• Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
No Result
View All Result
10 °c
Islamabad
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
  • مخزن ادب
    • مخزن ادب
    • کتاب اور صاحب کتاب
  • زندگی
    • زندگی
    • تصوف , روحانیت
  • معیشت
    • معیشت
    • زراعت
    • ٹیکنالوجی
  • فکر و خیال
    • فکر و خیال
    • تاریخ
    • لٹریچر
  • محشر خیال
    • محشر خیال
    • تبادلہ خیال
    • فاروق عادل کے خاکے
    • فاروق عادل کے سفر نامے
  • اہم خبریں
    • تصویر وطن
    • عالم تمام
  • یو ٹیوب چینل
  • صفحہ اوّل
  • شوبز
  • کھیل
  • کھانا پینا
  • سیاحت
No Result
View All Result
آوازہ
No Result
View All Result
Home اہم خبریں تصویر وطن

نظام کا جہاز کریش لینڈنگ کی طرف ہے

جہاں تک موجودہ “کپتان” کو دیکھیں اسی کے مرید ۔۔۔ درست یا غلط ۔۔۔ زمین جنبد نہ جنبد گُل محمد ۔۔۔ پوری قوم کے جہاز کو کریش لینڈنگ کی طرف

اعظم علی by اعظم علی
March 16, 2021
in تصویر وطن
0
نظام کا جہاز کریش لینڈنگ کی طرف ہے
Share on FacebookShare on TwitterShare on LinkedinShare on Whats app
ADVERTISEMENT
Ad (2024-01-27 16:32:21)

سینٹ کے الیکشن سے لیکر سینٹ چیرمین کے انتخاب تک ، مریم اورنگزیب و دیگر پر لاتوں ، جوتے و مکّہ بازی سے لیکر شہباز گُل کے منہ پر سیاہی تک۔ سیاست و اہل سیاست نے خود کو ذلیل کرنے کا پورا پورا اہتمام کرلیاہے۔ ویسے بھی سیاست رہی کہاں عمران ، نواز شریف، بھٹو (زرداری کی اپنی کوئی سیاسی اوقات نہیں وہ تو بھٹو کی قبر کے مُجاور ان چیف کی کمائی کھارہے ہیں) کا فرقہ یا cult بن چُکی ہے۔

اب cult ہو یا فرقہ ، مسلک و مذہب ان کے ماننے والے عقل و تعلیم کو بالائے طاق رکھ کر ہی کسی زمینی خدا کے سامنے سر نگوں ہوتے ہیں۔ یہاں تک ہمارا مذہبی طبقہ بھی اپنے باپ داد کے نام کے مزاروں کے مجاور بنے ہوئے ہیں اور چاہے پاکستان میں خانوادہ مفتی محمود رح ہو یا بھارت میں خانوادہ حسین احمد مدنی جدھر دیکھئے شخصی و خاندانی غلامی ہی نظر آتی ہے اور ان کے ماننے والے اتنے ہی خشوع وخصوع سے انکی غلامی کے نشے میں گُم ہیں۔

ہمارے مجاوران جمھوریت کو دیکھیں تو انہیں جمھوریت اپنی ذات یا خانوادے سے بڑھ کر نظر نہیں آئے گی۔ وہی شریفین سے لیکر زرادری، فضل الرحمن ہی نہیں خانوادہ ولی خان بھی۔۔۔جہاں تک موجودہ “کپتان” کو دیکھیں اسی کے مرید ۔۔۔ درست یا غلط ۔۔۔ زمین جنبد نہ جنبد گُل محمد ۔۔۔ پوری قوم کے جہاز کو کریش لینڈنگ کی طرف۔۔

یہ سیاسی حسن بن صباح ۔۔۔ اپنے مریدوں کو اپنی جنت میں داخلے کی قیمت میں خود کشی کی طرف دھکیلنے پر تیار ۔۔ انتقام کی آگ میں بھسم ہوتے کپتان اپنے ساتھ پورے جہاز کو بھی نذر آتش ہوتے دیکھنے پر تیار ہیں، ساتھ میں مولانا و لندن مقیم آرام کرسی کے جنرل ۔۔۔۔ قوم کے جہاز کو چٹانوں سے ٹکراتے دیکھ کر تالیاں بجانے والے۔

جہاں تک سینٹ کے انتخابات کا مسئلہ ہےمیرے ایک عزیز دوست نے مطلع کیا کہ مریم اورنگزیب پر ہونے والی “درست درازی” کی کوئی ویڈیو نہیں اس کا مطلب کہ کچھ بھی نہیں ہوا، چلیں ویڈیو نہ ہونے کو ثبوت مان لیں تو کوئٹہ کی سڑک پر طاقت کے نشے میں دھُت ٹریفک کانسٹیبل کو کچلنے والے طبقہ اشرافیہ کے فرد کی تو ویڈیو بھی تھی۔ چلیں ہوا میں اُڑتے ہوئے جوتے کی تو ویڈیو موجود ہے، کچھ نہ ہوا ہے اور ہوگا۔ آقا آقا ہی رہیں گے۔ یہ ملک اشرافیہ کی جاگیر ہے اور ہم مزارع۔

چلیں مان لیا کہ اعتماد کے ووٹ کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنان کے اجتماع کے مقام پر پریس کانفرنس یقیناً کسی “تماشے” کو دینے والی دعوت تھی جو قبول کرلی گئی ، کہ ابھی ہم اتنے جمھوری نہیں ہوئے کہ دو (سیاسی طور پر) متحارب گروہ پُر امن طریقے سے ایک دوسرے کو ایک ہی میدان میں برداشت کرلیں۔

