• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home اہم خبریں تصویر وطن

حزب اختلاف کی تحریک: گڑھی خدا بخش بھٹو اور اسلام آباد سے ابھرتے نئے حقائق

آصف علی زرداری کی تجویز کے مطابق جیل بھرو تحریک شروع ہو گئی تو 1977ء کی تحریک کی یاد تازہ ہو جائے گی

ڈاکٹر فاروق عادل by ڈاکٹر فاروق عادل
December 29, 2020
in تصویر وطن
0
حزب اختلاف کی تحریک: گڑھی خدا بخش بھٹو اور اسلام آباد سے ابھرتے نئے حقائق
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)

سیاست امکانات کا کھیل ہے اور سیاست کی اونچ نیچ کا مطالعہ کرنے والے روزمرہ کے واقعات سے آنے والے حالات کی خبر پاتے ہیں،  آنے والے حالات کی خبر اسلام آباد کی میئر شپ کے انتخابات سے ملتی ہے جس میں مسلم لیگ ن کے اپنی حریف تحریک انصاف کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا ہے۔ موجودہ مشکل حالات میں یہ ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔

ایک ایسے سیاسی ماحول میں جس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں دیکھتے ہی دیکھتے کمال ہو جاتا ہے، میئر اسلام آباد کا کھیل تو چٹکی بجانے سے بدلا جا سکتا تھا، اگر یہ نہیں ہوا تو یہ خبر معمولی نہیں۔ سمجھنے والے اس سے بہت کچھ سمجھ سکتے ہیں۔

کاتا اور لے دوڑی والے صحافی ان دنوں محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر آصف علی زرداری کی کی تقریر کو جس میں انھوں نے حکمت عملی بدلنے کی بات کی، جانے کیا کیا معنی پہنا رہے ہیں اور اس بیان میں پی ڈی ایم میں اختلاف قرار دے رہے ہیں ورنہ زرداری صاحب نے جو بات کہی ہے، اس میں ہزار امکانات پوشیدہ ہیں اور اس کا مقصد پی ڈی ایم کی تحریک کو توانائی بخشنا ہی ہے۔

زرداری صاحب نے گڑھی خدا بخش بھٹو میں جیلیں بھرنے کی بات کہی ہے۔ پاکستان کی سیاسی تحریکوں پر نظر رکھنے والے جانتے ہیں کہ کسی حکومت کے خلاف مزاحمت کرنے والی تحریکیں جب جیل بھرنا شروع کر دیتی ہیں تو اس کے نتیجے میں حکومتوں کا سانس پھول جاتا ہے اور ان کے آگے بڑھنے کے راستے مسدود ہو جاتے ہیں۔

Ad (2024-01-27 16:31:23)

1977ء میں جب پاکستان قومی اتحاد نے انتخابی دھاندلی کے خلاف تحریک شروع کی تھی تو اس کاسب سے طاقت ور پہلو یہی تھا۔ اس تحریک کے دوران ہر شہر سے چھ افراد روزانہ رضاکارانہ طور پر گرفتاری پیش کیا کرتے تھے۔ تین چار ماہ کی تحریک کے دوران سیاسی قیدیوں کی تعداد میں اتنا اضافہ ہو گیا کہ جیلوں میں جگہ نہ رہی جب یہ صورت حال پیدا ہو گئی تو حکومت چلنی مشکل ہو گئی۔

آصف علی زرداری پی ڈی ایم کی توجہ اسی جانب مبذول کر رہے ہیں کیونکہ گزشتہ چند ماہ کے دوران میں احتجاجی تحریک جس درجے پر پہنچ چکی ہے، لانگ مارچ اور استعفوں جیسے آخری آپشن کو پہلے استعمال سے اسے نقصان پہنچ سکتا ہے لیکن اگر حکومت کو مزید زچ کرنا مقصود ہے تو اس کے لیے دباؤ میں مزید اضافہ کرنا ہوگا۔ جیل بھرو مہم تحریک کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ کر سکتی ہے۔ حزب اختلاف کی تحریک کے جواب میں حکومت نے جو پتے کھیلے ہیں، اس پس منظر میں حزب اختلاف کی حکمت عملی میں بھی تبدیلی کی ضرورت تھی، زرداری صاحب نے تحریک کا رخ اسی جانب موڑنے کی کوشش کی ہے۔

آنے والے دنوں میں ہم پی ڈی ایم کی تحریک کا بدلتا ہوا رنگ دیکھیں گے جس سے اس کی شدت اور حکومت پر دباؤ میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Tags: آصف علی زرداریبے نظیر بھٹوقومی اتحادگڑھی خدا بخش بھٹومیئر اسلام آباد
Previous Post

دو ڈاکٹروں کا صدقہ جاریہ

Next Post

وہ سرد راتوں میں دکھیاروں کو لحاف اوڑھانے والا

ڈاکٹر فاروق عادل

ڈاکٹر فاروق عادل

فاروق عادل صحافی ہیں یا ادیب؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہو سکا، ان کی صحافت میں ادب کی چاشنی ہے اور ادب میں تحقیق کی آمیزش جس کے سبب ان کی تحریر کا ذایقہ ذرا مختلف ہو گیا ہے۔ بعض احباب اسے اسلوب قرار دیتے ہیں لیکن "صاحب اسلوب"کا خیال ہے کہ وہ ابھی تک اپنی منزل کی تلاش میں ہیں۔

Next Post
وہ سرد راتوں میں دکھیاروں کو لحاف اوڑھانے والا

وہ سرد راتوں میں دکھیاروں کو لحاف اوڑھانے والا

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions