آج پنجابی زبان کی مشہور شاعرہ اور مصنفہ امرتا پریتم کی سال گرہ ہے ۔ امرتا پریتم 31 اگست 1919ءکو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ بھارت اور پاکستان دونوں کے ادبی حلقوں میں یکساں طور پر مقبول تھیں۔ ان کی تصانیف میں اج آکھاں وارث شاہ نوں، پنجر، ڈاکٹر دیو، ساگر اور سیپیاں، رنگ کا پتہ، دلی کی گلیاں، تیرہواں سورج، کہانیاں جو کہانیاں نہیں، کہانیوں کے آنگن میں اور ان کی خود نوشت رسیدی ٹکٹ کے نام خصوصاً قابل ذکر ہیں۔
امرتا پریتم 31اکتوبر 2005ءکو نئی دہلی میں وفات پاگئیں۔انہیں ان کی ادبی خدمات پر متعدد انعامات و اعزازات سے نوازا گیا تھا، جن میں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ، بھارتیہ جن پتھ ایوارڈ، پدم شری کا خطاب اور پدما و بھوشن ایوارڈز کے نام سر فہرست تھے۔