ADVERTISEMENT
“آوازہ” کی یہ خوش قسمتی ہے کہ پاکستان کے نامور شعرا اور ادیب حضرات اس کی سرپرستی کرتے ہیں، ” آوازہ” کے ان دوستوں اور سرپرستوں میں ڈاکتر انعام الحق جاوید بھی شامل ہیں، انھوں نے اپنے دو تازہ قطعات ہمیں ارسال کیے ہیں، پڑھئے اور سر دھنئے:
O
واعظ کا تو پیشہ ہے باتوں کا جال بچھانا
کہہ لینے دو جو کُچھ ہے اس نے کہنا کہلانا
دوسروں کو تو ہر ناصح سمجھا سکتا ہے لیکن
سب سے مُشکل کام ہے اپنے آپ کو کچھ سمجھانا
O
ہمت ہار کے مر گیا ہے، پر بچ سکتا تھا
کوشش کرتا تو اس کا، پر، بچ سکتا تھا
تیر جب آیا اُس کی سمت تو اُڑتے اڑتے
ہو کر تھوڑا نیچے اُوپر بچ سکتا تھا