• تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home محشر خیال فاروق عادل کے خاکے

جاوید اقبال چیمہ نے سرگودھا پر جب اپنا سیاسی نقش جمایا

تقریر کرنا مشکل لگا تو بات چیت کی، گلی کوچوں میں گھوم پھر کر مسائل کو سمجھا اور ان کے حل میں جان لگا دی، نتیجہ ایسا نکلا جس نے تاریخ بنا دی

ڈاکٹر فاروق عادل by ڈاکٹر فاروق عادل
September 18, 2021
in فاروق عادل کے خاکے
0
جاوید اقبال چیمہ نے سرگودھا پر جب اپنا سیاسی نقش جمایا
396
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

مسئلہ یہ تھا کہ انھیں تقریر کرنی نہیں آتی تھی۔ تقریر نہیں تو پھر سیاست کیسی؟ ممکن ہے کہ اس مسئلے پر وہ خود بھی پریشان ہوا کرتے ہوں اور اس سے نمٹنے کا کوئی حل بھی سوچا کرتے ہوں لیکن چہرے مہرے نے اس پریشانی کی کبھی چغلی نہیں کھائی۔ جب ملتے مسکراتے ہوئے ملتے، اس مسکراہٹ میں ان کے باریک ہونٹ باہم چمٹ کر تھوڑے باہر نکل آتے، یہ کیفیت ان کا ٹریڈ مارک بن چکی تھی۔ ایسی ہی کیفیت میں ایک روز وہ جب خلد آشیانی مولانا حکیم عبد الرحمٰن ہاشمی کے عطیہ کیے ہوئے لکڑی کے بینچ پر بیٹھے تھے، جمشید صاحب جو اس مسئلے پریشان رہا کرتے تھے، اپنی عادت کے مطابق مسکرائے اور کہا:
‘ ایسا کریں چیمہ صاحب، آپ تقریر کو چھوڑیں گفتگو کیا کریں’۔

اتنا کہہ کر وہ ذرا رکے پھر کہا:
‘ نہیں چیمہ صاحب، گفتگو کو بھی چھوڑیے، بس تھوڑی دیر کے لیے بات کر لیا کیجئے’۔
چیمہ صاحب نے یہ مشورہ خاموشی سے سنا، اس دوران ان کے ہونٹوں کی چونچ کچھ مزید نمایاں ہوئی۔ یہ کیفیت معمول سے تھوڑی مختلف تھی، اس بار اس میں مسکراہٹ کے ساتھ غور و فکر کی کیفیت بھی دکھائی دی اور اسی کیفیت میں وہ کچھ بولے۔

چیمہ صاحب اس زمانے میں ہمارے مقابلے میں نسبتاً بھاری تن و توش رکھتے تھے، عمر کچھ زیادہ نہ تھی، ہوگی کوئی چالیس اور پینتالیس کے درمیان لیکن اس کے باوجود وہ مہذب اور وضع دار بزرگوں کی طرح ہمیشہ دھیمے لہجے میں کلام کرتے۔ میں جب انھیں محو گفتگو دیکھتا تو خیال کرتا کہ شاید گفتگو کا زیر لب ہونا اسی کو کہتے ہوں گے۔ خیر انھوں نے زبان کھولی اور اپنی اسی دھیمی مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ مثلاً؟
‘ مثلاً یہ کہ جب ہم کسی اجتماع میں جائیں تو اپنی بات کچھ ایسے شروع کریں کہ ابھی آتے ہوئے جب میں سڑک سے گلی میں مڑا تو میں نے دیکھا کہ گٹر سے پانی ابل رہا تھا۔۔۔ بس، پھر اس کے بعد چل سو چل’۔
جمشید صاحب نے وضاحت کی۔
‘ ہاں، یہ ٹھیک ہے’۔
چیمہ صاحب نے اطمینان کے ساتھ کہا پھر باتوں کا رخ کسی اور طرف مڑ گیا۔

ADVERTISEMENT

یہ 1984 کی بات ہے، جنرل ضیا الحق ان دنوں ریفرنڈم کی تیاری کر رہے تھے جب کہ کالعدم سیاسی جماعتیں عام انتخابات کی۔ اس موقع پر مختلف انتخابی امیدوار مختلف حیلوں سے خود کو متعارف کرانے کے جتن کیا کرتے تھے، عین ان ہی دنوں ریڈیو سے ایک خبر نشر ہوئی کہ سرگودھا کی ایک مقبول شخصیت ملک محمد اسلم کچھیلا نے ریفرنڈم کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ خبر اطلاع تھی اس بات کی کہ آئندہ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کچھیلا صاحب کے سر پر ہاتھ رکھ چکی ہے۔ گویا فیصلہ ہو چکا ہے کہ مارشل لا کے زیر سایہ بننے والی قومی اسمبلی میں سرگودھا کی نمائندگی کس کے حصے میں آنے والی ہے۔ اس انکشاف نے مستقبل میں پڑنے والے رن کی کٹھنائی کچھ اور واضح کر دی اور لوگ سوچنے لگے کہ اب کیا کریں؟

WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

جب سب لوگ اپنی اپنی کہہ چکے تو سانولی رنگت، بولتی مسکراہٹ والے چیمہ صاحب کی مسکراہٹ میں سنجیدگی کی کچھ آمیزش ہوئی اور کہنے لگے کہ اس خبر پر اور جو کوئی بھی پریشان ہوتا ہے، ضرور ہو، ہمارے لیے اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں۔

یہ جاوید اقبال چیمہ تھے۔ چیمہ صاحب کا اشارہ مجلس شہریان کی طرف تھا۔ 1977ء میں مارشل لا کے نفاذ سے 1984ء تک شہر کسی نمائندگی سے محروم رہا تھا۔ اس دوران میں شاید دو بار بلدیاتی انتخابات ہوئے اور میئر وغیرہ نے اقتدار سنبھال کر جو کچھ کر سکتے تھے، وہ سب کیا لیکن باہم سر پھٹول کچھ زیادہ رہی، لہٰذا پنجاب کے دیگر شہروں کے مقابلے میں عام طور پر پیچھے رہ جانے والے سرگودھا میں احساس محرومی معمول سے کچھ بڑھ کر تھا۔ یہی پس منظر تھا جس میں جمشید علی خان اور جاوید اقبال چیمہ نے قبلہ ہاشمی صاحب اور چوہدری محمد سلیم صاحب کی اجازت سے مجلس شہریان کی بنیاد رکھی۔ یوں شہروں میں مسائل پیدا ہوتے ہی رہتے ہیں اور اس کے حل کے لیے تنظیمیں بھی بنتی ہی رہتی ہیں لیکن مجلس شہریان ان میں یوں الگ تھی کہ اسے ایک سنجیدہ جذبے کے ساتھ قائم کیا گیا اور چند ہی ماہ کے دوران میں شہر میں اس کے سو ڈیڑھ سو یونٹ قائم ہو گئے۔ ہر یونٹ میں باقاعدہ اجلاس ہوتے، ہر اجلاس میں چیمہ صاحب، جمشید صاحب اور گاہے چوہدری محمد سلیم صاحب شرکت کرتے۔ علاقے کے مسائل کی شناخت ہوتی۔ یونٹ مسئلے کے حل کی تجاویز سوچتا، ضرورت ہوتی تو حکمت عملی کے سلسلے میں مرکزی قیادت کچھ تجاویز بھی پیش کر دیتی۔ یوں ہوتے ہوتے چھ آٹھ ماہ کے دوران میں شہر میں اچھی خاصی گہما گہمی پیدا ہوگئی۔ یوں شہر پر بھی اس گہما گہمی کے اثرات بڑے واضح تھے لیکن اخبارات میں تسلسل سے شائع ہونے والی سرگرمیوں نے یہ تاثر مزید گہرا کیا۔ ایسا لگتا تھا کہ زمانے سے چین کی نیند سوتا ہوا شہر انگڑائی لے کر اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ اس انگڑائی کے پیچھے سانولے سلونے چیمہ صاحب کی مسکراہٹ دکھائی دیتی اور ہلکے سروں میں کی جانے والی گفتگووں کی بازگشت سنائی دیتی۔

یہ تھے ہمارے چیمہ صاحب اور ان کی سیاست۔ جس زمانے میں چیمہ صاحب سرگودھا کے سیاسی منظر پر نمایاں ہو رہے تھے، شہر پر ابھی ان بزرگوں کاسایہ موجود تھا جنھوں نے یہ ملک بنتے دیکھا تھا اور بانیان پاکستان کی مبارک آنکھیں دیکھ رکھی تھیں۔ بزرگوں کی بھاری بھرکم موجودگی کے دوران ہی نئی نسل کوان کی صفوں میں جگہ ملی شروع ہو چکی تھی۔ ان لوگوں نے طلبہ تنظیموں کے راستے سیاست میں جگہ بنائی تھی لیکن چیمہ صاحب کا راستہ مختلف تھا، سیاست میں ان کی آمد بلدیاتی سیاست کے راستے ہوئی تھی۔ اب یہ محض اتفاق تھا یا چیمہ صاحب کی مشکل پسندی یا حوصلہ مندی کہ انھوں نے اپنے لیے ایک ایسا بلدیاتی حلقہ منتخب کیا جس کی نس نس میں پیپلز پارٹی بلکہ یوں کہہ لیجئے کہ بھٹو صاحب سانس لیتے تھے اور ادھر چیمہ صاحب جماعت اسلامی کی گھٹی لے کر پیدا ہوئے تھے۔

حیرت ہوتی ہے کہ جماعت کی گھٹی والے اس جواں سال چیمے نے پیپلز پارٹی کی جناح کالونی المعروف دھکا کانوں میں کچھ ایسا جادو کیا کہ انتخاب کا نتیجہ آیا تو ایک طرف تنہا اس کے ووٹ تھے اور دوسری طرف باقی گیارہ بارہ امیدواروں کے ووٹ ملا کر بھی اس کے نصف نہیں ہوسکے تھے۔ یہ کرشمہ کیسے ہوا، اتنا تو ہم نے بھی دیکھا تھا کہ چیمہ صاحب جب جناح کالونی کی کسی گلی کی نکڑ پر جا کھڑے ہوتے تو آنکھیں بند کر کے بتا سکتے تھے کہ یہاں کون کون رہتا ہے اور کس کے گھر کے بعد کس کا گھر واقع ہے۔ پھر اتنا ہی نہیں تھا، چیمہ صاحب کہیں جا کر کھڑے ہوتے تو ان سے ہاتھ ملانے والوں کا تانتا بندھ جاتا اور چیمہ صاحب ہر ایک سے اس کی، اس کے اہل خانہ کی خیریت ہوچھتے، گلی محلے کے مسائل کے حل کے سلسلے میں پیش رفت سے آگاہی لیتے اور آگے بڑھ جاتے۔ 1985ء کے غیر جماعتی انتخاب میں جب وہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار بنے تو یہی تجربہ انھوں نے بڑے پیمانے پر دہرایا اور اپنے تمام تر مخالفین کو ناک آؤٹ کر دیا۔
چیمہ صاحب نے جمشید صاحب اور ساتھیوں کے ساتھ سرگودھا میں جس وضع کی سیاست کی طرح ڈالی تھی، ان تجربات کے بعد اس سے کچھ آگے کی جدوجہد کا تقاضا کرتی تھی، ایسا ہوا یا نہیں، اس سوال کا جواب تاریخ کے صفحات پر نقش ہو چکا، جو چاہے اسے پڑھے اور اس سے بہت کچھ سیکھ لے۔

