• تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • تفریحات
    • شوبز
    • کھیل
    • کھانا پینا
    • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
    • صحت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home محشر خیال فاروق عادل کے خاکے

نصیر ترابی نے جوش صاحب سے جب یادوں کی برات لکھوائی

وہ حیرت انگیز واقعہ جب نصیر ترابی مرحوم نے جوش صاحب سے "یادوں کی برات" میں ترمیم کرائی

ڈاکٹر فاروق عادل by ڈاکٹر فاروق عادل
January 10, 2022
in فاروق عادل کے خاکے
0
نصیر ترابی
356
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

نصیر ترابی اس روز شعبہ ابلاغ عامہ میں تھے۔ یہ جان کر قد تھوڑا بڑا محسوس ہوا کہ وہ مادر علمی جس کی زمین و آسمان سے ہم نے جینے کا ہنر سیکھا، نصیر ترابی جیسی شخصیت بھی کبھی یہاں دیوار دبستان پہ لام الف لکھا کرتی تھی۔

محفل مختصر تھی، کچھ طلبہ تھے، کچھ اساتذہ، ایک استاد کہ زبان و بیان میں دل چسپی کچھ گہری رکھتے تھے، بات کہنے کے لیے ہمہمی باندھی، سیدھے بیٹھے ہوئے تھے، تھوڑا آگے ہوئے اور احتراماً بے نام سا جھک کر کہا:

نصیر بھائی، یہ بزرگ جو خوردوں کو میاں کہہ کر مخاطب کرتے ہیں، اس کا پس منظر کیا ہے؟

یہ بھی دیکھئے:

نصیر بھائی کے بیان میں تھوڑا خلل واقع ہو گیا، صاحبِ سوال کی طرف دیکھا، معلوم نہیں مسکرائے کہ نہیں کہ بات کرتے ہوئے ان کے ہونٹوں کے ساخت اور اعضائے گرد پیش کی صورت سے ہمیشہ یہی لگتا کہ مسکرا رہے ہیں، کہا کہ ذرا دم لو میاں، ابھی اس پر بھی بات ہوتی ہے۔

سوال کرنے والے پر سکون ہوئے، نصیر ترابی نے سیگریٹ کا لمبا کش لیا اور کہا، ہاں تو ذکر تھا، یادوں کی برات کا۔ نصیر ترابی شعر تو غضب کا کہتے ہی تھے لیکن مجلس آرائی میں بھی یکتا تھے، وہ کہیں اور سنا کرے کوئی۔
تو اس روز وہ بتا رہے تھے کہ جوش صاحب سے انھوں نے یادوں کی برات کیسے لکھوائی۔

باتوں باتوں میں انھیں یاد آگیا کہ اس کتاب میں انھوں نے کچھ علمائے دین کا ذکر بھی کیا تھا اور ذکر بھی ایسا معیوب کہ خود بھی شرمسار ہو مجھ کو بھی شرمسار کر۔ اب جوش صاحب سے کون کہے کہ قبلہ یہ بات جوآپ نے لکھی ہے، روا نہیں۔
” بس، پھر میں نے دل کڑا کیا، جوش صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا، جوش صاحب اس وقت بنت رز کے سرور میں تھے، مجھے دیکھا تو فرمایا، ہاں، نصیر میاں، کیسے آنا ہوا؟، بس میں نے ہمت پکڑی اور وہ بات ان کے گوش گزار کردی جس کے کہنے کا یارا نہ تھا”.
نصیر ترابی نے یہ مکالمہ کسی برجستہ شعر کی طرح سنا کر دائیں بائیں یوں دیکھا جیسے کوئی شعلہ بیاں ذاکر بات مکمل کر کے مجمعے پر نگاہ ڈالتا ہے۔

یہ بھی دیکھئے:

عمران خان کی دولت میں ایک ہزار فیصد اضافہ کیسے ہوا؟

ADVERTISEMENT
WhatsApp Image 2021-12-02 at 3.54.35 PM

پانچ جنوری: آج وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سال گرہ ہے

دھند موسم کی اور ذہنوں کی

نصیر ترابی جملے کا سرور لے چکے تو بات وہیں سے شروع کی جہاں سے چھوڑی تھی۔ کہا کہ جوش صاحب نے میری بات سنی دھیرے سے سر اوپر سے نیچے ہلایا اور کہا کہ اچھا نصیر میاں، تم کہتے ہو تو کاٹ دیتے ہیں۔
نصیر ترابی نے بات ختم کی اور اپنے بیان کی داد ایک مرتبہ پھر لی۔

جوش صاحب کی یادوں سے ان کا خیال بیگم جوش کی طرف ہوا اور وہ بتانے لگے کہ وہ کس خوبی سے جوش صاحب کی ضروریات اور مشاغل کا خیال رکھا کرتیں:
” کند ھم جنس باہم جنس پرواز کبوتر با کبوتر باز با باز، دیکھا دیکھی، جوش صاحب کی کئی عادات بیگم جوش نے بھی اختیار کر لیں، گویا خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو۔

نصیر ترابی باتوں کے دھنی تھے، جوش صاحب سے شروع ہوئے اور بیگم جوش تک پہنچے پھر بتایا کہ ان دنوں وہ سوچتے ہیں کہ کچھ اساتذہ کی شروحات لکھی جائیں۔
مثلاً؟
مثلاً غالب۔
انھوں نے بتایا اور کہا کہ یہ میں اس لیے سوچتا ہوں کہ ایک تو زبان و بیان اور محاورہ بہت بدل چکا۔ آج کا بچہ تو جانتا ہی نہیں کہ غالب جب گناہ، ثواب، مے، خم اور ساقی کا ذکر کرتے ہیں تو یہ فقط الفاظ نہیں ہوتے، تہذیب کا بیان ہوتے ہیں۔ تو میری خواہش یہ ہے اپنے بچوں کو اپنی تہذیب سے جوڑا جائے۔ ابھی ان کے یوں اچانک گزر جانے کی اطلاع ہوئی تو بے چین ہو کر میں نے استاد محترم پروفیسر ڈاکٹر طاہر مسعود سے بات کی، کہنے لگے کہ ان دنوں وہ غالب کی شرح لکھ رہے تھے۔ اس نشست کی یاد تازہ ہو گئی۔