جو بھی ہے ہمارا سیاسی کلچر جس طرف جارہا ہے یہ اس کا نوحہ ہے۔قصور وار ایک نہیں اس کھیل کی ساری ٹیمیں ہیں۔ ہوم گراؤنڈ و ہوم ایمپائیر کا ایڈوانٹیج کوئی نہیں چھوڑتا ۔ جب ایک مشھور کپتان کو اپنی اور اپنی ٹیم کی صلاحیتوں پر اعتماد تھا تو وہ بجا طور پر نیوٹرل ایمپائیر لانے کا کریڈٹ لیتے تھے۔ اب ایسی گھٹیا ٹیم کےہوتے ہوئے نیوٹرل ایمپائر کے خواب کون دیکھے ، دھرنے کے کنٹنیر سے قصر اسلام آباد تک۔  “داستان ایمپائر “ ہی نظر آتی ہے۔

Ad (2024-01-27 16:31:23)

سینٹ کے انتخابات میں نہ جانے ایمپائر کہاں گیا، خیر سینٹ کے چیئرمین کے انتخاب میں بھونڈے طریقے سے کسر پوری کردی گئی یہاں تک کہ میرے انصافی دوست بھی اس کا دفاع کرنے سے قاصر ہیں (صرف اتنا کہ کر رہ گئے کہ میڈیا پر آنے والی ووٹ سلپ ہی جعلی ہوگی) ورنہ ایسا ممکن ہی نہیں ہے ۔

ویسے ہمارے “اصلی تے وڈّے” ایمپائیر اتنا گھٹیا کام نہیں کرسکتے، یقیناً یہ اسی انڈر ۱۹ ٹیم کا کارنامہ ہے ورنہ “اصلی ایمپائر” اتنا باریک کام کرتے ہیں کہ سمجھنے کے باوجود رونا مشکل ہوتا۔ ویسے بھی پہلے ہی شبلی فراز نے دیدہ دلیری سے فرمادیا تھا کہ ہم “ہر طریقہ” استعمال کریں گے۔۔۔ اور کرلیا۔

اپنے پسندیدہ لکھاری محترم شکور پتھان ایک تحریر یاد آرہی ہے جس کا عنوان غالبا This is not cricket ہے۔

باقی ہر ایک نے اپنی ٹیم ہی کی بیٹنگ کرنی ہے۔ بد قسمتی سے ہم تھوڑے سے ۔۔۔۔ساحل پر طوفانوں کا نظارہ کرنے والے ہیں۔

اب کھلاڑیوں کو تماشائیوں کی ہوٹنگ کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔ اصل کام ہے میچ جیتنا ۔۔۔۔صرف اتنا ہے کہ اگر فیئر کرکٹ سے جیتیں گے تو (اخلاقی برتری بھی ہوگی) لیکن فاؤل طریقے سے جیتیں گے تب بھی جیت جیت ہی ہوگی ۔۔۔۔ ریکارڈ بُک تو جیت ہی بتاتی ہے۔ کتنے غلط LBW ملے/ دئیے یا ایمپائیر کو گیند nick کرتی نظر نہیں آئی ۔۔ بھلا دی جاتی ہے۔

Congratulation for victory…. but this is not cricket …..

Screenshot 2024-02-07 at 2.46.36 AM
Tags: اعظم علیتصویر وطنسیاستشکور پٹھانعمران خانفضل الرحمٰنموروثی سیاست
Previous Post

پروفیسر متین الرحمٰن مرتضیٰ: متانت، ذہانت اور سراپا شفقت

Next Post

میری صحافت کی پہلی اینٹ اور متین صاحب

اعظم علی

اعظم علی

Next Post
میری صحافت کی پہلی اینٹ اور متین صاحب

میری صحافت کی پہلی اینٹ اور متین صاحب

ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں

Contact Us

[contact-form-7 id=”415″ title=”Contact form 1″]

Categories

  • Aawaza
  • Ads
  • آج کی شخصیت
  • اہم خبریں
  • تاریخ
  • تبادلہ خیال
  • تصوف , روحانیت
  • تصویر وطن
  • ٹیکنالوجی
  • خطاطی
  • زراعت
  • زندگی
  • سیاحت
  • شوبز
  • صراط مستقیم
  • عالم تمام
  • فاروق عادل کے خاکے
  • فاروق عادل کے سفر نامے
  • فکر و خیال
  • کتاب اور صاحب کتاب
  • کھانا پینا
  • کھیل
  • کھیل
  • کیمرے کی آنکھ سے
  • لٹریچر
  • محشر خیال
  • مخزن ادب
  • مصوری
  • معیشت
  • مو قلم

About Us

اطلاعات کی فراوانی کے عہد میں خبر نے زندگی کو زیر کر لیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ روح ضعیف ہو گئی اور جسم و جاں یعنی مادیت کا پلہ بھاری ہو گیا "آوازہ" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خبر کے ساتھ نظر کو بھی اہمیت دے گا۔ اس پلیٹ فارم پر سیاست اور واقعات عالم بھرپور تجزیے کے ساتھ زیر بحث آئیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی روح کی غذا یعنی ادب و ثقافت اور روحانیت سمیت بہت سے دیگر لطیف موضوعات بھی پڑھنے اور دیکھنے والوں کو لطف دیں گے۔
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions

No Result
View All Result
  • Privacy Policy
  • Urdu news – aawaza
  • ہم سے رابطہ
  • ہمارے بارے میں

© 2022 Aawaza - Designed By Dtek Solutions