Previous Post

اٹھارہ ستمبر: آج ڈاکٹر محمد شکیل اوج کی برسی ہے

Next Post

کرکٹ، افغانستان اور مغرب

ڈاکٹر فاروق عادل

ڈاکٹر فاروق عادل

فاروق عادل صحافی ہیں یا ادیب؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہو سکا، ان کی صحافت میں ادب کی چاشنی ہے اور ادب میں تحقیق کی آمیزش جس کے سبب ان کی تحریر کا ذایقہ ذرا مختلف ہو گیا ہے۔ بعض احباب اسے اسلوب قرار دیتے ہیں لیکن "صاحب اسلوب"کا خیال ہے کہ وہ ابھی تک اپنی منزل کی تلاش میں ہیں۔

Next Post
کرکٹ، افغانستان اور مغرب

کرکٹ، افغانستان اور مغرب

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

محشر خیال

خیبر پختونخوا
محشر خیال

خیبر پختونخوا بجٹ میں کوئی میگا پروجیکٹ کیوں نہیں؟

عامر لیاقت حسین
فاروق عادل کے خاکے

عامر لیاقت ایسے کیوں تھے؟

لوڈ شیڈنگ
محشر خیال

لوڈ شیڈنگ سے فوری نجات کی ایک قابل عمل تجویز

پاکستان
محشر خیال

پاکستان کا دارالحکومت پاکستان سے باہر منتقل کرنے کی سازش

تبادلہ خیال

نشہ
تبادلہ خیال

بلوچستان میں نشے کی تباہ کاری

کشمیر
تبادلہ خیال

کشمیر میں بھارت کے انسانیت کشی اور ڈرامہ کرفیو

پنشنرز
تبادلہ خیال

پنشنرز کی دہائیوں طویل خدمات کا صلہ کیا ملا؟

عمران خان
تبادلہ خیال

حکیم سعید ، ڈاکٹر اسرار اور عمران خان

ہمارا فیس بک پیج لائق کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

    Categories

    • Aawaza
    • Ads
    • آج کی شخصیت
    • اہم خبریں
    • پاکستان
    • تاریخ
    • تبادلہ خیال
    • تصوف , روحانیت
    • تصویر وطن
    • تفریحات
    • ٹیکنالوجی
    • حرف و حکایت
    • خامہ و خیال
    • خطاطی
    • زراعت
    • زندگی
    • سیاحت
    • شوبز
    • صحت
    • صراط مستقیم
    • عالم تمام
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
    • فکر و خیال
    • کتاب اور صاحب کتاب
    • کھابے، کھاجے
    • کھانا پینا
    • کھیل
    • کھیل
    • کیمرے کی آنکھ سے
    • لٹریچر
    • ماہ صیام
    • محشر خیال
    • مخزن ادب
    • مصوری
    • معیشت
    • مو قلم
    • ورثہ

    About Us

    اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
    • Privacy Policy
    • Urdu news – aawaza
    • ہم سے رابطہ
    • ہمارے بارے میں

    © 2020 Aawaza - Design by Dtek Solutions.

    No Result
    View All Result
    • تفریحات
      • شوبز
      • کھیل
      • کھانا پینا
      • سیاحت
    • مخزن ادب
      • مخزن ادب
      • کتاب اور صاحب کتاب
    • زندگی
      • زندگی
      • تصوف , روحانیت
      • صحت
    • معیشت
      • معیشت
      • زراعت
      • ٹیکنالوجی
    • فکر و خیال
      • فکر و خیال
      • تاریخ
      • لٹریچر
    • محشر خیال
      • محشر خیال
      • تبادلہ خیال
      • فاروق عادل کے خاکے
      • فاروق عادل کے سفر نامے
    • اہم خبریں
      • تصویر وطن
      • عالم تمام
    • یو ٹیوب چینل
    • صفحہ اوّل

    © 2020 Aawaza - Design by Dtek Solutions.