معزولی کے فوراً بعد عمران خان اور پی ٹی آئی نے شاندار سوشل میڈیا مہم اور کامیاب جلسوں کے ذریعے عوام میں شاندار واپسی کی ہے۔ وہ اپنا پیغام عوام بالخصوص نوجوانوں تک پہنچانے اور ماحول کو گرم کرنے میں کامیاب نظر آتے ہیں۔
پی ٹئ آئی کی ساری سوشل میڈیا کمپین کا تعلق عوام سے زیادہ دور حاضر کے گوئیبلز۔۔ میڈیا و مارکیٹنگ کی سائنس اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی صلاحیتوں کے استعمال کے ذریعے عوام کے دماغوں کو مسخر کرنے میں لگی ہیں۔یہاں تک عوام کا مخالف و نیوٹرل طبقہ بھی اس انتہائی ٹیکنیکل اور سائنٹیفک مہم کے نتیجے میں عمران کی حمایت کی لہر بنتے محسوس کررہا ہے۔
یہئ اس مہم کا اصل مقصد و ہدف ہے۔ کسی بھی سیاسی جماعت کے اصل حامیوں اور کارکنان کی اصل تعداد تو اس کے مجموعی ووٹوں کا قلیل حصے ہوتا ہے، لیکن عوام کی اکثریت جو غیر کسی بھی سیاسی جماعت سے غیر وابستہ پانی تیرتے پتّوں کی مانند جہاں بھی ہوا کے جھکّڑ لے جائیں جانے کے لئے تیار ہوتے ہیں۔جس سیاسی جماعت نے یہ لہر کا اثر پیدا کردیا انتخاب اسی کا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:
پہلا معرکہ ،روشنی و دانش مندی کیسے فاتح ٹھہری؟
صدر ممنون حسین نے عمران خان سے حلف نہ لینے کا مطالبہ کیوں نہ مانا؟
اس کے پیچھے نفسیاتی جنگ ، مارکیٹنگ، آئی ٹی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ماہرین کی انتہائی باصلاحیت ٹیم ہے کہ انہیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں اعلی ترین دماغوں کی خدمات حاصل ہیں۔ بھارتی وزیراعظم مودی نے بھی اپنا پہلا انتخاب اسی طرح جیتا تھا۔کہ بیرون ملک ٹیکنالوجی سیکٹر میں کام کرنے والے اعلی ترین بھارتی دماغ اس کی انتخابی مہم چلارہے تھے۔
سوال یہ ہے کہ کیا یہ صرف بیرون ملک پاکستانی پروفیشنل ہی سب کچھ کررہے پیں ۔۔۔یا ان کے پیچھے کوئی انتہائی طاقتور ترقی یافتہ بین الاقوامی طاقت بھی ہے؟؟
یقیناً یہ سب کچھ سستا نہیں ہوتا پر پیسہ تو دوسرے بھی خرچ کر سکتے ہیں۔ کوئی تو طاقت جس کے پاس بڑے پیمانے پر رائے عامہ کو مینوپلیٹ کرکے ذہن سازی کی صلاحیت ہو؟؟
یادرہے کہ ٹرمپ کے انتخاب میں روس کے کردار پر سوال اُٹھے تھے۔ تحقیقات بھی ہوئی تھی لیکن کچھ سامنے نہیں آسکا۔
یہاں بھی کہیں نہ کہیں عمران کی پرو روس پالیسیاں۔۔عین یوکرائن کی جنگ کے دوران دورہ روس ۔۔پھر تختہ اُلٹنے کے بعد ۔۔ ایک انتہائی تیز رفتار اور پُراثر مہم کے ساتھ حیرت انگیز و جاندار عوامی ردعمل ؟؟؟؟؟
یادرہے کہ ٹرمپ کے انتخاب میں روس کے کردار پر سوال اُٹھے تھے۔ تحقیقات بھی ہوئی تھی لیکن کچھ سامنے نہیں آسکا۔یہاں بھی کہیں نہ کہیں عمران ماورا روس ۔۔۔پرو روس پالیسیاں۔۔پھر تختہ اُلٹنے کے بعد ۔۔ حیرت انگیز ردعمل؟؟
یہ کیا ہے ۔۔۔۔کیوں ہے۔۔۔ کیسے ہے؟؟؟یاد رہے اس وقت روسی آئی ٹی مہارت کسی بھی لحاظ سے امریکہ سے کم نہیں ہے؟؟ بلکہ یورپ و امریکہ کی بڑی ہیکنگ کی وارداتوں کا کھُرا روسی ہیکروں کی طرف جاتا ہے اور امریکہ ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکا۔
مسلم لیگ ن اور مریم نواز کا میڈیا سیل بھی بہت مضبوط ہے اخراجات وہ بھی کم نہیں کرتے، لیکن غالبا ان کی توجہ روایتی سوشل و الیکٹرونک میڈیا مہم ہے۔ جب کہ اس معاملے میں پی ٹی آئی کی مہارت اور اثر پزیری غالباً ہماری ایجنسیوں (جن کی ذمہ داری اور مہارت نفسیاتی جنگ بھی ہے) سے بھی آگے کی چیز ہے۔
اس سے پہلے ہماری حکومتیں و سیاسی جماعتیں امریکی حکومتوں میں اثر و رسوخ پیدا کرنے کے لئے لابی فرم کو رکھا جاتا تھا۔ یہ کوئی خفیہ عمل نہیں ہوتا تھا کہ امریکی قانون کے تحت یہ قانونی کام ہے بشرطیہ اس میں ملوث افراد و کمپنیاں متعلقہ اداروں میں اپنے موکل کے بارے میب باقائدہ میں مطلع کریں۔
لیکن اس وقت پاکستان بحیثیت قوم کے سائیکولوجیکل جنگ کا نشانہ لگ رہا ہے۔ جس میں ہماری انکھوں کو سوشل میڈیا اور دیگر مارکیٹنگ کے ٹولز اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے انتہائی اسمارٹ استعمال کے زریعے خیرہ کردیا گیا ہے۔ ہم کچھ اور دیکھنے اور سمجھنے کے قابل ہی نہیں رہے۔
یہ ٹولز تو پہلے سے موجود تھے، لیکن ان کا اتنا اسمارٹ استعمال اس خطّے میں سوائے مودی کے انتخابات کے کبھی نہیں دیکھا گیا۔
امریکی انتخابات 2016 میں یہ امریکہ میں استعمال کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں نہ صرف ٹرمپ کو کامیابی ہوئی بلکہ امریکی یوتھیوں کی ایک نسل پیدا ہوئی جس نے ٹرمپ کی شکست کے بعد کیپیٹل ہل (کانگریس) پر بھی حملہ کرنے میں کوئی جھجھک محسوس نہیں کی۔
وہاں تو نظام و جمھوریت اتنی مضبوط ہے کہ وہ یہ جھٹکا برداشت کرگئے لیکن یہ امریکی یوتھی 2024 میں ٹرمپ کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی پوری کوشش کریں گے۔
ہمارے ہاں تو جمھوری روایات نہ ہونے کے برابر ہیں یقیناً اس قسم کا جھٹکا ملک و قوم کے لیے ناقابل برداشت ثابت ہو سکتا ہے۔اللہ ہی جانے اس سامری کا جادو کونسا موسی توڑنے آئے گا۔ فی الوقت تو آثار اچھے نہیں ہیں لیکن ۔۔۔
وَمَکَرُوا وَ مَکَرَاللّه وَاللّه ُ خَیْرُ الْماکِرین