نعیم فاطمہ علوی

نعیم فاطمہ علوی

شہر تہذیبوں سے پہچانے جاتے ہیں اور تہذیبیں حسن معاشرت سے۔ حسن معاشرت کو سمجھنا ہو تو مجلسی زندگی میں دیکھئے، زیادہ کہنے کی ضرورت نہیں، محترمہ نعیم فاطمہ علوی اسلام آباد کا تعارف بس اتنا ہی ہے لیکن اتنے سے تعارف میں بھی پاکستان کے دارالحکومت کی خوبصورتی اور پاکستانی حسن اخلاق کی تصویر جگمگاتی دکھائی دیتی ہے۔ کوئی شبہ نہیں کہ ہمارا دیس شاعری کا بحر بے کراں ہے، نعیم فاطمہ علوی اس سمندر میں نثر کا جزیرہ ہیں۔ اچھی نثر لکھتی ہیں اور اچھی نثر کو پسند کرتی ہیں پھر اسی پر بس نہیں کرتیں، نثری نشستیں منعقد کر کے نثر کے فروغ میں حصہ بھی ڈالتی ہیں۔

Page 1 of 3 1 2 3

ہمارا فیس بک پیج لائق کریں

ہمیں ٹوئیٹر ہر فالو کریں

ہمیں انسٹا گرام پر فالو کریں