آج معروف صحافی، ادیب، محقق اور عالم دین اور لفظ پاکستان کے خالق علامہ سید غلام حسن شاہ کاظمی کی تاریخ وفات ہے۔
علامہ سید غلام حسن شاہ کاظمی 29 ستمبر 1904کو طوری شریف ضلع ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے تھے۔ ابتدا ہی سے انہیں صحافت کا شوق تھا، چنانچہ وہ مولانا ظفر علی خان کے اخبار زمیندار سے وابستہ ہوگئے۔
یکم جولائی انیس سو اٹھائیس کو انہوں نے ایبٹ آباد سے ایک ہفت روزہ اخبار ”پاکستان“ کے اجرا کے لیے ڈیکلریشن کی درخواست دی۔ ایبٹ آباد کے ڈپٹی کمشنر نے ان کی یہ
درخواست مسترد کردی تاہم تاریخ میں ان کا یہ اعزاز ریکارڈ پر آگیاکہ وہ برصغیر پاک و ہند کے پہلے شخص تھے جس نے اپنی کسی تحریر میں لفظ ”پاکستان“ استعمال کیا تھا
۔ 1935ءمیں علامہ سید غلام حسن شاہ کاظمی نے ایک مرتبہ پھر ہفت روزہ پاکستان کے اجرا کی درخواست داخل کی ، اس مرتبہ ان کی درخواست منظور ہوئی اور یوں یکم مئی 1936ءکو انہوں نے ایبٹ آباد سے ہفت روزہ پاکستان کی اشاعت کا آغاز کیا۔ یہ اخبار 1938ء تک جاری رہا۔
علامہ سید غلام حسن شاہ کاظمی نے مختلف موضوعات پر 127 کتابیں تحریر کی تھیں۔ ان کا انتقال 14 ستمبر1984ءکو ہوا۔ وہ مظفر آباد کے مضافاتی گاﺅں ٹھنگر شریف میں آسودہ خاک ہیں۔
یکم جولائی 1928ءکو انہوں نے ایبٹ آباد سے ایک ہفت روزہ اخبار ”پاکستان“ کے اجرا کے لیے ڈیکلریشن کی درخواست دی۔ ایبٹ آباد کے ڈپٹی کمشنر نے ان کی یہ درخواست مسترد کردی تاہم تاریخ میں ان کا یہ اعزاز ریکارڈ پر آگیاکہ وہ برصغیر پاک و ہند کے پہلے شخص تھے جس نے اپنی کسی تحریر میں لفظ ”پاکستان“ استعمال کیا تھا