• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home تبادلہ خیال

ٹیکنالوجی کے دور کی محبتیں

محبت کے لفظ پر اٹھنے والی یہ ساری سوچیں کسی فیل کی طرح میرے اس نازک سے تخیل کو روندے ڈالتی ہیں جہاں اب بھی کوئی ہیر سسکیاں بھرتی ہے

فرحین شیخ by فرحین شیخ
January 25, 2021
in تبادلہ خیال
0
ٹیکنالوجی کے دور کی محبتیں
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)

سوچتی ہوں برسوں پہلے بنا ٹیکنالوجی کے محبت کیسے کی جاتی ہو گی ۔ فرہاد شیریں کو ملنے کا بلاوا بھیجنے کے لیے کیا کیا جتن کرتا ہوگا ۔ ہیر کی ایک جھلک دیکھنے کی خاطر رانجھا کوکتنے پاپڑ بیلنے پڑتے ہوں گے ۔ صاحباں نے مرزا کو کامو ابراہیم کی زبانی اپنے پاس آنے کا جو پیغام بھیجا, وہ بھلا آج کل کے واٹس ایپ میسیجز کی طرح ڈیلیٹ کیسے ہوسکتا تھا ۔۔اسی لیے مرزا کا خون اور صاحباں کی خود کشی کا قصہ محبت کی لازوال داستانوں کے پنوں میں ابد تک نقش ہو گیا ۔

اُس وقت محبوب کی ایک جھلک دیکھنا, محبت بھرے چند بول کہنا, کسی پیڑ کی گھنی چھاوں میں ایک دوجے سے ٹیک لگا کر چند گھڑیاں بتانا , محبوب کو نگاہوں میں بھرنا جس قدر مشکل کام تھا, اس کا نتیجہ شدید محبت کی صورت میں نکلتا ۔ ایسی شدید محبت کہ جان کی پروا کی جاتی نہ بدنامی کا خوف دامن گھیرتا۔ محبت کی سنگلاخ چٹانوں یہ جنم لینے اور امر ہونے والی یہ دشوار کہانیاں اب ہم کیسی آسانی سے دہرالیتے ہیں۔

آج ٹیکنالوجی نے محبت کرنے والوں کی زندگی تو آسان کردی ہے لیکن محبت کوبڑی مشکل میں ڈال دیا ہے ۔ واٹس ایپ پہ اظہار محبت کے بڑے بڑے دعوے اور پیغامات سارا دن ایک سے دوسرے تک پہنچانا اب کتنا آسان ہے ۔ ایک نظر دیکھنے کی طلب میں ایک دوسرے کو ویڈیو کالز پر پورا کا پورا کھنگالنا اورمحبت کا بھرپور جائزہ لے کر آنکھیں ٹھنڈی کرنا اب ہر محبت کا بنیادی جزو بن چکا ہے ۔ اب محبت کرنے والوں کے درمیان کوی ابراہیم کامو ہے نہ کوی دل آرام ۔ اب محبت کی نشانی وہ خط بھی نہیں جو پکڑلیے جائیں اور لکھنے والوں کے پیروں کی بیڑیاں بنا کر تہہ خانوں کی نذر کر دیے جائیں ۔

Ad (2024-01-27 16:31:23)

اج کل کے نوجوان تو ٹیکنالوجی کے شکر گزار ہیں جس نے ” محبت” کے سارے ثبوت مٹانے کے نت نئے طریقے فراہم کرمحبت کے نام لیواوں کو بے جا پریشانی سے بچا لیا ہے ۔لیکن کیسی عجیب بات ہے کہ محبت کی ساری منزلیں سبک روی سے طے کر کے بھی اب کوی ہیر کوی سسی کوی صاحباں ڈھونڈے سے نہیں ملتی ۔ فرہاد, رانجھا, سلیم ,رومیو سب کو ہی تو یہ ٹیکنالوجی نگل چکی ہے ۔ٹیکنالوجی نے یہ کیسا ظلم کیا کہ ہر فرد کو محبت کے دھوکے میں جکڑ کر اس امر ہونے والے فلسفے کو ہی موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

محبت کے لفظ پر اٹھنے والی یہ ساری سوچیں کسی فیل کی طرح میرے اس نازک سے تخیل کو روندے ڈالتی ہیں جہاں اب بھی کوی ہیر سسکیاں بھرتی ہے ۔ جہاں چناب کی لہروں میں اب بھی کوی سوہنی کچے گھڑے کو پکا جان کر بے فکری سےتیر جاتی ہے ۔ وہ تخیل جس میں آج بھی کوی سسی سسی پکارتا بھنبھور کی طرف دوڑا چلا جاتا ہے اور میں اس منظر کو وقت کی دیوار سے ٹیک لگاے بیٹھی دیکھ رہی ہوں اور سوچ رہی ہوں کہ کاش ٹیکنالوجی نے محبت کے اس قدیم فلسفے کو توبخش دیا ہوتا۔

Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Tags: ٹیکنالوجیسوشل میڈیاسوہنی مہینوالشیریں فرہادکچا گھڑاہیر رانجھا
Previous Post

جوبائیڈن کی آمد سے افغانستان کے لیے خطرات

Next Post

آج اردو کے ممتاز شاعر اور ادیب صغیر ملال کی برسی ہے

فرحین شیخ

فرحین شیخ

فرحین شیخ کالم نویس ، بلاگر افسانہ نگار اور لیکچرار ہیں ۔ گزشتہ کئی برس سے قومی اخبارات و جرائد میں بین الاقوامی امور ، ماحولیات اورانسانی حقوق پر اظہار خیال کر رہی ہیں۔ اس وقت فضائیہ ڈگری کالج میں اردو لیکچرار کے طور پر پیشہ وارانہ فرائض بھی انجام دے رہی ہیں ۔ مختلف ویب سائٹس پر بھی ان کے کالم اور بلاگ شایع ہوتے ہیں ۔ ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کے ساتھ ایم اے اردو بھی ہیں ۔

Next Post
آج اردو کے ممتاز شاعر اور ادیب صغیر ملال کی برسی ہے

آج اردو کے ممتاز شاعر اور ادیب صغیر ملال کی برسی ہے

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions