza - Design by Dtek Solutions.

    No Result
    View All Result
    • تفریحات
      • شوبز
      • کھیل
      • کھانا پینا
      • سیاحت
    • مخزن ادب
      • مخزن ادب
      • کتاب اور صاحب کتاب
    • زندگی
      • زندگی
      • تصوف , روحانیت
      • صحت
    • معیشت
      • معیشت
      • زراعت
      • ٹیکنالوجی
    • فکر و خیال
      • فکر و خیال
      • تاریخ
      • لٹریچر
    • محشر خیال
      • محشر خیال
      • تبادلہ خیال
      • فاروق عادل کے خاکے
      • فاروق عادل کے سفر نامے
    • اہم خبریں
      • تصویر وطن
      • عالم تمام
    • یو ٹیوب چینل
    • صفحہ اوّل

    © 2020 Aawaza - Design by Dtek Solutions.