آج علمی دنیا کی معروف شخصیت، ٹیلی وژن کمپئیر اور کوئز پروگراموں کے میزبان جناب قریش پور کا یوم وفات ہے۔ قریش پور کا اصل نام ذوالقرنین قریشی تھا اور وہ 1932 کے لگ بھگ پیدا ہوئے تھے ۔ انھوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے جن پروگراموں کی میزبانی ان میں کسوٹی، لفظ کی تلاش، شیشے کا گھر، ذوق آگہی، منزل، میزان، الیکشن کوئز اور یو این کوئز کے نام سر فہرست ہیں ۔ ریڈیو پاکستان کا کوئز پروگرام یو بی ایل کوئز بھی ان کا ایک یادگار کوئز پروگرام ہے ۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کی تاریخ کے سب سے بڑے کوئز پروگرام جو جانے وہ جیتے میں بہ طور ماہر شرکت کی اور ٹیلی وژن پر الیکشن ٹرانسمیشن کے کئی یادگار پروگراموں کی میزبانی کی ۔
قریش پور کا انتقال 5 اگست 2013ء کو کراچی میں ہوا۔