غالب کی شرح ادھوری رہ گئی لیکن اردو نثر اور زبان کے استعمال پر “شعریات” کے نام سے انھوں نے جو کتاب لکھی، یہ تو وہی لکھ سکتے تھے۔

ایوان صدر کے دنوں کی بات ہے، انجمن ہلال احمر کے ڈاکٹر سعید الہی نے وہاں ایک مشاعرے کا اہتمام کیا، نصیر ترابی صاحب کو بھی مدعو کیا گیا۔ مجھے دیکھ کر کہنے لگے کہ تو ادھر ہوتا ہے؟ مجھے تو معلوم ہی نہیں تھا، معلوم ہوتا تو تمھارے لیے کچھ لاتا۔ اچھا ٹھہرو، یہ لو اقوال علی، ابا نے مرتب کیے تھے۔ یہ کہا پھر دستخط کر کے کتاب میرے سپرد کی۔ اللہ تعالی انھیں اپنے قرب میں جگہ عطا فرمائے، ان کی یادیں، ان باتیں ہمیشہ یاد آتی رہیں گی۔

Tags: بیگم جوشجوشڈاکٹر طاہر مسعودشعبہ ابلاغ عامہفاروق عادلنصیر ترابییادوں کی برات
Previous Post

نو جنوری: آج پاکستان کے نامور طبیب حکیم محمد سعید کا یوم ولادت ہے

Next Post

دس جنوری: آج معروف شاعر حفیظ ہوشیارپوری کی برسی ہے

ڈاکٹر فاروق عادل

ڈاکٹر فاروق عادل

فاروق عادل صحافی ہیں یا ادیب؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہو سکا، ان کی صحافت میں ادب کی چاشنی ہے اور ادب میں تحقیق کی آمیزش جس کے سبب ان کی تحریر کا ذایقہ ذرا مختلف ہو گیا ہے۔ بعض احباب اسے اسلوب قرار دیتے ہیں لیکن "صاحب اسلوب"کا خیال ہے کہ وہ ابھی تک اپنی منزل کی تلاش میں ہیں۔

Next Post
دس جنوری: آج معروف شاعر  حفیظ ہوشیارپوری کی برسی ہے

دس جنوری: آج معروف شاعر حفیظ ہوشیارپوری کی برسی ہے

محشر خیال

مولانا طارق جمیل
Aawaza

مولانا طارق جمیل ایسے کیوں ہیں؟

Featured Video Play Icon
محشر خیال

فارن فنڈنگ کیس نئے میثاق جمہوریت کی بنیاد کیسے بنے گا؟

عرفان صدیقی
محشر خیال

عرفان صدیقی کی شاعری اور عام انتخابات

مولانا فضل الرحمٰن
محشر خیال

مولانا فضل الرحمٰن کی تتلیاں

تبادلہ خیال

آزادی
تبادلہ خیال

آزادی کا مقصد

مونس الٰہی
تبادلہ خیال

مونس الٰہی کو آنے والی وہ کال کس کی تھی؟

ڈگری تصدیق
تبادلہ خیال

وزارت خارجہ سے ڈگری تصدیق کرانے کا ذلت آمیز طریقہ

انتخابی مہم
تبادلہ خیال

ضمنی انتخابات: انتخابی مہم کا ایک بے لاگ جائزہ

ہمارا فیس بک پیج لائق کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

    Categories

    • Aawaza
    • Ads
    • آج کی شخصیت
    • اہم خبریں
    • پاکستان
    • تاریخ
    • تبادلہ خیال
    • تصوف , روحانیت
    • تصویر وطن
    • تفریحات
    • ٹیکنالوجی
    • حرف و حکایت
    • خامہ و خیال
    • خطاطی
    • زراعت
    • زندگی
    • سیاحت
    • شوبز
    • صحت
    • صراط مستقیم
    • عالم تمام
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
    • فکر و خیال
    • کتاب اور صاحب کتاب
    • کھابے، کھاجے
    • کھانا پینا
    • کھیل
    • کھیل
    • کیمرے کی آنکھ سے
    • لٹریچر
    • ماہ صیام
    • محشر خیال
    • مخزن ادب
    • مصوری
    • معیشت
    • مو قلم
    • ورثہ

    About Us

    اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
    • Privacy Policy
    • Urdu news – aawaza
    • ہم سے رابطہ
    • ہمارے بارے میں

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

    No Result
    View All Result
    • تفریحات
      • شوبز
      • کھیل
      • کھانا پینا
      • سیاحت
    • مخزن ادب
      • مخزن ادب
      • کتاب اور صاحب کتاب
    • زندگی
      • زندگی
      • تصوف , روحانیت
      • صحت
    • معیشت
      • معیشت
      • زراعت
      • ٹیکنالوجی
    • فکر و خیال
      • فکر و خیال
      • تاریخ
      • لٹریچر
    • محشر خیال
      • محشر خیال
      • تبادلہ خیال
      • فاروق عادل کے خاکے
      • فاروق عادل کے سفر نامے
    • اہم خبریں
      • تصویر وطن
      • عالم تمام
    • یو ٹیوب چینل
    • صفحہ اوّل

    © 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions