الحمد للہ آج میرے دوسرے بیٹے حافظ ڈاکٹر نبیل افتخار چودھری کو صدر محترم جناب عارف علوی نے ایوان صدر میں بلا کر ان کے ٹویٹر پر پاکستان کے لیے خدمات پر شاباشی دی نوجوانوں کے ایک گروپ سے ملاقات میں صدر عارف علوی نے کہا کہ سوشل۔میڈیا پر ہمیں ملک و قوم کے لیے بہتر کام کرنا ہوں گے ۔ڈاکٹر عارف علوی صدر پاکستان تو ہیں ہی ایک منجھے ہوئے سیاست دان اور دانشور ہیں میں ان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے تعارف کرانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر نبیل افتخار چودھری گوجرانوالہ میں رہتے ہیں اور پی ٹی آئی ہے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ہیں۔
اللہ کا لاکھ لاکھ شکر کہ میرے بیٹوں نوید چوپدری اور نبیل حسن چوہدری نے روز محنت کر کے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے
ہماری جد وجہد کا اعتراف عزت مآب صدر پاکستان اور عالی مقام وزیر اعظم نے بھی مختلف مواقع پر کیا ہے۔ دعا ہے رب ذوالجلال سب کے بچوں کو سلامت رکھے، امین۔